مصری صدر حسنی مبارک نے 18 روز کے مسلسل احتجاجی مظاہروں کے بعد استعفی دے دیا ہے۔ نائب صدر عمر سلیمان نے ایک اعلان میں کہا کہ صدر مبارک نے استعفی دے دیا ہے اور فوج نے انتظام سنبھال لیا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر یہ اعلان ایک ایسے وقت میں گیا جب حکومت مخالف لاکھوں مظاہرین قاہرہ اور ملک کے دوسرے کئی شہروں کی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے مسٹر مبارک کے استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔
ایک روز قبل مسٹر مبارک نے قوم سے اپنے خطاب میں اپنے فوری استعفیٰ سے انکار کردیا تھا۔
صدر حسنی مبارک کے استعفی کا سڑکوں پر موجود مصری عوام نے تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔
اس سے پہلے حسنی مبارک نے اپنے خاندان کے ساتھ قاہرہ چھوڑ کر شرم الشیخ روانہ ہوگئے تھے۔
مصر کے صدر حسنی مبارک کی طرف سے جمعرات کو درحقیقت مستعفی ہونے سے انکار کے بعد اُن کے مخالفین قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں جمعہ کو بڑا اجتماع منعقد کرنے کے علاوہ کئی اہم سرکاری عمارتوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کر رہے تھے۔
حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
Re: حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں
ایک اچھی خبر................شکریہ
Re: حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں
مبارک ہو
اس کے جانے سے فلسطین کے مسلمانوں کو فائدہ ہوگا.
اور دعا کریں کہ اچھی حکمران کی حکومت ہو جو اسلام کو فائدہ پہنچائے.
آمین
اس کے جانے سے فلسطین کے مسلمانوں کو فائدہ ہوگا.
اور دعا کریں کہ اچھی حکمران کی حکومت ہو جو اسلام کو فائدہ پہنچائے.
آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Re: حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں
خبر کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- معاون خاص
- Posts: 5391
- Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
- جنس:: مرد
- Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
- Contact:
Re: حسنی مبارک مستعفی: مصر کی سڑکوں پر جشن کا سماں
خلق خدا کو نقارہ خدا سمجھو !!
اللہ اس تبدیلی میںبرکت نصیب فرمائے۔ آمین۔
اللہ اس تبدیلی میںبرکت نصیب فرمائے۔ آمین۔