لینکس انسٹال کریں

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

لینکس انسٹال کریں

Post by asakpke »

(Click here to view this post in English language)
لینکس کیا ہے؟‌ یہ ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔
http://www.youtube.com/watch?v=jefw39urklw

اسکو مختلف طریقوں‌ سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ مثلا
طریقہ نمبر 1: آسان طریقہ
طریقہ نمبر 2: بہتر آسان طریقہ
طریقہ نمبر 3: بہتر طریقہ
طریقہ نمبر 4: لمبا طریقہ


طریقہ نمبر 1:آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ آسان طریقہ استعمال کریں
http://www.youtube.com/watch?v=zfxewpxGkWU

1۔ ووبی ونڈوز سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کریں۔
Image

2۔ ووبی کو رن کریں اور پاسورڈ دے کر انسٹال کے بٹن پر کلک کریں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ یاد رکھیں، بعد میں ضرورت پڑے گا۔
Image


3۔ جب ڈاؤنلوڈ ختم ہو گا تو یہ آپ کو کمپیوٹر ریسٹارٹ کرنے کا کہے گا۔
Image

4۔ جب کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو تو اس میں لینکس کو منتخب کریں۔ جب یہ پہلی دفعہ چلے گا تو انسٹالیشن کے باقی ماندہ حصے پورے کرے گا۔
Image

5۔ اور مجھے دعاؤں ‌میں یاد رکھیں۔

بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔
Image

طریقہ نمبر 2:بہتر آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر آسان طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر آسان ہے۔ طریقہ نمبر 1 میں‌ سٹیپ 2 سے پہلے یہ کام کریں۔

1.1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔

1.2۔ ووبی اور آئی ایس او فائل دونوں کو ایک ہی فولڈر میں‌ رکھیں۔

1.3۔ اور باقی طریقہ ایک جیسا ہی ہے۔


طریقہ نمبر 3:بہتر طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو یا لینکس کی فل انسٹالیشن کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر ہے۔
1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں یا اپنی پسند کی لینکس ڈاؤنلوڈ کریں (یہ ضروری نہیں کہ آپ کی پسند کی لینکس ونڈوز کے اندر انسٹال ہو سکے)۔

2۔ آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر برن کریں یا یو ایس بی ڈرائیو پر انسٹال کریں۔سی ڈی برن کرنے اور یو ایس بی ڈرائیو بنانے کا طریقہ کار اوپر لینک پر دیا گیا ہے۔

3۔ اب اس سی ڈی یا یو ایس بی ڈرائیو کو ونڈوز میں چلائیں‌ اور ونڈوز کے اندر انسٹال کر لیں۔ بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔
Image

اوپر لینک میں لینکس کو فل انسٹال کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے، لیکن بہتر ہے کہ آپ پہلے فل انسٹال نہ کریں یا پہلے تسلی کر لیں کہ سب چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، کیونکہ اسے آپ ان انسٹال نہیں کر سکتے، بلکہ مشکل ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ فل انسٹالیشن ونڈوز بوٹ لوڈر کو بھی تبدیل کرتی ہے۔ یہ بھی اگرچے خطرناک بات نہیں کیونکہ آپ ونڈوز کی سی ڈی سے اسکا بوٹ لوڈر واپس لا سکتے ہیں۔ فل انسٹالیشن کی اچھی بات یہ ہے کہ لینکس نسبتا تیز چلتی ہے۔


طریقہ نمبر 4:لمبا طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی نہیں ہے تو یہ طریقہ استعمال کریں
مفت سی ڈی حاصل کرنے کے لیے اس ربط پر درخواست دیں۔‌ یاد رہے کہ سی ڈی آپ کو چار پانچ ہفتوں بعد ملے گی۔

مزید معلومات کے لیے اس انگریزی ربط پر بھی نظر ڈال لیں
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by یاسر عمران مرزا »

ایک بہترین شئرنگ کے لیے بہت بہت شکریہ بھیا.... جب سے میں نے لینکس کو اپنی یو ایس بی میں انسٹال کیا ہے. میں تو لینکس کا فین ہو گیا ہوں.
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by asakpke »

(اس معلومات کو پی ڈی ایف فائل کی صورت میں ڈاؤنلوڈ کریں)

یاسر بھائی، آپ یو ایس بی میں ایک سے زیادہ لینکس بھی رکھ سکتے ہیں. یہ میرا آزمودہ طریقے ہے، کوئی مسلہ ہو تو بتائیں.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by چاند بابو »

ارے واہ عامر بھیا آپ نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔
اچھا میں بھی زندگی میں پہلی بار لینکس انسٹال کر کے دیکھتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by asakpke »

چاند بابو wrote:ارے واہ عامر بھیا آپ نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔
اچھا میں بھی زندگی میں پہلی بار لینکس انسٹال کر کے دیکھتا ہوں۔
شکریہ جناب، اگر آپ پہلی بار انسٹال کر رہے ہیں تو میں آپ کو زورن او ایس کا مشورہ دوں گا.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by چاند بابو »

تو اس کے انسٹال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by بلال احمد »

عامر بھائی انتہائی عمدہ اور نایاب شیئرنگ کیلئے شکریہ.

زورن او ایس کا کیا ایڈوانٹیج ہے ؟؟؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by asakpke »

چاند بابو wrote:تو اس کے انسٹال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟؟؟
اس کو انسٹال کرنے کا طریقہ اوپر پہلی ویڈیو میں ہے.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by asakpke »

بلال احمد wrote:عامر بھائی انتہائی عمدہ اور نایاب شیئرنگ کیلئے شکریہ.

زورن او ایس کا کیا ایڈوانٹیج ہے ؟؟؟
یہ اوبنٹو بیسڈ لینکس او ایس ہے، مگر استعمال کرنے میں اوبنٹو سے بہتر ہے۔ خاص طور پر ونڈوز کے عادی لوگوں کے لیے زبردست ہے۔ پلے اون لینکس پروگرام سے آپ ونڈوز کے کچھ پروگرام چلا سکتے ہیں مثلا انٹرنٹ ایکس پلورر۔ اس کا انٹرفیس ونڈوز 7 کے ساتھ ملتا جلتا ہے اور بھاری بھی اتنا نہیں ہے۔

مزید معلومات اس ربط پر
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by نورمحمد »

v;g v;g
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لینکس انسٹال کریں

Post by بلال احمد »

معلومات میں اضافہ کیلئے شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”