میں نے Fiverr سے 4 دنوں میں 16 ڈالر کیسے کمائے؟

فورم میں موجود مفید ڈاونلوڈ فائلز اور ان پر تبصرے
Post Reply
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

میں نے Fiverr سے 4 دنوں میں 16 ڈالر کیسے کمائے؟

Post by عاطف »

اسلام علیکم :

آج میں آپ کو ایک کو ایک ایسا ٹٹوریل دو گا جس کو پڑھ کر آپ پیسے کمانے کے قابل بن سکتے ہیں اگر آپ میں کچھ کام کرنے کی صلاحیت ہو گی تو آپ ضرور روزانہ ڈالر بنا سکتے ہیں - لیکن ہے ویسے ہم کام چور ہی :lol:

http://www.Fiverr.com کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا اگر نہیں تو میں آپ کو بتاتا ہوں یہ ایک Money Making Website ہے - جس میں لوگ GIG دیتے ہیں جو کہ 5$ کی ہوتی ہے اس میں جو بھی آپ کو کام آتا ہے مثلا آپ کو بلاگ بنانا آتا ہے ، Wordpress کی انسٹالیشن کرنی آتی ہے ، آپ کسی کو ایک اچھی TIP دینا چاہتے ہیں - آپ SEO کے بارے میں جانتے ہیں - کوئی بھی کام جو آپ آسانی سے کر سکتے ہیں تو اس کو GIG بنا کر پبلش کر دیجیئے اور پھر اسے Promote کیجئیے - اگر آپ کی قسمت اچھی ہوئی اور آپ کی قسمت میں یہاں سے رزق کمانا لکھا ہوا تو ضرور آپ کو کامیابی ملے گی - انشاءاللہ

[center]Image[/center]

میں نے ایک eBook پڑھ کر یہ کام شروع کیا تھا اور مجھے ایک ہی دن میں دو Order مل گئے تھے اور میں نے چار آرڈرز چار دنوں میں کمپلیٹ کر لئے تھے - یہ میرا یوزر نیم ہے آپ چیک کر سکتے ہیں اس لنک پر جا کر - http://www.fiverr.com/users/hotfiverr/gigs/send-5000-emails-in-one-day-for-making-instant-lead

ٍFiverr Tips
1. جتنے دنوں میں آپ اپنا کام Buyer کو دے سکتے ہیں اتنے ہی دن آپ Submit کیجیئے
2. کبھی بھی اپنے Buyer کو دھوکا نہ دیجئیے کیونکہ جب آپ اس کا کام دیے ہوئے GIG کے مطابق نہیں کر پائے گے تو آپ کے FEEDBACK میں Buyer اپنے Comments لکھے گا Cancel Order Fail to Deliver On Time جس کی وجہ سے آپ کو نیا کام نہیں ملے گا
3. صرف وہی GIG آپ لگائیے جس کام میں آپ مہارت رکھتے ہوں وہ کام نہ لکھیں جو آپ نہیں کر سکتے
4. اپنی GIG کے Keywords سیلیکٹ کرتے ہوئے ضرور دیکھئیے کیونکہ کوئی Buyer جب بھی Search کرے گا تو وہ اپنی مطلوبہ چیز کو ڈھونڈھنے کے لئے Keyword لکھے گا مثلا Wordpress Installation اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی جب سرچ کرے تو آپ کی GIG ٹاپ پر آئے تو اپنے Keywords کی ریسرچ کر کے GIG میں Submit کریں اس کے لئے Google Keyword Tool بیسٹ ہے
5. اپنی GIG کی Picture اس کام کے Related ہی لگائیے تا کہ لوگوں کو زیادہ Attract کریں
6. اپنی GIG کو Twitter,Facebook اور 137 سوشل بک مارکنگ سائٹس پر بک مارک کیجئیے اس سےآپ کو زیادہ Buyer ملیں گے

امید ہے یہ میرا پیسے کمانے کا سیکریٹ پسند آئے گا نہیں آئے گا تو میرا کیا جائے گا - :lol:

یہ صرف میں نے اپنے پیارے پیارے ماجد بھائی اور اردونامہ کے لئے ٹٹوریل لکھا ھے

باقی آئندہ Episode میں آپ کیسے زیادہ پیسے کما سکتے ہیں
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں نے Fiverr سے 4 دنوں میں 16 ڈالر کیسے کمائے؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب عاطف بھیا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری درخواست کو اس قابل جانا اور اردونامہ پر ایک بہت مفید ٹوٹیوریل لکھنے پر آمادہ ہوئے۔
میں آپ کا بے حد شکر گزار ہوں۔
میں نے آپ کا ٹوٹیوریل دیکھا ہے بہت اچھا لکھا گیا ہے، لیکن صرف ایک چیز کی کمی ہے، جو میں سوال کے ذریعے پوری کرتا ہوں۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ کو اپنی GIG لگانے کے لئے فیور والوں کو کچھ رقم دینا ہو گی، اور کیا آپ کی پانچ ڈالرز کی کمائی میں سے ان کا بھی کوئی حصہ ہے یا یہ پورے پانچ ڈالر آپ کے اکاونٹ میں منتقل ہو جائیں گے۔
ایک اور سوال رقم کی منتقلی کا کیا طریقہ کار ہے، کیا یہ آپ کے بنک اکاونٹ میں منتقل ہوتے ہیں یا چیک آتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

امید ہے آپ ان سوالات کا تشفی جواب دیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: میں نے Fiverr سے 4 دنوں میں 16 ڈالر کیسے کمائے؟

Post by عاطف »

بہت شکریہ چاند بابو آپ کے پسند کرنے کا آپ کے سوال خوب ہے کل میرے پاس پوسٹ لگانے کے لئے ٹائم کم تھا اس لئے میں مکمل تفصیلات نا دے سکا بہرحال

ماجد بھائی Fiverr.com بلکل فری ہے کوئی بھی اس پر رجسٹر ہو کر اپنا کام شروع کر سکتا ہے - اور جب آپ کامیابی سے ایک GiG پوری کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ میں 4$ منتقل کیے جاتے ہیں Fiverr $1 اپنی فیس کاٹتا ہے - ہے نا بری بات چلے کوئی بات نہیں - یہ میرا پیمنٹ پروف ہے

[center]Image[/center]

دوسرا پیمنٹ کا مسئلہ Fiverr یوزر کو Paypal کے ذریعے پیمنٹ کرتا ہے اور ہماری بد قسمتی ھے کہ پاکستا ن میں Paypal نہیں ہے لیکن میرے پاس ہے اس لئے میں کام کر رہا ہوں - لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر آپ کے پاس Paypal نہیں ہے تو آپ پیسے کما کر FIverr پر شاپنگ بھی کر سکتے ہیں یہاں لوگ ایسی ایسی چیزیں دے رہیں ہیں کہ آپ وہ 30$ بلکہ کئی تو سینکڑوں ڈالر مہنگی ہوتی ہے ہمیں یہ مطلب نہیں وہ کیوں دے رہے ہیں بس ہمیں چیز مل جائے ہمیں کیا چاہیئے -

Fiverr کے علاوہ بھی بہت ساری سائیٹس میدان میں آ چکی ہیں جو کہ Fiverr سے زیادہ پے کرتی ہیں جیسے Uphype.com یہ آپ کو 8$ , 16$ , 24$ ڈالر میں کام کرنے دیتی ہے اس کے علاوہ بھی اور بہت ساری سائٹس ہے آپ گوگل میں لکھے گے Fiverr Alternative تو آپ کو اس کی طرح کی اور بھی سائٹس مل جائے گی

Fiverr اس لئے مقبول ہے کیونکہ اس کے ایک ماہ میں 2 لاکھ کے قریب Visitors آتے ہیں اس لئے آپ کو زیادہ آرڈر ملنے کے چانسز ہیں - باقی سائٹس ابھی Child Level میں ہیں

Fiverr پر پیسے کمانا بہت زیادہ آسان ہیں آپ کوئی سا بھی Wordpress Theme خرید لے جس کے Resell Rights آپ کے پاس ہو اور آپ ایک GIG صرف لگا دے کہ میرے پاس یہ Wordpress Theme ھے 5$ میں لے پھر ڈیسکرپشن میں اس کی خوبیاں اور اس کا ڈیمو لنک لگا دے پھر اس گگ کو Promote کر دے آپ کو کچھ بھی نہیں کرنا پڑے گا آپ نے صرف وہ فائل Buyer کو اپ لوڈ کرنی ہے اور 5$ ڈالرآپ کے اکاونٹ میں - اس طرح کے ہزاروں Ideas آپ یوز کر کے پیسے کما سکتے ہیں

تو پھر سوچنا کیا Try it Now
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میں نے Fiverr سے 4 دنوں میں 16 ڈالر کیسے کمائے؟

Post by بلال احمد »

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

عاطف بھائی انتہائی قیمتی وقت نکال کرمفید ٹیوٹوریل لکھنے اور پھر اضافہ کے لئے شکریہ.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: میں نے Fiverr سے 4 دنوں میں 16 ڈالر کیسے کمائے؟

Post by عاطف »

ماجد بھائی کے لئے یہ ٹائم نکالنا مشکل نہیں ہے - بہرحال پسند کرنے کا شکریہ - کاش کوئی اس ٹٹوریل پر عمل بھی کریں -
مجھے دعوت اسلامی سے پیار ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میں نے Fiverr سے 4 دنوں میں 16 ڈالر کیسے کمائے؟

Post by چاند بابو »

بہت خوب عاطف بھیا آپ نے تو کمال کا ٹوٹیوریل لکھ دیا ہے۔
بہت شکریہ میں کوشش کروں گا کہ اس سائیٹ پر کچھ کر سکوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “فورم ڈاونلوڈز”