MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by عتیق »

[center]:bismillah:;
ایک مسئلہ لیکر حاضر ہوا ہوں کہ
آفس کی کچھ فائل میں یہ مسئلہ آرہا ہے.کہ یہ فائل پوری طرح کھل نہیں رہا ہے.اور زیادہ تر الفاظ ڈبےڈبے کی شکل میں ظاہر ہورہے ہیں.سو دوسو کی صفحات کی فائل ہے.
جبکہ یہ فونٹ کا مسئلہ تو نہیں ہے.ہم آفس 2003 استعمال کرہے ہیں.2007 میں بھی کھول کر چیک کر چکا ہوں حل نہیں ہوا.


Image

کیا اس کا کوئی حل ہے.؟[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by افتخار »

میرے خیال میں چاند بابو بتائیں تو بہتر ھے۔
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by نورمحمد »

شاید فائل کرپٹ ہو گئی ہونگی -

آپ سیو از کر کے 2007 میں ٹرائے کر کے دیکھں

اللہ آسان کرے . آمین
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

یہ ہر بار قرعہ فال میرے نام ہی کیوں نکلتا ہے، کیا کسی اور کے پاس اس کا حل نہیں تھا، اگر نہیں تھا تو کونسی بڑی بات ہے میرے پاس بھی تقریبا یہی حال ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے میں اس مرحلے سے گزر چکا ہوں میرے دفتر کے ایک سسٹم کا پچھلے دس سال کا تمام ڈیٹا ایسے ہی کرپٹ ہو گیا تھا۔
کوشش تو ہم نے خوب کی جب ہی ہمیں ان طریقوں سے واقفیت ملی لیکن ہمارا کام نہیں بن پایا اور ہمارا ڈیٹا ضائع ہو گیا۔
دراصل اکثر اوقات ڈیٹا کے اس طرح کرپٹ ہونے میں ایک وائرس کا عمل دخل ہوتا ہے جو آفس فائلز کی Encoding تباہ کردیتا ہے اور جب ورڈ اسے Decode کر کے آپ کو دکھانا چاہتا ہے تو ناکام رہتا ہے، ویسے تو مائیکروسافٹ کی سائیٹ پر بھی میں اس عمل کے دوران یہ بات پڑھ چکا ہوں کہ اس کا کوئی حل نہیں لیکن اگر آپ کی فائل وا ئرس سے کرپٹ نہیں ہوئی ہے تو اس کے لئے مندرجہ ذیل حل آزمائے جا نے کی صورت میں ریکوری کے خاصے چانس ہیں۔ عتیق بھیا چونکہ ناامیدی گناہ ہے اس لئے آپ مندرجہ ذیل اقدامات کر کے دیکھئے۔

1۔ جب آپ اپنی مائیکروسافٹ ورڈز میں فائل کھولنے کے لئے Open پر کلک کریں گے تو کھلنے والی ونڈوز میں آپ اس جگہ تک جائیں جہاں آپ کی فائل موجود ہے۔ اب اس فائل پر سنگل کلک کریں اور نیچے موجود Open بٹن کو دیکھیں، اوپر بٹن کا ہی دائیں طرف والے حصے میں آپ کو ایک تیر کا نشان نظر آئے گا جسے دبانے سے ایک ڈاون ڈراپ لسٹ کھلے گی، اب یہاں‌سے Open and Repair والا آپشن منتخب کر لیجئے۔ چھوٹی موٹی کرپٹ فائلز تو اسی طریقہ سے درست ہو جاتی ہیں، یہ مائیکروسافٹ آفس کا ایک ایڈون ہے جو اس سوٹ کے ساتھ ہی انسٹال ہوجاتا ہے۔

2۔ اگر فائل پھر بھی درست نہیں ہوئی ہے تو پھر طریقہ نمبر دو استعمال کیجئے، OpenOffice.org سے اوپن آفس ڈاونلوڈ کیجئے اور اپنے کمپیوٹر پر Open Office انسٹال کیجئے اور پھر (Go to Start--> Programs--> Openoffice.org --> openoffice.org Writer)
پر جا کر Openoffice.org Writer کھولئے، اور اس میں اپنی کرپٹ فائل کھولنے کی کوشش کیجئے، اگر فائل کھل جائے تو اسے دوبارہ نئے نام سے محفوظ کریں اور محفوظ کرتے ہوئے File Type میں سے Microsoft Word 97/2000/xp یا آفس کا جو ورژن آپ کے پاس سے اس ورژن کا انتخاب کیجئے اور فائل محفوظ کر لیں، اب آپ کی فائل مائیکروسافٹ ورڈ میں پھر سے کھل جائے گی۔

3۔ لیکن اگر اوپر موجود دونوں طریقے ناکام ہو جائیں تو WordRepair utility ڈاونلوڈ کیجئے جو کہ ایک مفت دستیاب پروگرام ہے اور کرپٹ ورڈز فائلز کو کھولنے کے لئے بہت بہترین سافٹ وئیر ہے لیکن اس کا انتخاب سب سے آخری حل کے طور پر کیجئے گا کیونکہ اس سافٹ وئیر سے اگر آپ کی فائل کھل بھی گئی تب بھی اس کی تمام فارمیٹنگ ختم ہو جائے گی یعنی صرف تحریر رہ جانے گی باقی تمام کام جو اس ڈاکومنٹ کی آرائش و زیبائش کے لئے کیا ہو گا وہ ختم ہو جائے گا اور آپ کے ڈاکومنٹ میں موجود تمام ٹیبلز بھی ختم ہو جائیں گے یعنی فقط تحریر باقی رہے گی۔ گو کہ یہ بات کافی تکلیف دہ ہے لیکن سب کچھ نا ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by نورمحمد »

شکریہ چاند بھائی ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

اللہ اپ کو جزائے خیر عطا کرے - آمین
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by عتیق »

جزاک اللہ میں ان شاء اللہ دیکھتا ہوں اور پھر بتا تا ہوں
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
محمدعمر
کارکن
کارکن
Posts: 140
Joined: Mon Aug 10, 2009 11:00 pm
جنس:: مرد
Location: گوگل
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by محمدعمر »

میرے ساتھ بھی ایسا ہی مسئلہ پیش آ چکا ہے لیکن اس وقت کوئی بھی حل نہیں مل سکا تھا.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by شازل »

بہت عمدہ
لیکن یہ بتانا مت بھولیے گا کہ ڈاکومینٹ اوپن ہوا کہ نہیں.
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by عتیق »

[center]جناب نہیں ہوا[/center]
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by شازل »

آپ کی قسمت
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by چاند بابو »

مجھے پہلے ہی یہی امید تھی۔ h;a;h;a
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by شازل »

بہرحال آپ کی معلومات کسی کے بھی کام آسکتی ہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: MS Office کے کی فائل میں مسئلہ

Post by چاند بابو »

اللہ کرے کہ کسی کے کام آ جائے اور میری اس مضمون کو لکھنے کی محنت پوری ہو جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”