ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by اضواء »

[center]ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

ميرى عمر چھبيس برس ہے اور ميرے ليے ايك
بااخلاق اور ديندار نوجوان كا رشتہ آيا ہے،
اس ميں ہر اچھى صفت پائى جاتى ہے، وہ اچھے دل كا مالك ہے
اور محبت كرنے والا ہے، ليكن اس رشتہ كو قبول كرنے ميں تاخير
كا سب سے بڑا سبب اس كى ملازمت ہے.
وہ ٹيلى ويزن پر مختلف قسم كے پروگرام اور
انعامى مقابلہ جات پيش كرنے كى ملازمت كرتا ہے،
فى الحال وہ صبح كے وقت پيش كيے جانے والے پروگرام مثلا
سياحت و صحت اخبار، كھيل انٹرويو وغيرہ پيش كرتا ہے،
اور يہ اشياء مرد و عورت كے اختلاط اور
موسيقى سے خالى نہيں ہوتے.

ميرا سوال يہ ہے كہ آيا وہ اس ملازمت سے
جو تنخواہ حاصل كرتا ہے وہ حلال ہے يا حرام ؟

كيا ميں اس سے رشتہ ازواج ميں منسلك ہو جاؤں،
صراحت كے ساتھ كہتى ہوں كہ ميں ايك رشتہ دار ہونے كى بنا
پر اسے بطور خاوند چاہتى ہوں، ميں بچپن سے ہى اس كو پسند كرتى ہوں،
كہيں اس شخص كے ساتھ رشتہ ازواج ميں
منسلك ہو كر گناہگار تو نہيں ٹھرونگى اور اپنى پروردگار
كى معصيت تو نہيں ہوگى ؟

اگر اللہ سبحانہ و تعالى كا خوف اور ڈر نہ ہوتا تو
ميں سوال نہ كرتى، برائے مہربانى مجھے جواب
عنائت كريں تا كہ ميں كوئى فيصلہ كر سكوں ؟

الحمد للہ:

اول:

آپ نے اپنے دينى معاملہ ميں سوال كر كے بہت اچھا كيا ہے اور پھر
اپنى معاش كے اچھا اور پاكيزہ ہونے كے بارہ
ميں بھى دريافت كرنا اچھى چيز ہے، اسى طرح نيك و صالح خاوند كى
حرص ركھنا بھى، اللہ سبحانہ و تعالى سے دعا ہے
كہ وہ آپ كے ليے ان امور ميں آسانى پيدا فرمائے.

دوم:

ٹى وى پر انعامى پروگرام اس طريقہ پر پيش كرنا جو آپ نے بيان كيا ہے
كہ اس ميں مرد و عورت كا اختلاط اور گانے اور موسيقى شامل ہے
يہ حرام اور حلال دونوں پر مشتمل ہے، اس ميں خير اور شر دونوں موجود ہيں؛

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس كسى نے بھى ہدايت كى طرف راہنمائى كى تو اسے
اس پر عمل كرنے والے جتنا اجرملےگا،
اور ان كے اجروثواب ميں كوئى كمى نہيں كى جائيگى،
اور جس نے كسى گمراہى كى طرف راہنمائى كى تو اس پر
عمل كرنے والا كا بھى گناہ ہے ان كے
گناہ ميں كوئى كمى نہيں كى جائيگى "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 4831 ).

حرام كام پر حاصل ہونے والى كمائى اسى قدر حرام ہے جس قدر وہ كام تھا.
رہا معاملہ انعامى مقابلوں كا تو اس ميں كچھ تو مباح ہيں اور كچھ حرام،
جن انعامى مقابلوں ميں شريك ہونے والا شخص شريك ہونے
كے ليے مال ادا كرتا ہے چاہے وہ كال كرنے كى قيمت ہى كيوں نہ ہو؛
تو يہ حرام ہونگے، اور يہ جوا اور قمار بازى كى ايك قسم كہلاتى ہے.

پھر يہ كسى پر مخفى نہيں كہ اس ماحول ميں ملازمت كرنے ميں كئى
اور بھى برائياں پائى جاتى ہيں، كيونكہ يہاں مرد و عورت
كا اختلاط پايا جاتا ہے، اور وہاں ايسے لوگ ہوتے ہيں
جن كے بارہ ميں ظن غالب يہى ہے كہ وہ فاسق و فاجر ہيں
اور دين ميں كمى ركھتے ہيں.

اس ليے اس نوجوان كو نصيحت كريں،
اگر تو وہ نوجوان توبہ كر كے يہ ملازمت ترك كر ديتا ہے،
اور كوئى مباح اور جائز ملازمت كرتا ہے تو پھر
اس سے شادى كرنے ميں كوئى مانع نہيں.

ليكن اگر وہ يہى ملازمت جارى ركھتا ہے تو پھر
اس نوجوان ميں كوئى خير نہيں؛ كيونكہ اس كے مال ميں حلال و
حرام دونوں مختلط ہيں، اور ارد گرد كے ماحول ميں گھرے ہونے
كى بنا پر خدشہ ہے كہ وہ بھى كمزور ہو كر وہى كام كرنے لگےگا.

اللہ سبحانہ و تعالى سے دعا ہے كہ
وہ آپ كو نيك و صالح خاوند اور اولاد عطا فرمائے.

واللہ اعلم .

المملكة العربية السعوديه(شيخ محمد صالح المنجد )
““““““““““““““““““““““““““[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by یاسر عمران مرزا »

جزاک اللہ خیر. مفید معلومات شئر کرنے کے لیے شکریہ
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by افتخار »

مفید معلومات شئر کرنے کے لیے شکریہ
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by اضواء »

یاسر عمران مرزا wrote:جزاک اللہ خیر. مفید معلومات شئر کرنے کے لیے شکریہ
آپ کا بھی بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by اضواء »

افتخار wrote:مفید معلومات شئر کرنے کے لیے شکریہ

آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by اضواء »

علی عامر wrote:جزاک اللہ.

يجزينا و يجزيك خير ........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ اضواء بہت خوبصورت مسئلہ شئیر کرنے کا شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ. عمدہ مسئلہ شیئر کرنے کا شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by نورمحمد »

جزاک اللہ اضواء جی . . . . . بہت خوبصورت مسئلہ شئیر کرنے کا شکریہ۔ r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by اضواء »

چاند بابو wrote:جزاک اللہ اضواء بہت خوبصورت مسئلہ شئیر کرنے کا شکریہ۔

يجزينا و يجزيكم كل خير ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:جزاک اللہ. عمدہ مسئلہ شیئر کرنے کا شکریہ

يجزينا و يجزيكم كل خير ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٹى وى پر پروگرام پيش كرنے والے شخص كا رشتہ

Post by اضواء »

نورمحمد wrote:جزاک اللہ اضواء جی . . . . . بہت خوبصورت مسئلہ شئیر کرنے کا شکریہ۔ r;o;s;e r;o;s;e r;o;s;e

يجزينا و يجزيكم كل خير ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”