مائی ایس کیو ایل ( MySQL )

تیکنالوجی پر مبنی مختلف تحریریں
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

مائی ایس کیو ایل ( MySQL )

Post by سیدتفسیراحمد »

  • [center]مائی ایس کیو ایل ( MySQL )

    انٹروڈکشن

    سید تفسیراحمد[/center]

    مائی ایس کیو ایل ایک ڈیٹابیس ہے۔ وہ سافٹ وئیرجس کی مدد سےانفارمیشن کو اس طرح محفوظ کیا جائے کہ بعد میں انفارمیشن کو آسانی سےتلاش کیا جاسکے ڈیٹا بیس کہلاتی ہے۔ مائی ایس کیو ایل ایک ملٹی یوزر ، ملٹی تھرڈ آر ڈی ڈیٹا بیس مینیجمینٹ سسٹم ہے اور ویب اپلیکیشن میں ڈیٹابیس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اسکا پی ایچ پی میں استعمال اسکی شہرت کا باعث ہے۔ ورڈ پریس بھی پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل استعمال کرتا ہے۔ مائی ایس کیو ایل کے موجد ڈیویڈ ایکمارک اور مائیکل وِدینُس ہیں اور یہ ڈیٹا بیس ایک سویڈیش کمپنی کی ملکیت ہے۔ مائی ایس کیو ایل فری وئیر سافٹ وئیر کے تحت تقسیم کیاجاتا ہے۔ دنیا میں دس ملین مائی ایس کیو ایل انسٹالیشنز ہے۔ یہ تقریبا تمام سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر پر کام کرتا ہے۔


    نئے لفظوں کی تعریف

    آر ڈی ڈیٹا بیس مینیجمینٹ سسمٹم کا مخفف آر ڈی ایم اس ہے۔ اس قسم کے ڈیٹا بیس میں استعمال کرنے والے کو ڈیٹا کو ٹیبل کے مجموعہ کی صورت میں رکھا جاتاہے۔ ہرایک ٹیبل میں کالم اور رو کےسیٹ ہوتے ہیں۔ اور اس ڈیٹا پر سلیقہ سے کام کرنے کے لیئے ریلیشنل آپریٹر استعمال ہوتےہیں ۔ ریلیشنل آپریٹر دو چیزوں کی برابری یا بڑائی ظاہر کرنے کے استمال ہوتے ہیں۔ مثال

    = برابری ظاہر کرتا ہے۔
    > چھوٹائی اور
    < بڑائی

    چند ریلیشنل آپریٹر یہ ہیں:

    == ، ===، = ,<> , =! , =/ , =^ , < , > ,=< , => , >! , <!

    ملٹی تھریڈ۔ جب پروگرام ایک کام کو اس طرح تقسیم کرتا ہے کہ تقسیم شدہ کام کےحصوں پر عمل ایک ہی وقت میں ہورہا ہو تو وہ عمل ملٹی تھریڈ ہوتا ہے اور ہر وہ حصہ جس پر کام ہو رہا یو تھرڈ آف ایگزیکیوشن کہلاتا ہے۔ تھریڈ آف ایگزیکیوشن کا مخفف تھریڈ ہے

    ملٹی یوزر ۔ وہ اپریٹنگ سٹسم یا / اور سافٹ وئیر جس کی مدد سے ایک ساتھ بہت سے لوگ ایک ہی وقت میں مختلف کام انجام دے سکتے ہیں۔

    فری سافٹ وئیرسسٹم ۔ اس طرح کی تقسیم میں فری سافٹ وئیر جیسے مائی ایس کیو ایل فری ویر سافٹ وئیر ایک منافع پانے والی کمپنی کی ملکیت ہوتی ہے۔ اور کمپنی اس کو تقسیم کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔ سافٹ وئیر کے کوڈ کےحصے کوئی بھی پروگرامر لکھ سکتا ہے اور اسکا لکھا ہوا کوڈ اس پروگرامر کی ملکیت ہوتا ہے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت بہت شکریہ مفید معلومات کا تفسیر بھائی۔
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی”