پی ایچ پی

تیکنالوجی پر مبنی مختلف تحریریں
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

پی ایچ پی

Post by سیدتفسیراحمد »

  • [center]
    پی ایچ پی

    انٹروڈکشن

    سید تفسیراحمد [/center]

    پی ایچ پی، ایک اوپن سورس اسکرپٹنگ پروگرامنگ لینگوئج ہے۔ یہ ویب کےمسائل کو حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ پی ایچ پی یعنی ہائپر ٹیکسٹ پری پروسیسر کوایچ ٹی ایم ایل میں ایمبیڈ کیا جاسکتاہے۔ اسکا سنٹیکس، سی، جاوا اور پرل لینگوئج سےمستعار ہے۔ دوسرے استعمال کےعلاوہ اس کی مدد سےویب کےصفحات کے بنانے میں لکھنے والا وقت کم ہوجاتا ہے۔

    پی ایچ پی کو جب ایچ ٹی ایم ایل میں شامل کیا جاتا ہے تو ہم ٹیگ اسعمال کرتے ہیں مثال کےطور پراوپننگ ٹیگ اس طرح لکھا جاتا ہے php?> اور کلوزنگ ٹیگ </color> اور <? ہے دوسرا <script> اور</script> ہے۔ دوسرے دو ٹیگ کو آن اور آف کرنے کےلیےایک کنفیگریشن فائل php.ini استعمال ہوتی ہے۔ لیکن کیونکہ یہ پورٹ ایبل ٹیگ نہیں ہیں لہذا ان کا استعمال پر اعتراض کیا جاتا ہے۔

    پی ایچ پی میں ہرسٹیٹمنٹ کےآخیر میں سیمی کولن ہوتا ہے جو سٹیٹمنٹ کےختم ہونے کا اعلان کرتا ہے۔ کلوزنگ ٹیگ بھی پی ایچ پی اسٹیٹمنٹ کا خاتمہ ظاہر کرتا ہے۔ دوسرے پی ایچ پی کے آخری بلاک میں سٹیٹمنٹ کے خاتمہ کی نشاندہی کی ضرورت نہیں۔ کومنٹ کوڈ پی ایچ پی بلاک کےاندر معنی خیز ہیں۔ // ... ?> or # ... ?>
    پی ایچ پی میں دوسری لینگوئجز کی طرح ٹائپ، ویری ایبل، کانسٹینٹ، ایکسپریشن، آپریٹر، کنٹرول سٹرکچر، فنکشن، کلاسز اور آبجیکٹس اور ایکسیپشن موجود ہیں۔

    پی ایچ پی کا کام ڈیٹا جمع کرنا، ڈائنامک صفحات بنانا، ٹیکسٹ پروسیسنگ، کوکیز منگانا اور بھیجنا ہے ۔ان کےعلاوہ پی ایچ پی کے تین یہ کام ہیں؛ سر ور سائیڈ سکرپٹنگ، کمانڈ لائن سکرپٹنگ اور ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن۔

    پی ایچ پی، تمام بڑے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرسکتی ہے۔ جن میں یونیکس، مائیکرو سافٹ ونڈوز اور میک او ایس شامل ہیں اور تمام بڑے ویب سر ور پر بھی کام کرتی ہے۔ جن میں اپاچی، مائیکرو سافٹ آئی آئی اور پرسنل ویب سر ور شامل ہیں۔ تمام ڈیٹابیس پی ایچ پی پر کام کرسکتے ہیں۔ پوسٹگرایس کیوایل اور ایم وائی ایس کیو ایل، ان ڈیٹابیسوں میں شامل ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ تفسیر بھیا پی ایچ پی کے بارے میں اتنے ٹیکنیکل طریقے سے معلومات دینے کا بہت شکریہ یقیننا اس سے پہلے ہم سب ان پیچیدہ باتوں کو نہیں جانتے تھے آپ ہمیں اس کے بارے میں مسلسل بتاتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم خود سے پی ایچ پی کے کم ازکم تھیمز تو ڈائزین کرنے کے قابل ہو ہی جائیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی”