کامیابی کی راہ

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
jawed_deewan
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Mon Dec 13, 2010 11:40 am
جنس:: مرد

کامیابی کی راہ

Post by jawed_deewan »

کامیابی کی راہ محمد جاوید دیوان
آپ اگر کسی ایسے کمرے میں داخل ہوجائیں جہاں گھٹاٹوپ اندھیرا ہو کہ کوئی چیز نظر نہیں آرہی، کچھ نہیں معلوم ہورہا کہ کس طرف جانا ہے۔ایسے میں ایک قدم بڑھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔چوٹ لگنے کے خوف سے انسان اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے۔لیکن اس وقت اگر کہیں سے روشنی کی ایک کرن جگمگا اٹھے تو وہ چمکتے دمکتے سورج کا کام دیتی ہے۔ یہ معمولی سی کرن تمام خوف خدشات کو دور کردیتی ہے اور انسان بے ھڑک اپنی سمت متعین کرلیتا ہے۔
بہت سے انسانوں کے لیے یہ دنیا اندھیرے کمرے جیسی ہے۔ کچھ نہیں معلوم کہ کس سمت جانا ہے۔ ایسے لوگوں کی ساری عمر اسی حال میں گزرجاتی ہے۔ ایسے لوگ گویا اندھیری راہوں پر چلتے ہیں اور ظاہر ہے کہ اس کا نتیجہ پریشانیوں اور تکلیفوں کے علاوہ کیا ہوگا۔پھر یہ پریشانیاں ان کو مزید گھبراہٹ اور الجھنوں کا شکار بنادیتی ہیں۔ ایسے لوگ مقصد زندگی سے عاری ہوتے ہیں۔ ان کو نہیں معلوم کہ زندگی گزارنے کا ڈھنگ سیکھنا پڑتا ہے۔جب یہ فہم اور سمجھ انسان کو حاصل ہوجاتی ہے تو پھر تمام شک و شبہات، تمام الجھنیں یکلخت ختم ہوجاتی ہیں۔ ہر چیز اپنے صحیح مقام پر نظر آتی ہے۔ ایسے انسان کے لیے زندگی کا سفر روشن شاہراہ پر خوشگوار تجربوں کو سمیٹنے کا نام بن جاتا ہے۔یہ نہیں کہ ایسے انسان کو کوئی تکلیف یا غم نہیں پہنچتا ہے۔ ایسا اس زندگی میں ہونا ناممکن ہے۔ خالق و مالک نے فرمادیا:
لقد خلقنا الانسان فی کبدO (سورۃ البلد:۴)
ہم نے انسان کو بڑی مشقت کے لیے پیدا کیا ہے۔
اس فہم و فراست کو حاصل کرنے کا اولین اصول ان ضوابط کی پابندی ہے جو رب ذوالجلال و الاکرام نے اپنے بندوں کے لیے اپنے مقبول بندوں کے ذریعے ہم تک پہنچایا ہے۔ اس کابہترین نمونہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ ہے۔
یہ ایک ایسے انسان کی حیات ہے جو اول تا آخر عملی ہے۔ اپنی نبوت کے اعلان سے لے کر اس کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے تک ہر موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالات اور واقعات کو ان کے ظاہر پر پرکھا اور اس کے مطابق اپنے کام کو آگے بڑھایا۔ کسی قسم کی مافوق الفطرت قوتوں کا انتظار آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گا۔
یہ زندگی گزارنے کا ایک اہم اصول ہے۔ جو حالات بھی انسان کو پیش آئیں ان کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق پرکھے اور اپنے عمل کی راہ متعین کرے۔ اس کے بعد اپنے رب سے اس کی کامیابی کے لیے دعا کرلے اور بس! یہ فہم جس کوحاصل ہوگیا اس پر کامیابیوں کی راہ کھل گئی۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: کامیابی کی راہ

Post by یاسر عمران مرزا »

پس ثابت ہوا کہ سیرت النبی ہی وہ روشنی کی کرن ہے جو ہم سب کی رہنمائی کے لیے ہے. لیکن ہم اس روشنی کی طرف جانے کی بجائے تاریکیوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں. اللہ ہمیں‌ روشنی پہچاننے کی توفیق دے

آمین.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: کامیابی کی راہ

Post by علی عامر »

سیرت النبی ہی روشنی کا منبع ہے۔ اللہ ہمیں‌اس روشنی کو اپنانے اور اس روشن اجالے میں‌زندگی گزارنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمین۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کامیابی کی راہ

Post by بلال احمد »

علی عامر wrote:سیرت النبی ہی روشنی کا منبع ہے۔ اللہ ہمیں‌اس روشنی کو اپنانے اور اس روشن اجالے میں‌زندگی گزارنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمین۔
ثم آمین.

مضمون شیئر کرنے کا شکریہ جاوید بھائی :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کامیابی کی راہ

Post by اضواء »

أحسنت و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو کالم”