پی ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ

تیکنالوجی پر مبنی مختلف تحریریں
Locked
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

پی ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ

Post by سیدتفسیراحمد »

  • [center]پی ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ ( phpbb )
    انٹروڈکشن
    سید تفسیراحمد[/center]

    جیمس ایٹکن کی بیوی کو اپنی ویب سائٹ کے لیےایک بُلیٹن بورڈ چاہیےتھا۔ میاں بیوی دونوں کالج اسٹوڈینٹ تھےاسلئے موجودہ بُلیٹن بورڈ خریدنے کے پیسےنہیں تھے۔ اس وقت دو کمرشل بُلیٹن بورڈ مارکیٹ میں موجود تھے، یو یو بی (UUB) اور فورم (phorum) ۔ یویو بی بہت مہنگا تھا اور جیمس کو فورم پسند نہیں آیا۔ جیمس نے پبلک ڈومین کی پی ایچ پی اسکرپٹنگ سوفٹویر لینگویج استعمال کرکے پی ایچ پی بی بی بولیٹن بورڈ کا پہلا ورژن لکھا۔ اب ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ پرسینکڑوں لوگ کام کرتے ہیں اور یہ بُلیٹن بورڈ عام استعمال ہوتا ہے۔

    پی ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ ایک سافٹ وئیر اپلیکیشن ہے جس کی مدد سے ایک برقی جگہ بنائی جاتی ہے جسے فورم بھی کہا جاتا ہے۔ اس فورم لوگ تبادلہٴ خیال کےلیئے اپنے پیغام لکھتےاور پڑھتےہیں۔اور ایک دوسرے کو فائلیں بھی دے سکتے ہیں۔ اس سافٹ وئیر کی یہ خصوصیات ہیں۔
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »

[list]
1 ۔ پی ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ ، فری اوپن سورس سافٹ وئیر اپلیکیشن ہے۔ اور اس کا استعمال مفت ہے۔

2 ۔یہ اپلیکیشن پی ایچ پی اسکرپٹینگ سافٹ وئیر لینگویج میں لکھی گئی ہے۔

3 ۔ یہ اپلیکیشن مختلف ڈیٹابیس استعمال کر سکتی ہے- جن میں مائی ایس کیو ایل، پوسٹگری ایس کیو ایل ، مائکروسافٹ ایکسیس ہیں۔ اوریکل کے ڈیٹابیس کو بھی تبدیلی کرنے کے بعد ملایا جاسکتا ہے۔

4۔ یہ اپلیکیشن ٹیمپلیٹیڈ سسٹم استعمال کرتی ہے۔ ٹیمپلیٹیڈ سسٹم ایک ویب پبلیشنگ ٹول ہے۔ اس سے اپلیکیشن میں تبدیلیاں کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

5 ۔ یہ اپلیکیشن سورس کوڈ ماڈیفیکیشن ( تبدیلی) کرنے دیتی ہے۔ یہ موڈ کہلاتے ہیں۔اور ایک مخصوص فیچر بناتے ہیں۔

6۔ پی ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ کے لاتعداد جاننے والے ہیں اس لیے اس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آسانی سے مدد حاصل ہوسکتی ہے۔

7۔ پی ایچ پی بی بی بُلیٹن بورڈ کی کمزوری اسکا سکیورٹی سسٹم ہے جوابتدائی اور نامکمل ہے۔
[/list]
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »


  • نئے لفظوں کی تعریف

    [hr]ویب سائٹ
    ورلڈ وائیڈ ویب پرایک صفعہ یا زیادہ صفحوں کا مجموعہ، جس میں ایک صفعہ ہوم پیج کہلاتا ہے۔

    بُلیٹن بورڈ
    ورلڈ وائید ویب پرایک مقررہ پبلک مقام جہاں کمپیوٹر استعمال کرنےوالے فورم ممبر برقی رابطہ قائم کرکے پیغامات کو لکھ پڑھ سکتے ہیں اور اپنی فائلیں بھی ایک دوسرے کودے سکتے ہیں

    یویو بی (Ultimate Bulletin Board)
    ایک اور بُلیٹن بورڈ

    فورم
    ( Phorum Bulletin Board)
    ایک اور بُلیٹن بورڈ

    پبلک ڈومین
    کوئی بھی اشیاء مثلاً سافٹ وئیر جو سب کےاستعمال کے لیے مہیا ہو اور ہر طرح کی پابندیوں سے آزاد ہوچکی ہو۔

    اپلیکیشن
    یہ ایک خاص کام کرنے کے لیے ایک چھوٹا سافٹ وئیر ہے۔ ورڈ پراسیسنگ یا ڈیسک ٹاپ پبلیکیشن اس کی مثالیں ہیں۔

    سافٹ وئیر
    وہ پروگرام جو کمپیوٹر کو چلاتے ہیں اور جن کے بغیر کمپوٹر کام نہیں کرسکتے۔

    اوپن سورس
    وہ سافٹ وئیر جو عموماً مل کر بنایا جائے اور ان کو بغیر لائسنس یا کاپی رائٹ کے بانٹا جاتا ہے۔

    ڈیٹابیس
    وہ سافٹ وئیر جس کی مدد سے انفارمیشن کو اس طرح محفوظ کیا جائے کہ بعد میں انفارمیشن کو آسانی سےتلاش کیا جاسکے۔

    اسکرپٹینگ سافٹ وئیر لینگویج
    وہ سافٹ وئیر جو ہدایات کا مجموعہ ہو۔اور کمپوٹر کو ایک وقت میں ایک کے ہدایت ملے جس پر وہ عمل کرے۔اور پھراس کے بعد کی ہدایت۔ یہ طریقہ انٹر پریٹر کہلاتا ہے۔ اسکرپٹینگ سافٹ وئیر لینگویج ، انٹر پریٹر لینگویج ہیں۔

    ٹیمپلیٹیڈ سسٹم
    ٹیمپلیٹیڈ سسٹم تین اجزاء سے مل کر بنتا ہے جوایک ماحصل پیدا کرتے ہیں۔یہ اجزاء ٹیمپلیٹ ، ڈیٹابیس اور ٹیمپلیٹ انجن ہیں۔ ٹیمپلیٹ انجن ، ٹیمپلیٹ کی ہدایت اور ڈیٹا بیس کی انفارمشین سے ایک مخصوص ماحصل پیدا کرتا ہے ۔

    انٹرنیشنلائزیشن
    کیسی ایک ملک اور زبان کے لیے کی بنائی ہوئی اشیاء ، پبلیکیشن ، کمپیوٹر ہارڈ وئیر یا سافٹ وئیر کو دوسری ملک کی زبان اور کلچر کے مناسبت سے تبدیل کیا جائے۔

    کوڈ ماڈیفیکیشن
    پروگرام کے کوڈ میں تبدیلی کرنا

    موڈ
    ایک تبدیل کیئے ہوئے پروگرام کا نام
Locked

Return to “ٹیکنالوجی”