گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by علی عامر »

یورپی کمیشن نے کچھ سرچ انجنز کی شکایت پر کہ گوگل اپنی نمایاں حیثیت کا غلط استعمال کر رہا ہے اس کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔

کمیشن کی تحقیقات میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے نتائج میں دوسری کمپنیوں کی رینکنگ قصداً کم رکھی ہے۔

یہ تحقیقات قیمتوں کا موازنہ کرنے والی سائٹ Foundem اور لیگل سرچ انجن ejustice.fr کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد شروع کی گئیں ہیں۔

گوگل نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی تشویش کے ازالے کے لیے کمیشن کے ساتھ کام کرے گا۔

اس سال کے آغاز میں امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے اٹارنی جنرل نے Foundem کے شکایت پر بالکل اسی قسم کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

گوگل کے حریفوں کو اعتراض ہے کہ گوگل سرچ کے نتائج میں اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتا ہے۔

اینٹی ٹرسٹ کمیشن گوگل کی اشتہارات کی پالیسی کی بھی تحقیقات کرے گا۔

تاہم کمیشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ گوگل نے کچھ غلط کام کیا ہے۔

بشکریہ: بی بی سی اردو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by علی عامر »

مسابقت اور اجارہ داری کی نگرانی سے متعلق یورپی یونین کے عہدے داروں نے کہاہے کہ وہ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے خلاف عائد کیے جانے والے ان الزامات کے بعدتحقیقات شروع کررہے کہ اس نے آن لائن سرچ اور اشتہارات کے سلسلے میں اپنی حیثیت کا غلط استعمال کیا ہے۔

مسابقت اور اجارہ داری کی نگرانی سے متعلق یورپی یونین کے عہدے داروں نے کہاہے کہ وہ انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے خلاف عائد کیے جانے والے ان الزامات کے بعدتحقیقات شروع کررہے کہ اس نے آن لائن سرچ اور اشتہارات کے سلسلے میں اپنی حیثیت کا غلط استعمال کیا ہے۔

تحقیقات سے متعلق منگل کے روز کیا جانے والا اعلان ، انٹرنیٹ سرچ سے متعلق حریف کمپنیوں کی ان شکایات کے بعد سامنے آیا ہے کہ گوگل اپنی سروسز میں اپنی سپانسٹرڈ اور معمول کی ریسرچ کے نتائج میں انہیں مناسب مقام نہیں دیتا اور اپنے نتائج کو ترجیحی طورپر پیش کرتا ہے۔
مائیکروسافٹ کی خریداری سے متعلق انٹرنیٹ سائٹ ،Ciao برطانوی کمپنی Foundemاور ایک فرانسیسی سرچ انجن نے اس سال کے شروع میں گوگل کے خلاف شکایات درج کرائی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گوگل اپنی مدمقابل کمپنیوں کی سروسز کو درجہ بندی میں نیچے رکھ کر انہیں مالی فوائد سے محروم کررہاہے، کیونکہ اس سے ان کمپنیوں کی ویب سائٹس کے لیے اشتہارات کم ہورہے ہیں۔

گوگل نے منگل کے روز اپنے ایک ای میل بیان میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ اپنے صارفین اور اس صنعت کے لیے درست انداز میں کام کرنے کی ان تھک کوشش کررہاہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور یہ کہ گوگل یورپی یونین کمشن کے ساتھ مل کر ان کے خدشات دور کرنے کے لیے کام کرے گا۔

یورپی یونین کے پاس اجارہ داری کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات موجود ہیں۔

بشکریہ: وائس آف امریکہ
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by یاسر عمران مرزا »

میرے خیال سے بھی ایسا ہوتا ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by چاند بابو »

ہوسکتا ہے کہ ایسا ہوتا ہو۔
لیکن چونکہ یہ پاکستان نہیں ہے اس لئے جرم ہے۔
اور اگر پاکستان ہوتا تو پھر جس کی شوگر مل ریٹ بھی اسکے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by علی عامر »

:clap:
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by محمد شعیب »

ہو سکتا ہے
لیکن گوگل کو کیا پڑی ایسا کرنے کی ؟
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by علی عامر »

اسی راز سے تو پردہ اٹھنے کی امید ہے کہ گوگل کو کیا پڑی تھی .... :^)
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by بلال احمد »

وقت کے ساتھ ساتھ ہر راز سے پردہ اٹھ جائے گا :x :x :x
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: گوگل کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات

Post by اضواء »

آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”