توبہ کی ضرورت

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

توبہ کی ضرورت

Post by اسداللہ شاہ »

السلام علیکم
میرا پیغام رمضان اور14 اگست کے حوالے سے ہے. رمضان 14 اگست 1947 کو مسلمانوں نے پاکستان کی خاطر اورایک دوسرے کے لئے اپنی جان دی تھی. آج ہم ایک دوسرے کی جان لے رہے ہیں ایک دوسرے کو کافر کہہ رہے ہیں لیکن کیا میں خود مسلمان ہوں؟ آج ہمیں ایک دوسرے کو کافر کہنے کی بجائے اللہ سے توبہ واستغفار کرنی چاہئے کیونکہ ہمارے ملک پاکستان پر مختلف شکلوں میں اللہ کا عذاب آرہا ہے. کبھی زلزلوں کی صورت میں تو کبھی خودکش حملوں کی شکل میں اور اب تاریخ کے بدترین سیلاب کا عذاب ہے. 2005 میں بھی رمضان میں زلزلہ آیا تھا پاکستانی مسلمانوں کے پاس سحری اور افطاری کے لئے کچھ نہیں تھا آج 5 سالوں بعد 2010 میں سیلاب پاکستانی روزہ داروں کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے. آپ اس کڑے وقت میں ان مسلمانوں کو بلاتفریق امداد پہنچائیں تاکہ اللہ آپ پر آنے والے مصائب ختم کردے. میں تمام پاکستانی مسلمانوں سے خصوصی اور باقی مسلمانوں سے عمومی اپیل کرتا ہوں کہ ہر شخص اپنی اور پوری امت مسلمہ کی طرف سے اللہ سے ہر گناہ کی معافی مانگے.
والسلام، طالب دعا، آپکا بھائی
اسداللہ شاہ
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: توبہ کی ضرورت

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم اسد اللہ شاہ صاحب کا پیغام واقعی غور طلب اور عمل کرنے کے قابل ہے۔ آج ہم سب دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اگر اپنے اندر جھانکیں اور اپنی اصلاح کی کوشش کریں تو ہمارے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔
اللہ تعالٰی سے اپنی غلطیوں پر توبہ استغفار کریں تو بہت سارے عذاب ہم پر سے ٹل جائیں گے۔انشااللہ۔
اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: توبہ کی ضرورت

Post by شازل »

آٔپ نے درست پیغام دیا
ہم پر ایک کے بعد ایک مصبتیں نازل ہورہی ہیں جو کہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں.
صرف توبہ اور استغفار ہی ہمیں ان مشکلات سے نکال سکتے ہیں.
اب بھی وقت ہے کہ ہم سنبھل جائیں ورنہ ایک دن آپس میں لڑتے لڑتے ہمارے نشان بھی مٹ جائیں گے.
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: توبہ کی ضرورت

Post by رضی الدین قاضی »

محترم اسد اللہ بھائی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم پر جو مصبتیں نازل ہورہی ہیں، وہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی ہیں۔اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے وہ ہے توبہ۔

اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں پر توبہ استغفار کریں ۔ انشاء اللہ ایسے عذاب سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اللہ پاک ہم سب کو نیک توفیق عطا فرما۔آمین !
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: توبہ کی ضرورت

Post by اعجازالحسینی »

واقعی اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں پر توبہ استغفار کریں تو ہماری ساری مشکلیں آسان ہو سکتی ہیں
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: توبہ کی ضرورت

Post by بلال احمد »

بے شک اللہ کے ذکر میں ہی دلوں کا سکون ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: توبہ کی ضرورت

Post by اضواء »

اللهم انا نعوذ بك من الزلازل اللهم يرحمنا برحمتك ويرحم
موتانا وموت المسلمين في كل مكان يارب
اللهم آآآآآآآآآآمين ....
أحسنت اسد بهـائـى و بارك الله فيك
جعله الله فى موازين حسناتك ..
دمت بحفظ الرحمن
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: توبہ کی ضرورت

Post by اسداللہ شاہ »

{أضواء} wrote:اللهم انا نعوذ بك من الزلازل اللهم يرحمنا برحمتك ويرحم
موتانا وموت المسلمين في كل مكان يارب
اللهم آآآآآآآآآآمين ....
أحسنت اسد بهـائـى و بارك الله فيك
جعله الله فى موازين حسناتك ..
دمت بحفظ الرحمن
السلام علیکم
میری بہن اضواء آپ کیسی ہیں.
بہن میں کوئی عربی دان نہیں ہوں برائے مہربانی اس دعا کا اردو ترجمہ بھی لکھ دے آپ کو اللہ جزائے خیر دے.
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”