دیئے گئے لفظ پر شاعری
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
دیئے گئے لفظ پر شاعری
یہ ایک نیا سلسلہ شروع کر رہا ہوں.اس میں ہر آنے والا ممبر آخری دیئے گئے لفظ پر شعر لکھے گا.اور پھراپنے شعر میں سے اگلے ممبر کے لئے ایک لفظ تجویز کرتا جائے گا.
اگر شاعر کا نام معلوم ہو تو ضرور لکھیں.
زیادہ سے زیادہ ایک قطعہ لکھیں.پوری غزل لکھنے سے اجتناب کریں.
تو ابتداء ہے فیض احمد فیض کے ایک بہترین شعر سے..
محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سے
رند کا ، ساقی کا، مے کا، خم کا ،پیمانے کانام
اگلا لفظ جس سے شعر کہنا ہے وہ ہے،
ساقی
اگر شاعر کا نام معلوم ہو تو ضرور لکھیں.
زیادہ سے زیادہ ایک قطعہ لکھیں.پوری غزل لکھنے سے اجتناب کریں.
تو ابتداء ہے فیض احمد فیض کے ایک بہترین شعر سے..
محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سے
رند کا ، ساقی کا، مے کا، خم کا ،پیمانے کانام
اگلا لفظ جس سے شعر کہنا ہے وہ ہے،
ساقی
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
شاید ابھی نہ پہنچی ہو باب قبول تک
ساقی ذرا سی اور کہ توبہ سفر میں ہے
اگلا لفظ
توبہ
ساقی ذرا سی اور کہ توبہ سفر میں ہے
اگلا لفظ
توبہ
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
توبہ توبہ شراب دے ساقی
اب میں توبہ سے کرچکا توبہ
اگلا لفظ توبہ ہی ہے
اب میں توبہ سے کرچکا توبہ
اگلا لفظ توبہ ہی ہے
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
میں اور بزمِ مے سے یوں تشنہ کام آؤں
گر میں نے کی تھی توبہ، ساقی کو کیا ہوا تھا؟
( غالب )
اگلا لفظ: بزم
گر میں نے کی تھی توبہ، ساقی کو کیا ہوا تھا؟
( غالب )
اگلا لفظ: بزم
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
یہ بات عیاں ہے دنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں
یا بزم جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دم لیں گے.
اگلا لفظ: تلوار
یا بزم جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دم لیں گے.
اگلا لفظ: تلوار
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
[center]میں گنہگار اور ان گنت پارسا، چار جانب سے یلغار کرتے ہوئے
جیسے شب خون میں بوکھلا کر اٹھیں لوگ تلوار تلوار کرتے ہوئے
اڑ رہی تھی وہاں گرد تشکیک کی ، آندھیاں تیزتھیں طنز و تضحیک کی
راستے میں پڑا نیک نامی کا پل ، خوف آیا جسے پار کرتے ہوئے
وہ خراشیں دکھاتے رہے ہاتھ کی، سنگ باری کے دوران آئیں تھی جو
ہم ادھر زخمِ سر کو چھپاتے رہے اور تزئینِ دستار کرتے ہوئے[/center]
اگلا لفظ: خوف
جیسے شب خون میں بوکھلا کر اٹھیں لوگ تلوار تلوار کرتے ہوئے
اڑ رہی تھی وہاں گرد تشکیک کی ، آندھیاں تیزتھیں طنز و تضحیک کی
راستے میں پڑا نیک نامی کا پل ، خوف آیا جسے پار کرتے ہوئے
وہ خراشیں دکھاتے رہے ہاتھ کی، سنگ باری کے دوران آئیں تھی جو
ہم ادھر زخمِ سر کو چھپاتے رہے اور تزئینِ دستار کرتے ہوئے[/center]
اگلا لفظ: خوف
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
[center]میں اپنی روح کی پوشاک اس کو پہنا دوں
مگر یہ شرط ہے کہ وہ بھی تمام میرا ہو[/center]
اگلا لفظ: پوشاک
مگر یہ شرط ہے کہ وہ بھی تمام میرا ہو[/center]
اگلا لفظ: پوشاک
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
اب میں پوشاک فقیری میں بھی آ سکتا ہوں
میرے کاسے میں تری ذات بھی ہو سکتی ہے
فقیری
میرے کاسے میں تری ذات بھی ہو سکتی ہے
فقیری
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
[center]مرا طریق امیری نہیں، فقیری ہے
خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر[/center]
اگلا لفظ: غریبی
خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر[/center]
اگلا لفظ: غریبی
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
عطائے درد میں وہ بھی نہیں تھا دل کا غریب
فراز میں نے بھی بخشش میںحد نہیں مانگی
بخشش
فراز میں نے بھی بخشش میںحد نہیں مانگی
بخشش
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
اب بخش بھی دو تم لوگ ائے اھل وفا
یوں ہی دور افق پار چلا جاونگا اک دن
اگلا لفظ ہے افق
یوں ہی دور افق پار چلا جاونگا اک دن
اگلا لفظ ہے افق
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
[center]کس کا نظام راہ نما ہے افق افق
جس کا دوام گونج رہا ہے افق افق
شانِ جلال کس کی عیاں ہے جبل جبل
رنگِ جمال کس کا جما ہے افق افق
مکتوم کس کی موجِ کرم ہے صدف صدف
مرقوم کس کا حرفِ وفا ہے افق افق
کس کی طلب میں اہل ِ محبت ہیں داغ داغ
کس کی ادا سے حشر بپا ہے افق افق
سوزاں ہے کس کی یاد میں تائب نفس نفس
فرقت میں کس کی شعلہ نوا ہے افق افق[/center]
اگلا لفظ: نفس
جس کا دوام گونج رہا ہے افق افق
شانِ جلال کس کی عیاں ہے جبل جبل
رنگِ جمال کس کا جما ہے افق افق
مکتوم کس کی موجِ کرم ہے صدف صدف
مرقوم کس کا حرفِ وفا ہے افق افق
کس کی طلب میں اہل ِ محبت ہیں داغ داغ
کس کی ادا سے حشر بپا ہے افق افق
سوزاں ہے کس کی یاد میں تائب نفس نفس
فرقت میں کس کی شعلہ نوا ہے افق افق[/center]
اگلا لفظ: نفس
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
نفس و شیطاں کو کرتا ملامت نہیں
کیا ضمیر مسلماں مردار ہے
کیا ہی ہے مسلماں کے چال و چلن
معصیت معصیت پر بھی اسرار ہے
اگلا لفظ ہے
معصیت
کیا ضمیر مسلماں مردار ہے
کیا ہی ہے مسلماں کے چال و چلن
معصیت معصیت پر بھی اسرار ہے
اگلا لفظ ہے
معصیت
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
جل گئے ہم مگر یہ حیرت ہے، آگ سے کیوں ہنوز قربت ہے
یہ جو غوغائے زہد و طاعت ہے، معصیت کا غبارِ وحشت ہے
وحشت
یہ جو غوغائے زہد و طاعت ہے، معصیت کا غبارِ وحشت ہے
وحشت
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
[center]عشق مجھـ کو نہیں وحشت ہی سہی
میری وحشت تری شہرت ہی سہی [/center]
اگلا لفظ: شہرت
میری وحشت تری شہرت ہی سہی [/center]
اگلا لفظ: شہرت
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
مجھ کو رونے سے ہے نفرت شہرت
پر کیا کروں درد بہت ہوتا ہے
شہرت بخاری
اگلا لفظ: نفرت
پر کیا کروں درد بہت ہوتا ہے
شہرت بخاری
اگلا لفظ: نفرت
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
[center]تو نے نفرت سے جو دیکھا تو مجھے یاد آیا
کیسے رشتے تیری خاطر یونہی توڑ آیا ہوں
کتنے دھندلے ہیں یہ چہرے جنہیں اپنایا ہے
کتنی اُجلی تھیں وہ آنکھیں جنہیں چھوڑ آیا ہوں[/center]
اگلا لفظ: آنکھیں
کیسے رشتے تیری خاطر یونہی توڑ آیا ہوں
کتنے دھندلے ہیں یہ چہرے جنہیں اپنایا ہے
کتنی اُجلی تھیں وہ آنکھیں جنہیں چھوڑ آیا ہوں[/center]
اگلا لفظ: آنکھیں
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
گم اپنی محبت میں دونوں، نایاب ہو تم نایاب ہیں ہم
کیا کھلی آنکھیں دیکھیں اک خواب ہو تم اک خواب ہیں ہم
نایاب
کیا کھلی آنکھیں دیکھیں اک خواب ہو تم اک خواب ہیں ہم
نایاب
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: دیئے گئے لفظ پر شاعری
[center]ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم،اے ہم نفسوں وہ خواب ہیں ہم
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
اے اہلِ زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں کم یاب ہیں ہم[/center]
اگلا لفظ: حسرت
تعبیر ہے جس کی حسرت و غم،اے ہم نفسوں وہ خواب ہیں ہم
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک
اے اہلِ زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں کم یاب ہیں ہم[/center]
اگلا لفظ: حسرت
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو