اللہ تعالٰی سب کی حفاظت فرمائے

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

اللہ تعالٰی سب کی حفاظت فرمائے

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
انتہائی رنج کے ساتھ سبھی دوستوں کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ میرے نیٹ کنکشن کی آخری تاریخ 30 جون 2010 ہے. اسکے بعد سوائے کسی نیٹ کیفے کے اور کوئی ذریعہ فی الوقت اردو نامہ پر آنے کا نہیں ہوگا. اسلئیے ہوسکتا ہے. کہ اب میری حاضری نہ ہوسکے. گذشتہ حاضریوں میں میری جانب سے کسی کی کوئی دل آزاری ہوئی ہو تو اسکی میں معافی چاہتا ہوں. اور سبھی سے اپنے لئیے دعاءِ خیر بمع عافیت کی درخواست کرتا ہو. اللہ تعالٰی سے دعاء ہے کہ اردو نامہ کو دن دونی رات چوگنی مقبولیت عطاء فرمائے نیز اسکے منتظمین و اراکین کو باخیر و عافیت رکھے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اللہ تعالٰی سب کی حفاظت فرمائے

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی افسوس ناک خبر سنائی ہے آپ نے آفاق بھائی۔
آپ کے نا آنے سے اردو نامہ کی رونق کم ہو جائے گی۔

اللہ تعالٰی آپ کے کاموں میں آسانیاں عطا فرمائے۔آمین !
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اللہ تعالٰی سب کی حفاظت فرمائے

Post by اعجازالحسینی »

:( :( :( :( :( :(

اس خبر کے بعد کیا لکھوں کچھ سمجھ میں نہیں آتا فقط اتنا

اللہ آپ کو اور آپکے خاندان کو ہمیشہ منستا مسکراتا رکھے اور آپکے علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اللہ تعالٰی سب کی حفاظت فرمائے

Post by مدرس »

یار زندہ صحبت باقی
پتہ نہیں‌محاورہ کس طرح ہے اور میں‌کس طرح لکھ گیا
بہر حال یہ مسائل تو آئے دن آتے رہتے ہیں‌اس سے پریشان ہونا غلط ہے
لہذا ہم امید کرتے ہیں‌کہ آپ کو ئی نہ کوئی سبیل ڈھونڈ نکا لیں گے اور اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اللہ تعالٰی سب کی حفاظت فرمائے

Post by چاند بابو »

[center]
یہ ٹھیک ہے کہ جدا سب نے ہونا ہے اک دن
ہمیں اس زندگی میں تو جدا جدا نہ کرے

اسے کہیں کہ اگر جینا ہے بغیر اس کے
تو پھر کبھی بھی میری عمر کی دعا نہ کرے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جو خیال تھے نہ قیاس تھے وھی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے
جو محبتوں کی اساس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں مانتا ھی نہیں یہ دل وھی لوگ میرے ھیں ھمسفر
مجھے ھر طرح سے جو راس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑگئے

مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
مری عمر بھر کی جو پیاس تھے وھی لوگ مجھ سےبچھڑ گئے

یہ خیال سارے ھیں عارضی یہ گلاب سارے ھیں کاغذی
گل آرزو کی جو باس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ھوئے
جو مری طلب مری آس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
وہ جو روزو شب مرے پاس تھے وھی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/center]


السلام علیکم

محترم آفاق صاحب، خبر کیا سنائی ساری بنی بنائی بگاڑ دی۔ آپ تو ایسے کہتے ہیں جیسے دنیا میں ایک ہی انٹرنیٹ کنکشن تھا سو وہ بھی چلا گیا اور ہم بچھڑ گئے، لیکن نہیں ایسا نہیں ہے آپ اردونامہ اور اس کے اراکین کو ایسے چھوڑ کر نہیں جا سکتے ہیں کچھ اور انتظام کیجئے بھلے کچھ دیر ہو جائے لیکن سویرا ہونا چاہئے اردونامہ اور آپ کا بندھن ایک رشتے کی صورت اختیار کر چکا ہے اور اراکین اردونامہ آپ کی کمی محسوس کرنے لگے ہیں خصوصا میں آپ سے اچھا خاصا مانوس ہو چکا ہوں اور اب یہ ممکن نہیں کہ یوں چپکے سے آئے اور چل دیئے آپ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہو گا اپنے لئے نہیں تو اردونامہ کے لئے سہی لیکن خدارا کچھ کیجئے گا ضرور ہمیں چھوڑ کر جانے کی بات دوبارہ ہرگز نہ کیجئے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”