’موبائل کی تابکاری کی معلومات بھی دیں‘

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

’موبائل کی تابکاری کی معلومات بھی دیں‘

Post by اعجازالحسینی »

امریکہ میں سان فرانسسکو پہلا شہر ہو گا جو موبائل فون کے بیچنے والوں پر یہ لازم کرے گا کہ وہ موبائل سیٹ کے ساتھ اس سے نکلنے والی تابکاری بھی درج کرے۔
سان فرانسسکو کی کونسل نے اس اقدام کو ایک ووٹ کے مقابلے میں دس ووٹ سے منظور کیا۔ اس حوالے سے حتمی منظوری اگلے ہفتے دی جائے گی۔

کونسل کے رکن اور اس قانون کی خالق سوفی میکس ویل نے کہا ’اس قانون کا مقصد لوگوں کو دانشمندانہ فیصلے کرنے میں مدد کرنا ہے۔‘

واضح رہے کہ موبائل فون صنعت کا کہنا ہے کہ موبائل سے نکلنے والی تابکاری صحت کے لیے مضر نہیں ہے۔

سان فرانسسکو کے میئر کے ترجمان ٹونی ونیکر کا کہنا ہے ’اس قانون کا مقصد لوگوں کو موبائل استعمال کرنے سے دور کرنا نہیں ہے۔ یہ لوگوں کو مزید شفاف معلومات دینے کے لیے ایک قدم ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ اس قانون پر میئر دستخط کردیں گے۔

تاہم موبائل فون صنعت کا کہنا ہے کہ موبائل سیٹ کے ساتھ اس قسم کی معلومات سے لوگ زیادہ تذبذب کا شکار ہوں گے۔

اس قانون کے تحت موبائل سیٹ کے ساتھ اس سے نکلنے والی تابکاری کی لیول لکھی ہو گی اور یہ بھی لکھا گیا ہو گا کہ اس کے بارے میں مزید معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں۔

فرانسسکو کرونکل نے لکھا ہے کہ اسی قسم کا قانون کیلیفورنیا ریاست میں بھی پیش کیا گیا تھا لیکن موبائل فون صنعت کی کوششوں کے باعث یہ قانون منظور نہیں ہو سکا تھا۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ’موبائل کی تابکاری کی معلومات بھی دیں‘

Post by رضی الدین قاضی »

موبائل فون کے ٹاور سے نکلنے والی تابکاری واقعی خطرناک ہوتی ہے۔
اس سلسلے میں کسی کو مزید معلومات ہو تو یہاں شیئر کیجیئے۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’موبائل کی تابکاری کی معلومات بھی دیں‘

Post by شازل »

یہ تو کنفیوز کردینے والی معلومات ہیں
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ’موبائل کی تابکاری کی معلومات بھی دیں‘

Post by انصاری آفاق احمد »

موبائیل سے نکلنے والی الیکٹراسونِک لہروں سے کینسر کے امکانات ہوتے ہیں یہ میں سنا ہے. تابکاری، اب تک کے صرف ایٹمی معملات سے ہی متعلق ہے جانتا تھا. اب یہ نئی معلومات ملی کہ موبائیل سے بھی تابکاری ہوتی ہے. زرا اور کچھ معلوماتی وضاحت ہو تو معاملہ مکمل سمجھ میں آئے؟؟؟؟
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ’موبائل کی تابکاری کی معلومات بھی دیں‘

Post by مدرس »

جی ہاں‌کینسر کا ہم نے بھی سنا ہے
لیکن مستقل طور پر جن کا ستعمال زیادہ ہے .
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”