گوگل لائبریری کیس: فیصلے میں تاخیر

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

گوگل لائبریری کیس: فیصلے میں تاخیر

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

انٹرنیٹ سائیٹ گوگل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل لائبریری بنانے کا منصوبہ جوں کا توں ہے کیونکہ امریکی جج نے اس کیس پر فوری فیصلہ نہیں دیا۔
عدالت میں اس منصوبے کے حق میں اور خلاف دلائل دینے کے بعد جج ڈینی چِن نے کہا کہ وہ تحریری فیصلہ دیں گے۔

اس منصوبے کے نقادوں کا کہنا ہے کہ گوگل کی امریکی پبلشرز اور مصنفوں کے ساتھ معاہدے سے گوگل کو آن لائن پر کتابوں کی فروخت پر اجارہ داری حاصل ہو جائے گی۔

ایک سو پچیس ملین ڈالر کے اس مقدمے میں جج چِن نے اب تک پانچ سو گزارشات پڑھی ہیں۔

پانچ سال سے گوگل اس معاہدے کو مکمل کرنے کی کوشش میں ہے اور کئی ماہ سے فریقین عوامی سطح پر اپنے اپنے دلائل پیش کر چکے ہیں۔

نیو یارک میں سماعت کے آغاز پر جج چِن نے کہا کہ ’میں اس تجسس کا خاتمہ کردوں کہ میں اس مقدمے کا فیصلہ آج نہیں کروں گا‘۔ ’معاملات کو سمجھنے کے لیے بہت سا مواد موجود ہے اور میرا ذہن کھلا ہے۔‘

دو ہزار چار میں جب گوگل نے اس منصوبے پر کام شروع کیا تو اس کا آتھرز گلڈ آف امریکہ اور ایسوسی ایشن آف امریکن پبلشرز کے ساتھ تنازعہ شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اجارہ داری کے خلاف تحقیقات کرنے والے حکام کتابوں کے جملہ حقوق کے مسئلے پر گوگل اور کتابوں کے پبلشرز کے ساتھ 125 ملین ڈالر کے معاہدے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔

ان معاہدوں کے مطابق جملہ حقوق رکھنے والوں کو کچھ رقم ملے گی اور گوگل کو آن لائن پر کتابوں کی فروخت اور اشتہارات کا حصہ ملے گا۔

نیویارک کی ضلعی عدالت کو لکھے گئے ایک خط میں امریکی نائب اٹارنی جنرل ولیم کیوانا نے کہا تھا کہ اس معاہدے کے متعلق مزید انکوائری ہونی چاہیئے۔

کچھ افراد کا خیال ہے کہ اس معاہدے کے بعد گوگل آن لائن پر کتابیں بیچنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن جائے گا۔

اکتوبر 2008 میں گوگل نے کتابوں کے ناشر اور مصنفوں کی تنظیم ’آتھرز گلڈ اینڈ دی ایسوسی ایشن آف امیریکن پبلیشرز‘ کے ساتھ یہ معاہدہ کیا تھا۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: گوگل لائبریری کیس: فیصلے میں تاخیر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
نئی خبر کے لئیے جزاک اللہ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”