موبائل فونز کے لیے ’فیس بک زیرو‘

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

موبائل فونز کے لیے ’فیس بک زیرو‘

Post by اعجازالحسینی »

دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے موبائل فونز کے لیے فیس بک کا ’ٹیکسٹ اونلی‘ ورژن لانے کا اعلان کیا ہے۔

اس ورژن کو ’فیس بک زیرو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

کم بینڈ وڈتھ پر مشتمل یہ سائٹ ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنے موبائل فونز پر فیس بک استعمال کرتے ہیں اور اس کا افتتاح آئندہ چند ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔

فیس بک منتظمین نے حال ہی میں یہ اعلان کیا تھا کہ اب سو ملین سے زائد افراد اپنے موبائل فونز سے فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ برطانیہ کی جی ایس ایم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں لوگ اپنے موبائل فونز کی مدد سے جتنا وقت انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں اس میں سے نصف فیس بک پر صرف ہوتا ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ نئی سائٹ میں زیادہ ڈیٹا استعمال کرنے والی ایپلیکیشنز جیسے کہ تصاویر شامل نہیں ہوں گی۔ فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس پر بات چیت کر رہے ہیں کہ موبائل ویب پر فیس بک تک ہر کسی کو ہر جگہ رسائی ہو‘۔

خیال رہے کہ فیس بک پہلے ہی اپنی ویب سائٹ کا ایک کم ایپلیکیشنز والا ورژن لانچ کر چکی ہے جس کا نام ’فیس بک لائٹ‘ ہے۔ اس ورژن کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں سست رفتار انٹرنیٹ کنکشنز پر فیس بک کے استعمال کو آسان بنانا ہے۔.
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: موبائل فونز کے لیے ’فیس بک زیرو‘

Post by رضی الدین قاضی »

اچھی خبر شیئر کرنے کے لیئے شکریہ اعجاز بھائی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: موبائل فونز کے لیے ’فیس بک زیرو‘

Post by چاند بابو »

بہت بڑی خبر ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ گوگل کی نئی سروس بزBuzz سے فیس بک مقابلہ کی کی فضا پیدا ہونے کا امکان ہو گیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”