گوگل کی نئی سوشل نیٹورکنگ سائٹ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

گوگل کی نئی سوشل نیٹورکنگ سائٹ

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]

گوگل نے’ بز‘ نامی ایک سوشل نیٹورکنگ سائٹ کا افتتاح کیا ہے۔

گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ سے منسلک یہ سماجی نیٹورکنگ سائٹ فیس بُک اور ٹویٹر سے مقابلہ کرے گی۔ فیس بُک کی سائٹ سنہ دو ہزار چار میں شروع کی گئی تھی اور اب اس کو تقریباً چالیس کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹورکنگ سآئٹ ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ جی میل استعمال کرنے والے تو ضرور ’بز‘ کا استعمال کرنا پسند کریں گے۔ اس وقت تقریباً سترہ کروڑ لوگ جی میل استعمال کرتے ہیں۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس سوشل نیٹورکنگ سائٹ کا افتتاح کر کے گوگل اس کوشیش میں ہے کہ انٹرنیٹ کی سماجی سرگرمیوں میں وہ فیس بک کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔

بی بی سی کے ٹیکنولوجی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بز میں کئی نئی سہولتیں ہیں جو شاید لوگوں کو اس کی طرف لے آئیں۔ ان میں موبائل فون کے صارفین کے لیے کئی اہم سہولتیں شامل ہیں۔

بز استعمال کرنے والے موبائل فون کے ذریعے یہ معلومات بھیج سکتے ہیں کہ وہ کس قت کہاں ہیں۔ اپنی پوزیشن کا اطلاع کرنے کے بعد وہ نہ صرف دیگر مقامی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ مختلف فورمز پر اس علاقے کے لوگ کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ ’اس طرح سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ محلے میں لوگ کیا کچھ کہہ رہے ہیں۔‘

اس نئی ویب سائٹ میں ٹویٹر جیسی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ ٹیوٹر کی طرح آپ بز پر بھی کسی شخص کے ’فالوؤر‘ بن سکتے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ گوگل نے سماجی نیٹورکنگ سائٹ شروع کی ہو۔ سنہ دو ہزار چار میں اس نے ’اورکٹ‘ نامی ویب سائٹ شروع کی تھی جو بھارت اور برازیل جیسے ممالک میں کامیابی کے باوجود فس بُک کا مقابلہ نہ کر سکی۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: گوگل کی نئی سوشل نیٹورکنگ سائٹ

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
تازہ خبرکے لئے جزاک اللہ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل کی نئی سوشل نیٹورکنگ سائٹ

Post by شازل »

میرے اکاونٹ پر ابھی تک ظاہر نہیں ہوئی
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: گوگل کی نئی سوشل نیٹورکنگ سائٹ

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
ایڈ کرلیا ہے. پر ان سب کو استعمال کرنے کا میرا تجربہ و معلومات نہیں .....
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل کی نئی سوشل نیٹورکنگ سائٹ

Post by چاند بابو »

میں نے اسے ایڈ کر لیا ہے۔

شازل بھیا کیا آپ جی میل کے ڈیفالٹر تو نہیں ہیں؟؟ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”