جہاد و شہادت

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

جہاد و شہادت

Post by اعجازالحسینی »

قرآن پاک میں ارشاد ہے (ترجمہ)… ’’اور جو اللہ (تعالیٰ) کی راہ میں قتل ہو جائیں‘ انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تمہیں (ان کی زندگی کی) سمجھ نہیں‘‘

’’اور وہ جو اللہ (تعالیٰ) کی را ہ میں قتل ہو جائیں ان کے بارہ میں یہ گمان نہ کرو کہ وہ مر گئے ہیں (نہیں) بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس اور رزق پاتے ہیں اور اللہ (تعالیٰ) نے انہیں اپنے فضل سے جو عطا فرمایا ہے اس پر (شاواں و) فرحاں ہیں…‘‘ (170` 169 :3)

حضور اکرم نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑنے والا ایسا ہے جیسا کہ روزہ رکھنے والا عبادت گزار‘ جو روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے سے کبھی نہیں تھکتا۔ جب تک وہ جہاد سے واپس نہ آ جائے‘‘ (بخاری و مسلم)

’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں یعنی جہاد میں زخمی ہوا‘ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون جاری ہوگا۔ اس کا رنگ خون کا سا ہوگا مگر اس کی خوشبو کستوری کی ہوگی‘‘ ۔’’اللہ تعالیٰ کی راہ میں مارا جانا ہر گناہ کو مٹا دیتا ہے‘ مگر قرض کو نہیں‘‘ (مسلم)

حضوراکرمؐ کے ارشاد کے مطابق جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والوں میں شہداء سرفہرست ہیں۔ پھر وہ جو حرام سے بچتے ہیں۔ پھر وہ غلام (یا خادم) جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی خوبی سے کی اور اپنے مالک کا خیر خواہ بھی رہا۔ (ترمذی)

جناب رسالتمابؐ نے فرمایا جو لوگ جہاد میں قتل ہوتے ہیں ان کی تین قسمیں ہیں

(1) ایک تو وہ مومن کامل جو اپنی جان اور اپنے مال سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرے اور شہید ہو جائے یہ شخص اللہ تعالیٰ کے عرش کے نیچے اللہ تعالیٰ کے خیمہ میں ہوگا اور انبیاء صرف درجہ نبوت میں اس سے بڑھ کر ہوں گے۔

(2) دوسرا وہ مومن جس کے اعمال ملے جلے ہوں (کچھ اچھے کچھ برے) وہ دشمن سے مقابلہ میں شہید ہو جائے۔ اسکی شہادت اس کے گناہوں اور خطائوں کو مٹا دیتی ہے وہ جس دروازے سے چاہے گا‘ جنت میں چلا جائیگا۔

(3) تیسرا وہ منافق جو دشمن سے مقابلہ میں خوب لڑا اور مارا گیا۔ یہ شخص دوزخ میں جائے گا کیونکہ تلوار نفاق کو نہیں مٹاتی (دارمی)

انصار کے قبیلہ بنی عبدالا شھل کے فرد عمرو بن ثابت ’’اصیرم‘‘ مشہور تھے۔ غزوہ اد سے پہلے تک اسلام نہیں لائے تھے‘ احد کے دن باہر سے آئے تو اپنے قبیلہ کے گھر خالی پائے۔ پوچھا تو معلوم ہوا کہ سب غزوہ کیلئے احد کی جانب جا چکے ہیں۔ یہ بھی فوراً ان کے پیچھے میدان جنگ میں پہنچ گئے۔ لڑائی جاری تھی۔ اسلام قبول کیا اور جنگ میں کود پڑے۔ بے جگری سے لڑے اور شہید ہوگئے۔ حضور اکرمؐ نے فرمایا ’’یقیناً وہ اہل جنت سے ہے‘‘ انکے قبیلہ کے لوگ ہمیشہ ان پر فخر کرتے تھے کہ انہوں نے سوائے جہاد کے اور کوئی نیک عمل نہیں کیا اور جنت میں داخل ہوئے۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جہاد و شہادت

Post by شازل »

[center]جزاک اللہ[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: جہاد و شہادت

Post by اعجازالحسینی »

[center]واحسن الجزاء[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Re: جہاد و شہادت

Post by kmazizi »

جزاک اللہ پیارے بھائی
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: جہاد و شہادت

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جزاک اللہ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: جہاد و شہادت

Post by اعجازالحسینی »

[center]واحسن الجزاء[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”