’خلا میں انفرادی انٹرنیٹ کنکشن‘

خلا میں جھانکئے اور دیکھئے انسان علم کی کس معراج تک جاپہنچا
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

’خلا میں انفرادی انٹرنیٹ کنکشن‘

Post by شازل »

خلابازوں کو پہلی بار خلا میں استعمال کے لیے انفرادی انٹرنیٹ کنکشن مہیا کیا گیا ہے جس کے بعد خلا باز ویب سائٹ پر براہ راست پیغامات بھیج سکیں گے۔
خلا میں موجود بین الاقوامی سپیس سٹیشن سے ایک خلاء باز نے انٹر نیٹ کنکشن کو چیک کرنے کی غرض سے مبارکباد کا ایک خصوصی پیغام ٹوئٹر کے میسیجنگ سسٹم میں بھیجا ہے۔
جمعہ کوخلائی مرکز میں موجود امریکی خلائی ادارے ناسا کے فلائٹ انجینئیر ٹیموتھی کریمر نے پیغام میں لکھا ہے کہ ’ہیلو ٹوئٹرز‘، اور پھر ٹوئٹر پر اپنے حلقہ احباب کو کہا ہے کہ وہ سپیس سے پہلا براہ راست ٹوئٹر پیغام بھیج رہے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق کریمر پہلے خلا باز ہیں جنھوں نے بغیر کسی معاونت کے براہ راست ٹوئٹر پر پیغام بھیجا ہے۔ اس سے پہلے خلا باز ٹوئٹر پر پیغام ایک ای میل کے ذریعے زمین پر موجود عملے کو بھیجتے تھے اور بعد میں عملہ ٹوئٹر پر خلا باز کے اکاؤنٹ میں پوسٹ کر دیتے تھے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے خلا بازروں کو براہ راست انٹرنیٹ تک رسائی دینے کے لیے ایک سافٹ وئر اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ ناسا نے نئے انٹرنیٹ کنکشن کو الٹی میٹ (انتہائی) وائرلیس کنکشن کا نام دیا ہے۔
ناسا نے کہا ہے کہ نئے مواصلاتی نظام کی وجہ سے خلا بازوں کو انٹر نیٹ تک براہ راست رسائی حاصل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایک لمبے عرصے تک خلا میں رہنے والے خلا باز کی طرز زندگی بہتر ہو جائے گی۔
بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے کمانڈر اور ایک دوسرے جاپانی خلا باز کے پاس بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ موجود ہے۔
بشکریہ بی بی سی اردو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’خلا میں انفرادی انٹرنیٹ کنکشن‘

Post by چاند بابو »

بہت خوب یہ تو کمال ہے۔

لیکن اگر وہ سسٹم ہیک ہو گیا تو کیا ہو گا؟؟؟؟؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’خلا میں انفرادی انٹرنیٹ کنکشن‘

Post by شازل »

کوئی نہ کوئی حل تو اس کابھی نکل ہی آئے گا
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ’خلا میں انفرادی انٹرنیٹ کنکشن‘

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب ۔
اچھی معلومات شیئر کرنے لیئے شکریہ شازل بھائی۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ’خلا میں انفرادی انٹرنیٹ کنکشن‘

Post by اعجازالحسینی »

اچھی معلومات شیئر کرنے لیئے شکریہ شازل بھائی۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “سپیس سائنس”