جواں سال بیٹی کی وفات پر

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
AbdulRasheed1
کارکن
کارکن
Posts: 117
Joined: Sun Jan 26, 2020 6:01 pm

جواں سال بیٹی کی وفات پر

Post by AbdulRasheed1 »

اپنی جواں سال بیٹی شہربانو کی وفات پر۔


اِبتدا بھی خاک اپنی، اِنتہا بھی خاک ہے
کیا کہُوں اِنسان کیا ہے بس خس و خاشاک ہے

کُوچ کر جانے سے تیرے اب وظِیفہ ہے مِرا
رات شبنم بانٹتے گُزرے، سحر نمناک ہے

جب حقِیقت جانتا ہُوں خاک ہو جاؤں گا مَیں
کیا غُرُورِ آدمیت، کیا مِری پوشاک ہے

ایک مُدّت تک رفُو کرتا رہا ہُوں زخمِ دِل
آج سِینہ چاک ہے، اپنا گریباں چاک ہے

جا بجا قُرآن میں ہے انبیا کا تذکِرہ
حضرتِ یوسف، کہِیں یعقُوب ہے، اِسحاق ہے

شہر بانو! اِس قدر بھی بے رخی اچّھی نہِیں
کیوں تعلّق توڑ کے تُو آج زیرِ خاک ہے

وقت کے دامن میں حسرتؔ زخم کا مرہم سہی
یہ بہُت کم مِہرباں، لیکِن بہت سفّاک ہے


رشِید حسرتؔ
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”