سِتارے آ گِرے ہیں

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
AbdulRasheed1
کارکن
کارکن
Posts: 117
Joined: Sun Jan 26, 2020 6:01 pm

سِتارے آ گِرے ہیں

Post by AbdulRasheed1 »

ندی سمٹی کنارے آ گرے ہیں
کنائے، استعارے آ گرے ہیں

وہ لہریں، شوخیاں مستی، تلاطم
مرے قدموں میں سارے آ گرے ہیں

فلک پر جو کبھی رہتے فروزاں
زمیں پر وہ ستارے آ گرے ہیں

اُڑان اب تک نہ بھر پائے پرندے
قفس میں غم کے مارے آ گرے ہیں

مرے دل سے لہو کے پُھوٹ نکلے
تِرے پاؤں میں دھارے آ گرے ہیں

مری کُٹیا کی چھت پر کیا بتاؤں؟
جہاں بھر کے خسارے آ گرے ہیں

غضب کی لاڑکانہ میں تھی گرمی
خُراساں میں بچارے آ گرے ہیں

اُنہیں اپنا بنانا تم پہ واجب
کہ جو در پر تمہارے آ گرے ہیں

ہوئے ہیں دل کے ٹکڑے ایسے حسرتؔ
ہمارے گھر میں پارے آ گرے ہیں


رشید حسرتؔ
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”