مدد

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

مدد

Post by منیب الرحمن »

السلام علیکم
میرے کمپیوٹر کی سی ڈرائیو میں بہت غیر ضروری فائلز جمع ہو گئی ہیں ۔ اور ہارڈ ڈسک فل کا ایرر آ ریا ہے ۔ رہنمائی فرمائیں کہ سی ڈرائیو کیسے صاف کی جائے بغیر وینڈوز دوبارہ انسٹال کیے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مدد

Post by چاند بابو »

منیب بھائی ونڈوز کونسی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مدد

Post by علی خان »

میری نظر میں انہوں نے ونڈوز اَپ ڈیٹ اینیبل کیا ہوا ہوگا۔ جسکی وجہ سے ان کا ڈرائیو فل ہو رہاہے۔ انکو چاہئے کہ ونڈوز اَپ ڈیٹ کو ڈیس ایبل کر دیں۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: مدد

Post by منیب الرحمن »

چاند بابو wrote:منیب بھائی ونڈوز کونسی ہے۔
ونڈوز 7 ہوم ایڈیشن
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مدد

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

منیب الرحمٰن صاحب ونڈوز سات میں اگر آپ نے Hibernate کا آپشن منتخب کر رکھا ہے تو پھر اس میں ایک بہت بڑی فائل hiberfil.sys کے نام سے موجود ہو گئی جو اکثر اوقات کئی جی بی پر مشتمل ہوتی ہے۔ سب سے پہلے تو آپ اس فائل کو ختم کریں گے لیکن اسے عام طریقے سے ڈیلیٹ نہیں‌ کیا جائے گا ورنہ آپ کی ونڈوز خراب ہو جائے گی۔ اس فائل کا مقصد کیا ہے اور اسے ڈیلیٹ‌کرنے کا طریقہ کیا ہے اس کی تفصیل ذیل میں‌دی گئی ہے۔


hiberfil.sys فائل کیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔
جب آپ ہائبرنیٹ آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر کو بند کردیتے ہیں تو ، آپریٹنگ سسٹم کو آپ کے موجودہ چلانے والے تمام پروگرامز کے اسٹیٹس کو ہارڈ ڈسک پر اسٹور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جب آپ اپنے کمپیوٹر کو دوبارہ چلائیں تو وہی پروگرام دوبارہ وہیں سے شروع ہوسکیں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ، آپ کا آپریٹنگ سسٹم تمام معلومات کو Hiberfil.sys نامی فائل میں محفوظ کر لیتا ہے۔ ونڈوز سات ، وسٹا اور ونڈوز ایکس پی عام طور پر اسے آپ کے سسٹم کی روٹ ڈائرکٹری یا آپ کی پارٹیشن کے اس حصے میں جہاں آپ نے ونڈوز انسٹال کر رکھی ہے وہاں ایک پوشیدہ فائل کے طور پر محفوظ کرتا ہے۔

لہذا اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر Hibernate کا آپشن کبھی استعمال میں‌ نہیں‌ لاتے ہیں تو پھر آپ کو اس فائل کو محفوظ کر کے اپنی ڈرائیو کی سپیس کو ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
نوٹ: ہائبرنیٹ Sleep کے موڈ سے مختلف ہے۔ جب کسی کمپیوٹر کو ہائبرنیشن میں ڈالا جاتا ہے تو ، یہ مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے اور بجلی کا استعمال نہیں کرتا ہے۔ تاہم ، جب یہ نیند کی حالت میں ہے ، تب بھی اس میں تھوڑی مقدار میں بجلی استعمال ہوتی ہے۔ چونکہ یہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا ہے ،Sleepموڈ میں موجود کمپیوٹرز عام طور پر ہائبرنیشن موڈ والے کمپیوٹر سے تیز ہوتے ہیں۔



hiberfil.sys کو ڈیلیٹ‌کیسے کیا جاتا ہے
اس کا سب سے بہترین طریقہ اپنی ونڈوز سے ہائیبرنیٹ کے آپشن کو بند کرنے کا ہے، جس کا طریقہ یہ ہے۔
1۔ سٹارٹ مینو میں جائیں اور CMD ٹائپ کریں اور Command Prompt کو بطور Administrator کھول لیں۔
2۔ Command Prompt پر رائیٹ کلک کریں اور Run as Administrator کا آپشن استعمال کرنے سے یہ بطور Administrator کھل جائے گا۔
3۔ وہاں “powercfg.exe -h off” ٹائپ کریں بغیر کوما کے اور انٹر کا بٹن دبا دیں۔

[align=center]Image[/align]

4۔ لیجئے آپ کا کام ہو چکا ہے اب کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر لیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مدد

Post by چاند بابو »

امید ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

اگر نہیں ہوا تو پھر آپ ڈسک کلین کر لیجئے۔ جس کا طریقہ درج ذیل ہے۔


ونڈوز 7 کمپیوٹر پر ڈسک کلین اپ کو کیسے چلائیں

ڈسک کلین اپ آپ کی ڈسک ڈرائیو پر جگہ خالی کرنے کے لئے غیر ضروری فائلوں کو حذف کر دیتی ہے۔ ونڈوز 7 کمپیوٹر پر ڈسک کلین اپ چلانے کے لئے اس طریقہ پر عمل کریں:

ڈسک کی صفائی کی افادیت آپ کی پسند کی ڈسک ڈرائیو پر جگہ خالی کرنے کے لئے غیر ضروری فائلوں کو ہٹا دیتی ہے۔ ونڈوز 7 کمپیوٹر پر ڈسک کلین اپ چلانے کے لئے ، ان اقدامات پر عمل کریں:

1۔ اسٹارٹ پر کلک کریں۔
2۔ کلک کیجئے All Programs | Accessories | System Tools | Disk Cleanup
3۔ ڈراپ ڈاؤن مینو سے ڈرائیو سی منتخب کریں۔
4۔ OK پر کلک کریں۔
5۔ ڈسک کلین اپ آپ کے کمپیوٹر پر خالی جگہ کا حساب لگائے کا، جس میں چند منٹ لگ سکتے ہیں۔
6۔ حساب کتاب مکمل ہونے کے بعد ، آپ کو ایک ڈائیلاگ باکس دیکھنا چاہئے جو مندرجہ ذیل کی طرح نظر آتا ہے۔


[align=center]Image[/align]

خیال کیجئے کہ صرف ذیل کی فائلز کو ہی کلین اپ کے لئے منتخب کیجئے۔
[list]Downloaded Program Files
Temporary Internet Files
Recycle Bin
Temporary Files[/list]

7۔ اوکے کا بٹن دبائیے۔
8۔ آپ کو ایک ڈائیلاگ باکس نظر آئے گا جو آپ سے کنفرم کرے گا کہ کیا آپ واقعی یہ فائلیں مستقل طور پر حذف کرنا چاہتے ہیں؟
9۔ Delete Files پر کلک کریں۔
10۔ ڈسک کلین اپ سے فائلیں حذف ہوجائیں گیں۔[/color]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مدد

Post by چاند بابو »

امید ہے کہ اپ تو آپ کا مسئلہ حل ہو ہی گیا ہو گا۔

لیکن اگر ابھی بھی مسئلہ باقی ہے تو پھر بھی گبھرانا نہیں اور ذیل کے طریقوں پر عمل کیجئے۔


1۔ ایڈ ریموو پروگرامز میں سے جا کر غیر ضروری اور زیادہ سپیس گھیرنے والے سافٹوئیرز کو ان انسٹال کر دیجئے۔
[align=center]Image[/align]

2۔ ڈپلیکیٹ فائلز کو تلاش کر کے ایک فائل حذف کر دیں۔ اس مقصد کے لئے ڈپلیکیٹ کلین نامی سافٹ وئیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
[align=center]Image[/align]

3۔ سسٹم ری سٹور کے آپشن کے لئے رکھی گئی سپیس کم کر دیں یا اگر آپ کو اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے اسے ڈس ایبل کر دیں۔ جس کا طریقہ ذیل میں‌موجود ہے۔
[align=center]Image
Image[/align]

امید ہے کہ اب آپ کا مسئلہ ضرور حل ہو چکا ہو گا۔
لیکن اگر ابھی بھی مسئلہ موجود ہے تو اب آپ تھوڑا سا گھبرا لیجئے کیونکہ آپ کے سسٹم کی اپگریڈیشن کا وقت آن پہنچا ہے اور سسٹم تبدیل کر لیجئے یا اس میں بڑی ہارڈ ڈسک لگوا لیں۔
ویسے ایک بار ونڈوز دوبارہ سے کرنے پر بھی کچھ ماہ تک آپ سپیس کی کمی سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔[/color]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: مدد

Post by علی خان »

بہت خوب ماجد بھائی اپکے اتنی واضح وضاحتوں کے بعد میں پُر اُمید ہوں کہ انکا مسئلہ لازم ہو جا نا چاہئے۔ بہر حال دیکھتے ہیں کہ انکا کیا جواب موصول ہوتا ہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: مدد

Post by منیب الرحمن »

ماجد بھائی ، السلام علیکم ۔
الحمد اللہ ، مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔ اور پوری تیس (30) جی بی سپیس حاصل ہوگئی ہے ۔ جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مدد

Post by چاند بابو »

ماشااللہ بہت خوشی ہوئی
ساتھ میں مبارک باد کہ ونڈوز انسٹال کرنے کی کوفت سے بچ گئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”