اس ویڈیو میں آپ کو کونسا لفظ سنائی دے رہا ہے Yanny or Laurel؟

ایسے واقعات کی ویڈیوز جو حیرت زدہ کردیں، یہاں وہاں، ادھر ادھر سے
Forum rules
خبردار :
فحش اور دل آزار ویڈیوز شیئر کرنا سخت منع اور فورم کے قوانین کے خلاف ہے
انتظامیہ اردو نامہ فورم
Post Reply

آپ نے ویڈیو میں کونسا لفظ سنا؟

Poll ended at Wed Jul 24, 2019 11:03 pm

یانی
1
100%
لورل
0
No votes
 
Total votes: 1

User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اس ویڈیو میں آپ کو کونسا لفظ سنائی دے رہا ہے Yanny or Laurel؟

Post by چاند بابو »

چلئے جناب اردونامہ کے دوستوں کا امتحان شروع ہو چکا ہے، اور پہلا سوال یہ ہے کہ آپ کو نیچے دی گئی ویڈیو میں کونسا لفظ سنائی دے رہا ہے
Yanny or Laurel


اسی پوسٹ کے آخر میں اس سوال کا جواب بھی موجود ہے لیکن سب نے اپنی ایمانداری سے پہلے ویڈیو میں بولا جانے والا لفظ سننا ہے اور اوپر موجود رائے شماری میں اس کا اندراج کرنا ہے، اس کے بعد جو جواب آپ کے ذہن میں آئے اسے نیچے دیئے گئے جواب سے ملانا ہے اور دیکھنا ہے کہ آپ کا جواب کیا تھا اور کیوں تھا۔


-













-










-








-







-







-







-







-









-








-










-











-












-









-











-








تفصیلی جواب اس سے نیچے والی پوسٹ میں موجود ہے۔ ]:)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اس ویڈیو میں آپ کو کونسا لفظ سنائی دے رہا ہے Yanny or Laurel؟

Post by چاند بابو »

[align=center]Yanny or Laurel
یانی یا لورل[/align][/color]


یانی یا لورل Yanny or Laurel ایک سماعتی فریب ہے جو ایک ریکارڈ شدہ آواز سے پیدا کیا گیا ہے جس میں بیک گراونڈ میں کچھ آوازیں شامل کی گئی ہیں، یہ آواز مئی 2018 میں بہت زیادہ مشہور ہوئی جب ٹوئیٹر پر ہونے والے 05 لاکھ لوگوں کے جواب پر مبنی ایک رائے شماری میں 53 فیصد لوگوں نے جواب دیا کہ انہیں اس آواز میں ایک آدمی لفظ لورل کہتا ہوا سنائی دیا ہے، جبکہ باقی 47 فیصد افراد کو لفظ یانی سنائی دیا۔ اس آواز کی فریکیونسی کی جانچ پڑتال کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ اس ریکارڈنگ میں دونوں آوازوں کو دو الگ الگ فریکیونسیز میں ریکارڈ کر کے مکس کر دیا گیا ہے اس میں ایک لفظ کی فریکیونسی بہت دھیمی اور دوسرے کی بہت بلند رکھی گئی۔ یعنی اس میں یانی اور لورل دونوں آوازیں شامل ہیں لیکن کچھ لوگ ہائی جو کہ بلند فریکیونسی کی حامل ہے اس پر توجہ دیتے ہیں انہیں صرف یہی لفظ سنائی دیتا ہے اور کچھ لوگ دھیمی فریکیونسی کو سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں لفظ لورل سنائی دیتا ہے۔

تو جناب جس جس نے لفظ یانی سنا وہ بھی ٹھیک ہے اور جس نے لورل سنا وہ بھی ٹھیک ہے لیکن جس نے لورل سنا وہ دوسرے لوگوں سے کچھ ہٹ کر ہے اور دھیمی فریکیونسی کی آوازیں بھی بہتر طریقے سے سننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “حیرت کدہ”