حضرت عیسیٰ اور پچیس دسمبر کا دن

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
سحر.سحر
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Tue Jan 01, 2019 6:48 pm
جنس:: عورت
Contact:

حضرت عیسیٰ اور پچیس دسمبر کا دن

Post by سحر.سحر »

حضرت عیسیٰ اور پچیس دسمبر کا دن
تحریر: سحر عندلیب
Image
حضرت عیسی غالبا پچیس دسمبر کو پیدا نہیں ہوئے تھے ۔ درحقیقت وہ دسمبر میں پیدا ہی نہیں ہوئے ۔ بائبل میں یہ لکھا گیا ہے کہ جب چرواہے اپنے ریوڑ چرا رہے تھے ۔ اسرائیل میں دسمبر سرد ترین ہوتا تھا اور میدان سر سبز نہیں ہوتے تھے بلکہ بھیڑیں اندر باڑے میں رکھی جاتی تھیں ۔ چرواہے عموما اپنے ریوڑ موسم بہار کے دوران سبزے کے وقت میں میدانوں میں لے کے جاتے تھے ۔ اب سوال یہ ہے کہ پھر کرسمس پچیس دسمبر سے کیسے منسلک کر دی گئی حضرت عیسی کی پیدائش سے متعلقہ پہلا ریکارڈ کلیمنٹ آف الیگزینڈریا کی جانب سے ہے جو کہ عیسائیت کا ماہر ترین عالم سمجھا جاتا ہے ۔ اس نے مختلف گروپس کے بارے میں لکھا جنھوں نے حضرت عیسی کی پیدائش بالترتیب اکیس مارچ ، پندرہ اپریل ، اکیس اپریل اور بیس مئی بتائی ۔ چوتھی صدی کے درمیانی عرصے تک پچیس دسمبر کی تاریخ کا ذکر نہیں ملتا جب ایک رومن جنتری میں یہودا کے بیت الحم اندر پچیس دسمبر کو حضرت عیسی کی پیدائش لکھی گئی ۔ کرسمس کی ابتداء کے بارے میں ایک مشہور نظریہ ہے کہ عیسائیوں نے یہ تاریخ رومن کے ایک تہوار سے لی جو کہ سورج کی یاد میں دسمبر میں منایا جاتا تھا ۔ خیال یہ کیا جاتا ہے کہ رومن سلطنت میں عیسائیت اور کرسمس کے فروغ کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا تھا جبکہ یہ نظریہ اپنے اندر بہت مسائل لئے ہوئے ہے عیسائیت کے بڑے علماء جیسے کہ ایرینیئس اور ٹرٹولیئن نے اس کا کوئی ذکر نہیں کیا اور اورجن آف الیگزینڈریا نے رومن تہذیب میں سالگرہ منانے کے رواج کا واضح طور پر مذاق اڑایا ۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ پچیس دسمبر جو کہ لادینوں کا ضیافتی دن تھا بارہویں صدی تک حضرت عیسی کی پیدائش کا دن نہیں ٹھہرایا گیا تھا یہ خیال صرف سوشل میڈیا پر مقبول ہے علماء کو اس سے کئی تحفظات ہیں ۔ سوال ابھی تک وہی ہے کہ آخر پچیس دسمبر کی تاریخ ہی کیوں ٹرٹولیئن نے پچیس مارچ کو حضرت عیسی کی پیدائش کا دن ٹھہرایا جو کہ بعد میں حضرت عیسی کے پیغام کی یاد میں دعوت کے طور پر منایا جاتا تھا مزید یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حضرت عیسی کی وفات (عیسائی مذہب کے مطابق) پچیس مارچ کو ہوئی جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سال کے اسی دن انھیں گرفتار کیا گیا اور سولی پہ چڑھا دیا گیا ۔ پچیس دسمبر جیسا کہ پچیس مارچ کے نو ماہ بعد آتا ہے تو اس لئے اسکو حضرت عیسی کی پیدائش کا دن بنا لیا گیا ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ پچیس دسمبر کا دن اوائل میں گرجا کے اندر جشن کے طور پر منایا جاتا تھا اور یہ لادینیوں کے کسی تہوار سے متعلقہ نہیں ہے ۔ بہت سے علماء کا ابھی تک یہ خیال ہے کہ حضرت عیسی دسمبر میں پیدا ہی نہیں ہوئے تھے ۔ اسی طرح حضرت عیسی کی پیدائش کے سال کے بارے میں بھی مختلف آرا ہیں ۔
میری یہ پوسٹ اور مزید پوسٹیں پڑھنے کے لئے میرے بلاگ کا وزٹ کریں۔
https://seharsposts.blogspot.com
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حضرت عیسیٰ اور پچیس دسمبر کا دن

Post by چاند بابو »

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ محترمہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”