انسان بمقابلہ روبوٹ ایک تجزیہ۔

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
سحر.سحر
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Tue Jan 01, 2019 6:48 pm
جنس:: عورت
Contact:

انسان بمقابلہ روبوٹ ایک تجزیہ۔

Post by سحر.سحر »

انسان بمقابلہ روبوٹ ایک تجزیہ۔
تحریر: سحر عندلیب
Image
روبوٹس چھوٹی مشینوں سے اب انسانوں کے جتنے بڑےسا ئزمیں دستیاب ہیں جو کہ دیکھنے میں بھی انسانوں جیسے ہی لگتے ہیں ۔ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں حقیقی اور حقیقی جیسا میں فرق بڑی تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔اٹھارہویں صدی میں رہنے والے ان کاموں کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے جو اب ہم ایک بٹن دبا کے کر سکتے ہیں ۔ روز مرہ کے کام اب اتنے آسان ہوگئے ہیں کہ کبھی تو لگتا ہے کہ ہمارے پاس کرنے کو کوئی کام ہی نہیں ہے۔ ہمیں جو چاہئے ہو وہ ایک انگلی کی جنبش سے ہم حاصل کر سکتے ہیں۔ اگلی ایک یا دو دہائیوں تک روبوٹس کی دستیابی میں اضافہ ہو جائے گا۔ اگرچہ روبوٹس کی بڑی تعداد ہے جومختلف کام کر سکتے مگر پھر بھی ذاتی روبوٹ ایک شاہانہ زندگی رکھنے والوں کو شومئی قسمت سے ہی میسر ہو گا۔ روبوٹس کے ہماری زندگی کو آسان ترین بنا دینے سے ٹیکنالوجی کے میدان میں مخصوص سوال نے ایک لمبی بحث کو چھیڑ دیا ہے۔
انسان کی بنائی ہوئی یہ مشینیں انکے لئے کتنی محفوظ ہیں اور انتہائی حساس کاموں مثلا سرجیکل آپریشن کرنے یا پھرجنگی حکمت عملی ترتیب دینے میں یہ کتنے قابل بھروسہ ہیں ۔
کیا ہمیں یقین ہے کہ ایک دن یہ اپنی مصنوعی ذہانت کی بدولت ہم پہ غالب نہیں آ جائیں گے اور ذہانت بھی وہ جو انسان کی عطا کردہ ہے۔
خیر ہم آنیوالی دہائیوں میں میسر روبوٹس کے متعلق زیادہ نہیں کچھ کہہ سکتے مگر حالیہ روبوٹس جو کہ امراء کے طبقے میں میسر بھی ہیں انکے بارے میں ہم کافی کچھ جانتے ہیں ۔ آئیے اب ہم روبوٹس اورانسانوں کی کچھ خصوصیات کا جائزہ لیتے ہیں اور اس بات کا اندازہ لگاتے ہیں کہ ہم کہاں پر کھڑے ہیں ۔

مطابقت:
زندہ جانداروں کی سب سے بڑی خصوصیت یہی ہے کہ وہ اپنے ماحول سے مطابقت حاصل کر لیتے ہیں چاہے انسان ہوں یا حیوان جس ماحول میں ہوں اسی میں ڈھل جاتے ہیں اگرچہ یہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہ کہنے میں لگتا ہے پھر بھی روبوٹس کے مقابلے میں ہم آسانی سے اس مرحلے سے گزر جاتے ہیں ۔کمپیوٹر اور روبوٹس چند مخصوص سیٹنگز کے ساتھ کسی مخصوص ماحول میں کام کرنے کے لئےبنائے جاتے ہیں جن میں تبدیلی ممکن نہیں ہوتی ۔ اسی وجہ سے آج کل موجود روبوٹس جو کہ کسی مشین میں ریپئیرنگ کا کام کرتے ہیں وہ کسی مشین کو نئے سرے سے بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

منطقیت :
آپ یقینا حیران ہوں گے کہ جب سوچنے اور کسی منصوبے پہ عمل کرنے کا موقع ہو تو روبوٹ بہت زیادہ منطقی ہوتے ہیں۔ زیادہ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ہم نے خود ان کو اس تحفے سے نوازا ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ روبوٹس انسانوں کے برعکس احساسات سے مکمل لاپروا ہوتے ہیں جو کہ انسانوں کے فیصلوں اور سوچ پہ اثر انداز ہوتے ہیں ۔ انکی یہ خصوصیت انھیں انسانوں سے تیز ،منطقی اور زیادہ برا ثابت کرتی ہے۔

آواز کی پہچان :
اگرچہ ہم نے اب کچھ ایسے روبوٹس بنا لئے ہیں جو کہ آواز کی شناخت کر سکتے ہیں مگر پھر بھی اگر اس صلاحیت کی بات ہو تو انسان زیادہ اچھے طریقے سے آواز کی پہچان اور الفاظ کے مطلب نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ ہم نہ صرف آوازوں کو سن سکتے ہیں بلکہ صوتی اور بصری اشاروں سے ہم کچھ مطلب اخذ کر سکتے ہیں جو کہ روبوٹ کبھی بھی نہیں کر سکتے۔

رفتار :
جی بالکل اس میں کسی روبوٹ کا مقابلہ کرنا انسان کے بس کی بات ہی نہیں ۔ روبوٹس انسانوں سے بہت تیز ہیں کیونکہ انسانوں کی طرح جذبات ، شور اور آلودگی کا ان کی جسمانی اور ذہنی کارکردگی پہ کوئی اثر نہیں ہوتا اس لئے انسانوں کے مقابلے میں روبوٹس بہتر رفتار اور مضبوطی رکھتے ہیں انکے دماغ کا کلیدی حصہ بے پناہ طاقت کا حامل ہے جس کا سد باب ممکن نہیں ۔

سوچ ، منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی :
نہ صرف تا حال بلکہ مستقبل میں بھی انسانیت کا یہ مضبوط پہلو رہے گا کہ ہم ایک مخصوص مقصد کی طرف سلسلہ وار قدم اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یہ وہ کام ہے جو روبوٹ کے بس کا نہیں کیونکہ ان کے اندر وقت سے پہلے کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت نہیں ۔ کچھ لوگ تو ایسے فیصلے بہت بہت زیادہ جلدی کر لیتے ہیں جیسا کہ مستقبل کے والدین اپنے پیدا ہونے والے بچوں کے سکول کا فیصلہ اس وقت کر لیں جبکہ وہ خود ابھی ہائی سکول سے نہ نکلے ہوں ۔

یہ تو چند بنیادی خصوصیات ہیں جو کہ انسانوں کو روبوٹس سے ممتاز کرتی ہیں اور صرف یہی نہیں اور بھی نا جانے کتنی ایسی باتیں ہیں ۔ مستقبل قریب میں ایسی ریسرچ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور سائنس اور ٹیکنا لوجی کے میدان میں یہ بحث جاری رہے گی ۔ تاہم اگر روبوٹس کو وسیع نظر سے دیکھا جائے توہم کہہ سکتے ہیں کہ رفتار ، کارکردگی اسکی درستی اور منطقیت میں ان کا کوئی ثانی نہیں مگر انسانوں کو ان کی ذہانت ، تخلیقی صلاحیت ، مختلف طریقوں اور پلا ننگ کی بدولت روبوٹس پہ برتری حاصل ہے ۔ ہمارا تجسس ہماری فطرت یہ چیزیں کبھی روبوٹس میں کسی صورت نہیں ہو سکتیں ۔
میری یہ پوسٹ اور مزید پوسٹیں پڑھنے کے لئے میرے بلاگ کا وزٹ کریں۔
https://seharsposts.blogspot.com
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انسان بمقابلہ روبوٹ ایک تجزیہ۔

Post by چاند بابو »

بہت خوب، بہت اچھی تحریر ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اردو کالم”