اردو ان پیج

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
User avatar
Akbarbarvi
کارکن
کارکن
Posts: 7
Joined: Thu Feb 20, 2014 10:49 pm
جنس:: مرد

اردو ان پیج

Post by Akbarbarvi »

السلام علیکم ورحمۃاللہ
اردو ان پیج کے حوالے سے ایک چھوٹے سے مسئلے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں، انگلش کے تمام سوفٹ وئیرز کے ورکنگ ایریاز ماؤس ویل کے ذریعے سکرول کئے جاسکتے ہیں، لیکن اردو ان پیج کا ورکنگ ایریا ماؤس ویل کے ذریعے سکرول نہیں ہوسکتا، ویسے تو یہ ایک اوپن سورس سوفٹ وئیر ہے کیا کوئی سوفٹ وئیر انجنئیر اسے ماؤس ویل کے ساتھ کمپیٹیبل بنا سکتا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو ان پیج

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم اکبر صاحب آپ کے سوال پر میں نے کافی کوشش کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سیدھی انگلیوں سے تو یہ گھی نکلنے والا نہیں۔ یعنی کوئی بھی ایسا سافٹ وئیر جو کسی بھی اپلیکشن کو ماؤس ویل کے ساتھ اسکرول بنانے کے لئے کام کرتا ہے وہ ان پیج پر آ کر فیل ہو جاتا ہے۔ میں نے ابھی اپنے سسٹم پر تقریبا چار پانچ قسم کے سافٹ وئیر انسٹال کر کے دیکھ لئے مگر کام نہیں بنا۔
اور دوسری بات ٹیڑھی انگلی سے گھی نکالنے والی تو بھائی میں سافٹ وئیر انجئنیر نہیں ہوں اس لئے میں اس سلسلے میں کوئی کام کرنے سے قاصر ہوں، البتہ اردونامہ کے دیگر قارئین جو سافٹ وئیر انجئنیرنگ جانتے ہیں انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس بات کا کوئی حل نکال دیں تو بہت بہتر ہو گا کہ ایک پندرہ بیس سال پرانا سافٹ وئیر کچھ حد تک اپڈیٹ ہو جائے گا۔


ویسے آپ کیوں ابھی تک انپیج ای استعمال کر رہے ہیں جبکہ اب اس کی ضرورت نہیں ہے کہ تقریبا ہر ٹیکسٹ ایڈیٹر سافٹ وئیر میں اردو کی سپورٹ شامل ہے یا شامل کی جا سکتی ہے تو پھر آپ ابھی تک ان پیج پر ہی کیوں‌ہیں کوئی اور سافٹ وئیر استعمال کیوں نہیں کرتے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تبصرے”