عمران خان کیسا حکمران ثابت ہوگا؟

اگر آپ نے ابھی تک اردونامہ پر شمولیت حاصل نہیں کی لیکن آپ ہمارے لئے کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو یہاں تشریف لایئے یہاں بغیر رجسٹر ہوئے آپ لکھ سکتے ہیں۔
Forum rules
عارضی نوٹ:
سپیمرز سے نمپٹنے کےلئے عارضی طور پر مہمانوں کے لکھنے کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔
جلد ہی یہ سہولت دوبارہ فراہم کر دی جائے گی، تب تک کسی مسئلہ کی صورت میں admin@urdunama.org سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Post Reply
sumreen.shahid
کارکن
کارکن
Posts: 7
Joined: Sun Oct 07, 2018 2:41 pm

عمران خان کیسا حکمران ثابت ہوگا؟

Post by sumreen.shahid »

کیا آپ عمران خان کی طرزِحکمرانی پر خوش ہیں؟ کیا آپکی نظرمیں عمران خان پاکستان سے غربت کو ختم کرکے لوگوں کا معیارِزندگی بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائے گا؟ کچھ ایسے سوالات ہیں جنکا جواب آنا ابھی باقی ہے۔ میرے خیالات میں اس جیسے سوالات میں سات سال تک کا عرصہ درکار ہے۔ کیونکہ،، ماضی کی حکومتوتیں یا تو شائد بے بس تھیں یا پھر جان بوجھ کر شائد کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی تھیں۔ میرا مقصد کسی جماعت یا گروہ سے نہیں ہے۔ میرے مطابق ہم سب ہی قصور وار ہیں۔ کیوں کہ! ہم نے کبھی بھی قومی نقطہ نظر سے باتوں کو سجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ اب ایک اُمید ضرور جاگی ہے کہ،، نیا حکمران "شائد" کچھ بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عمران خان کیسا حکمران ثابت ہوگا؟

Post by چاند بابو »

جی اللہ کرے جیسے آپ سمجھ رہے ہیں‌ویسا ہی ہو، واقعی آپ کی بات درست ہے کہ تبدیلی دنوں‌میں‌نہیں آیا کرتی اس کے لئے سالوں درکار ہیں اور ہمیں بڑے تحمل سے اس تبدیلی کے عمل کا مشاہدہ کرنا چاہئے اور جہاں اتنا عرصہ دوسرے لوگوں کو آزماتے رہے ہیں وہاں عمران خان کو آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔
البتہ نئی حکومت کو بھی چاہئے کہ اپنی پالیسیوں کے تسلسلے میں برتری ان منصوبوں کو دے جن کا تعلق براہ راست عوامی فلاح و بہبود سے ہو، وگرنہ بڑے افسوس سے کہوں گا کہ جیسے کام اس حکومت نے اپنے پہلے چند دن میں کیئے ہیں‌ ویسے تو ماضی کی ہر حکومت بھی کرتی رہی ہے۔ ان کا دعوی تھا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے ان کے پاس بہترین دماغ اور بہترین منصوبے موجود ہیں مگر انہوں نے بھی ٹیکس ہی بڑھایا ہے ٹیکس نیٹ نہیں۔
لیکن پھر بھی امید ہے کہ مستقبل میں یہ حکومت اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وہی کام کریں‌گے جو عوامی فلاح کے ہوں گے۔ ان شاء اللہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مہمانوں کے لئے”