تمام اہلیانِ اردونامہ اور اہلیانِاسلام کو میری اور پوری اردونامہ ٹیم کی طرف سے عید الفطر 2018 کی خوشیاں مبارک
عید کے موقع پر اللہ تعالٰی سے خصوصی دعا کیجئے کہ ہمارے گناہوں کا بوجھ ہم پر سے کم فرما دے اور ہم پر اپنی رحمتِ خاص کا سایہ فرما دے کہ ہم گناہوں میں اسقدر لتھڑے ہوئے ہیں کہ اب صفائی وہی کرے تو کرے ہم تو اس سے بھی قاصر ہیں۔دوستو عید کی خوشیاں ضرور منائیے مگر ان خوشیوں مین انہیں ہرگز مت بھولیے گا جن کی خوشیاں آپ سے وابسطہ ہیں۔ اپنے اردگرد موجود لوگوں پر نظر رکھئے ہو سکتا ہے کسی کی خالی جھولی آپ کی توجہ کی منتظر ہو۔ اپنی عید کی خوشیاں ان کے نام کر دیجئے جن کی خوشیاں چھن چکی ہیں۔یقین کیجئے عید سے زیادہ خوشی حاصل ہو گی. اللہ پاک سے دعا کیجئے عالمِ اسلام کی خیر ہو پاکستان کی خیر ہو.
مجھے اور تمام عالم اسلام کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے اور خیال کیجئے گا کہیں عید کی خوشیوں مین رمضان المبارک کی عبادات پر پانی مت پھیر دیجئے گا۔