آپکا اینڈروئڈ فون مسلسل گوگل کو آپ کی معلومات فراہم کرتا ہے

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

آپکا اینڈروئڈ فون مسلسل گوگل کو آپ کی معلومات فراہم کرتا ہے

Post by چاند بابو »

Image
کوارٹز کی جانب سے جاری کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آپ کا اینڈروئڈ فون گوگل کو مسلسل آپ کی لوکیشن کے بارے میں آگاہ کرتا رہتا ہے۔اس رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر صارف نے اپنے فون پر لوکیشن سروسز بند بھی کر رکھی ہوں تب بھی اس کا فون اس کی لوکیشن کے بارے میں معلومات حاصل کر لیتا ہے بلکہ یہاں تک کہ اگر اس فون میں انٹرنیٹ اور سم کارڈ موجود نہ بھی ہو تب بھی یہ اپنا کام پورا کرتا ہے اور آپ کی لوکیشن کے متعلق گوگل کو معلومات فراہم کرتا ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایسی صورت میں جب آپ کے فون پر انٹرنیٹ بھی موجود نہ ہو اور اس میں سم بھی موجود نہ ہو اور لوکیشن سروس بھی بند کی ہو تب یہ فون معلومات کیسے اکٹھی کرتا ہے اور گوگل تک کیسے پہنچاتا ہے۔ اس کے لئے گوگل اینڈروئڈ کا حامل فون اپنے اردگرد موجود سمارٹ ڈیوائسز سے مدد حاصل کرتا ہے اور آپ کی لوکیشن کے لئے ان ڈیوائسز کا استعمال کرتا ہے اور بالآخر آپ کی لوکیشن کے متعلق گوگل کو آگاہ کر دیتا ہے۔ مزیدار بات یہ ہے کہ آپ کے فون کو اس کام سے باز رکھنے کے لئے کوئی آپشن موجود ہی نہیں ہے۔ اس بارے میں‌صارفین کی پراوئسی کے بارے میں کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل نے اپنے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے اور صارفین کی نجی زندگی میں دخل اندازی تصور کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
دوسری طرف گوگل کا کہنا ہے کہ صارف کی اس قسم کی موصول ہونے والی معلومات کا کبھی بھی کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا اور آنے والے نئے اینڈروئڈ ورژن میں اس طریقہ کار سے معلومات تک رسائی کو ختم کر دیں گے مگر فی الحال اس کے یوزرز کے پاس اپنے موبائل فونز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے جو سیدھا سیدھا ایک عام شخص کی ذاتی زندگی میں گھسنے اور اس کی پراوئسی چوری کرنے والی بات ہے۔ گو کہ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی معلومات کو استعمال میں نہیں لاتے یا کم ازکم کسی صارف کی لوکیشن کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے اس سہولت کو استعمال نہیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی یہ لمحہ فکریہ ہے اور گوگل پر ایک سوالیہ نشان بھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: آپکا اینڈروئڈ فون مسلسل گوگل کو آپ کی معلومات فراہم کرتا ہے

Post by محمد شعیب »

یہ تو اچھا فیچر ہے۔ اس ختم کرنے کے بجائے گمشدہ موبائل فون تلاش کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہئیے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپکا اینڈروئڈ فون مسلسل گوگل کو آپ کی معلومات فراہم کرتا ہے

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:یہ تو اچھا فیچر ہے۔ اس ختم کرنے کے بجائے گمشدہ موبائل فون تلاش کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہئیے۔
اس کے لئے گوگل نے الگ سے سروس دے رکھی ہے۔
دراصل یہ کام گوگل اپنے کسی مفاد کے لئے کر رہا ہے، کیونکہ یہ ہو نہیں سکتاکہ یہ معلومات گوگل استعمال نہ کر رہا ہو اگر استعمال نہیں کرنی تھیں تو یہ فیچر شامل کیوں کیا گیا۔
شاید اشتہارات کی بہتری کے لئے یا کسی اور مقصد کے لئے بہرحال یہ فیچر وہ لوگوں کو فراہم نہیں کرتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”