بچوں کی ذہنی بیماری سے متعلق عالمی دن ’’آٹزم ڈے‘‘

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

بچوں کی ذہنی بیماری سے متعلق عالمی دن ’’آٹزم ڈے‘‘

Post by محمد شعیب »

بچوں کی ذہنی بیماری سے متعلق عالمی دن ’’آٹزم ڈے‘‘ 2 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منائے جانے کا مقصد عالمی سطح پر عوام کو بچوں کی ذہنی نشوونما کے بارے میں بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے تعلیمی اداروں کے پروگراموں میں اساتذہ، طلبہ اور والدین حصہ لیں گے اور بچوں کی بنائی ہوئی تصویری و دیگر کاوشوں کی نمائش کی جائے گی۔ آٹزم ایک ایسی بیماری ہے جس میں بچوں کی ذہنی نشوونما کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور یہ متاثرہ شخص کی زندگی کا عمر بھرپیچھا کرتی ہے۔ اس بیماری میں مبتلا لوگ خیالی دنیا میں رہتے ہیں، بول چال میں دقت محسوس کرتے ہیں اوراپنے خیالات کو بیان نہیں کر سکتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند بچہ تین برس کی عمر کے بعد اپنے ماں باپ سمیت قریبی لوگوں سے سماجی بندھن باندھنے کا اہل ہوجاتاہے لیکن آٹزم میں مبتلا بچہ ایسا کرنے میں ناکام رہتاہے۔ وہ اپنی خیالی دنیا میں گم ہو کے رہ جاتاہے اوراسے بیرونی دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔بدقسمتی سے ابھی تک آٹزم کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے تاہم ماہر نفسیات ، اساتذہ ، والدین اور دوسرے رشتے دار متاثرہ بچے کی مدد کرسکتے ہیں اور اس کی طرف مخصوص توجہ دے کر اسے سماجی زندگی کے دائرے کے اندر لانے میں اپنا کردار نبھا سکتے ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بچوں کی ذہنی بیماری سے متعلق عالمی دن ’’آٹزم ڈے‘‘

Post by چاند بابو »

خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ شعیب بھیا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “طب”