انویسٹر

اردونامہ پر نیا دھاگہ بنانا، پوسٹ کرنا، اقتباس، اٹیچمنٹ ایڈ کرنا،اوتار ایڈ کرنا، دستحط ایڈ کرنے کا طریقہ یہاں سیکھئے۔ یہاں بغیر رجسٹر ہوئے آپ لکھ سکتے ہیں۔
Post Reply
احمر اکبر
کارکن
کارکن
Posts: 28
Joined: Sat Sep 10, 2016 9:08 am
جنس:: مرد

انویسٹر

Post by احمر اکبر »

عنوان ...انویسٹر
تحریر ..احمر اکبر بورےوالہ
ویڈیو یو ٹیوب پر اپلوڈ ہوے دو گھنٹے ہو چکےتھے
عینی کی ویڈیو کو ان دو گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے پسند اور اپنے تاثرات دے دئیے تھے .پوری کی پوری حکومتی مشینری بھی متحرک ہو چکی تھی کہ ایک وفاقی وزیر کی بیٹی ایسی حرکت کیسے کر سکتی ہے سائبر کرائم ٹیکنالوجی کی مدد سے حساس اداروں نے چھاپے مارنے شروع کر دئیے تھے .
عینی بہت ماڈرن لڑکی ہونے کے ساتھ حساس بھی تھی تبھی اس نے اپنی دو سہیلیوں کی مدد سے یہ سب عوام کو بتانے کا پروگرام بنایا
ٹیلی ویژن پر ٹاک شو میں عینی کی والدہ اور انکل اور عینی کےفادر کا موقف بھی پوچھا گیا تھا بحث بہت دور نکل رہی تھی مگر عینی کی والدہ کا کہنا تھا اس کی بیٹی کو کوئی ڈرا دھمکا کر ہمارے اور بھائی سکندر کے خلاف بولنے کو کہ رہا ہے سکندر صاحب ہمارے فیملی ممبر ہیں اور میں ان کو اپنا بھائی مانتی ہوں ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ سکندر صاحب میری بیٹی سے زبردستی ریپ کرتے رہے ہوں اور میں ایک ماں ہو کر اپنی بیٹی کو کیسے کہ سکتی ہوں کہ...... چپ رہو ........سکندر ہمارے محسن ہیں وہ کچھ بھی کریں ان کو اجازت تھوڑی دوں گی ۔ یہ بات سچ ہے سکندر صاحب نے عینی کے پاپا کو بہت سپورٹ کی ہے مگر میں بحثیت ماں ایسا کیسے گوارا کر سکتی ہوں۔۔۔۔۔ یہ سب ہمارے خلاف سازش ہے
بریکنگ نیوز ........پولیس کو عینی کی لاش ملی ہے ہوسٹل سے اور پوسٹ کرنے والی لڑکی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے تفتیش جاری ہے ....ٹاک شو کے دوران ہی یہ سب رونما ہوا ....یہ سب ہمارے خاندان کے خلاف ایک سازش تھی دیکھا میری بیٹی کو مار دیا اس کی ماں ایک ڈرامائی انداز اپناے ہوئی تھی
بریکنگ نیوز
یو ٹیوب پر ایک اور ویڈیو ڈونلوڈ ہو چکی تھی جس میں عینی کی امی اور سکندر صاحب کی گفتگو ریکارڈ تھی سکندر بتا رہا تھا عینی تیری بیٹی نے میرا سارا حساب برابر کر دیا ....ہا ہا ہا ہا .وہ تم سے بہتر ہے .....آخر بیٹی کس کی ہے ہاہا ہا ہا ہا
عینی کی دوسری سہیلی نے ویڈیو اپلوڈ کر اس انویسٹر کا پول کھول دیا تھا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انویسٹر

Post by محمد شعیب »

بھائی احمر اکبر
کیا یہ ایک افسانہ ہے؟
اور اس تحریر میں جہاں جہاں "ویڈیو ڈاؤن لوڈ" لکھا گیا ہے وہاں میرے خیال سے "ویڈیو اپلوڈ" ہونا مراد ہے۔ اس لئے اس کی تصحیح فرما دیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انویسٹر

Post by چاند بابو »

تحریر میں ڈاونلوڈ کی جگہ اپلوڈ کا لفظ ہی استعمال ہونا تھا جسے میں‌نے درست کر دیا ہے۔
بہت حساس موضوع پر لکھ رہے ہیں احمر بھیا کہیں‌ ایجنسیاں اٹھا کر نہ لے جائیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “شعبہ تدریس”