ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں -

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
عدنان عمر
کارکن
کارکن
Posts: 9
Joined: Thu Dec 10, 2015 1:55 pm
جنس:: مرد
Contact:

ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈالیں -

Post by عدنان عمر »

a.a
اگر بات کی جائے کہ سسٹم میں جمع ہونے والی فالتو فائلز کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہیں تو یہ بات کمپیوٹر کے ساتھ اینڈروئیڈ ڈیوائس پر بھی صادق آتی ہے۔ چاہے وہ اینڈروئیڈ فون ہو یا ٹیبلٹ، وقت کے ساتھ ساتھ اس پر اتنی غیرضروری فائلز جمع ہو جاتی ہیں کہ ڈیوائس کی کارکردگی پچاس فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔ چونکہ اینڈروئیڈ کے لیے نت نئی ایپلی کیشنز اور گیمز بنائی جا رہی ہیں تو صارفین بھی آئے دن کچھ نیا آزماتے ہیں۔ نئی ایپس اور گیمز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں پھر ان میں سے کچھ کو اَن انسٹال کر دیتے ہیں۔ اسی طرح گیمز کی اپ ڈیٹس وغیرہ بھی ڈیوائس کو سست کرنے میں اپنا حصہ ڈالتی رہتی ہیں۔ ایک عام اینڈروئیڈ ڈیوائس کی کارکردگی پر ایپلی کیشن کیشے، ایپ ڈیٹا، ڈاؤن لوڈڈ
فائلز اور اَن انسٹال کی گئی ایپلی کیشنز کی باقیات اثر انداز ہوتی ہیں۔
Image
فون کی صفائی کے لیے آپ چاہیں تو کلین ماسٹر استعمال کر سکتے ہیں اور چاہے تو ایواسٹ گرائم فائٹر۔ یہی نہیں ان کے
علاوہ بھی کئی ایپلی کیشنز اس کام کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ حال ہی میں اینٹی وائرس بنانے والی ایک معروف کمپنی F-Secure نے اس میدان میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک ایپلی کیشن ’’ایف سکیور بوسٹر‘‘ کے نام سے پیش کی ہے۔
ایف سکیور بوسٹر اینڈروئیڈ ڈیوائس میں سے فالتو فائلز وغیرہ ڈیلیٹ کر کے اس کی رفتار کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والے غیر ضروری پراسیسز کو بھی بند کر دیتی ہے جس کی وجہ سے فون یا ٹیبلٹ کی بیٹری بھی
بہتر کارکردگی دیتی ہے۔اس ایپلی کیشن کو استعمال میں آسان بنانے کے لیے الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اسپیڈ اپ سسٹم

’’اسپیڈ اپ سسٹم‘‘ کے ذریعے آپ غیر ضروری پراسیسز بند کر کے ریم کا اضافی استعمال روک سکتے ہیں۔ جس سے فوراً ہی ڈیوائس کی رفتار اچھی ہو جاتی ہے اور بیٹری کا غیر ضروری استعمال بھی بند ہو جاتا ہے۔

ڈیلیٹ ٹریسیسز

’’ڈیلیٹ ٹریسیسز‘‘ (Delete Traces) کے حصے میں آپ اپنے فون سے حساس معلومات جیسے کہ کی گئی کالز کی تفصیل، ویب براؤزر کی ہسٹری وغیرہ حذف کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اہم ذاتی ڈیٹا جو آپ فون میں مزید رکھنا نہیں چاہتے اُسے اس ایپ سے اس طرح حذف کر سکتے ہیں کہ بعد میں ری اسٹور نہ کیا جا سکے۔ یعنی یہ کسی بھی فائل کو مستقبل بنیاد پر ڈیلیٹ کر سکتی ہے۔

کلین اپ اسٹوریج

’’کلین اپ اسٹوریج‘‘ کے ذریعے آپ غیرضروری اور فالتو فائلز کو حذف کر کے خالی ڈسک اسپیس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے آپ جو چاہیں ایپلی کیشنز اَن انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔

ایف سکیور بوسٹر

اگر آپ اپنے فون کو ہمیشہ بہترین حالت میں رکھنا چاہتے ہیں تو ’’ایف سکیور بوسٹر‘‘ ضرور انسٹال کریں کیونکہ یہ نہ صرف ڈیوائس کو بہتر طور پر چلنے میں مدد دیتی ہے بلکہ غیر ضروری پراسیسز کا خاتمہ کر کے بیٹری ٹائمنگ میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہے۔ ۔

مزید مفید معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارا بلاگ وزٹ کریں

ڈئیر آئی ٹی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایف سکیور بوسٹر سے سست پڑتی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں جان ڈال

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم عدنان صاحب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”