گوگل کا کمپنی اور اپنی برانڈز کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

گوگل کا کمپنی اور اپنی برانڈز کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
ٹیکنالوجی کی دنیا کے دیوتا ”گوگل“ کے نام سے کون واقف نہیں ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس نام کے ساتھ ترقی کی بلندیوں کو چھونے والی کمپنی نے اچانک اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گوگل کے بانی لیری پیج نے اپنے ایک بلاگ میں بتایاہے کہ گوگل کانیا نام”الفابیٹ انک“ رکھ دیا گیا ہے۔ اب گوگل کی سب سے زیادہ مقبول مصنوعات ایپلی کیشنز، یو ٹیوب، گوگل میپس(نقشے) اور موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ سمیت دیگر 8برانڈز اس نئے نام سے بنائی گئی کمپنی کے تحت چلائے جائیں گے۔ان اہم مصنوعات کے ساتھ ساتھ گوگل کے تمام اثاثے بھی الفابیٹ انک کے نام سے قائم ہونے والی نئی کمپنی کو منتقل کیے جا رہے ہیں، اثاثے گوگل کو منتقل ہونے کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹس میں گوگل کے شیئرز بھی الفابیٹ انک کے نام پر منتقل ہو جائیں گے۔چند چھوٹی سروسز سمیت بڑی مصنوعات میں سے صرف گوگل سرچ انجن اب گوگل کے تحت چلایا جائے گا۔
کمپنی کا نام تبدیل کرنے کے بعد گوگل کے عہدوں میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔اب مسٹر پیج نئی کمپنی”الفابیٹ“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں گے جبکہ بھارتی نژاد سندر پیچائی گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔گوگل کے شریک بانی سرجی برین الفابیٹ کے صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ دوسری طرف گوگل کے موجودہ چیئرمین ایرک شمٹ کو ایگزیکٹو چیئرمین بنا دیا جائے گا۔گوگل کے نئے چیف فنانشل آفیسر روتھ پوراٹ گوگل اور الفابیٹ دونوں کے لیے اسی عہدے پر کام کریں گے۔
گوگل کے بانی لیری پیج نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ ”گوگل کی خدمات اور مصنوعات کا دائرہ کار بہت وسیع ہو چکا ہے، ایسے میں کمپنی کی تنظیم نو اور نئی کمپنی کے قیام سے کمپنی کا ڈھانچہ مزیدآسان ہو جائے گا۔نئے ڈھانچے کے ذریعے ہم ان حیرت انگیز مواقع سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو گوگل کے اندر موجود ہیں۔آج ہماری کمپنی بہترین طریقے سے چل رہی ہے لیکن ہمارے خیال میں اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا، اسی مقصد کے تحت ہم نے الفابیٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔“
لیری پیج نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا کہ ”بنیادی بات یہ ہے کہ الفابیٹ کے تحت آنے والی کمپنیاں خودمختار ہونی چاہئیں اور انہیں اپنے برانڈ خود قائم کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ کمپنی کے لیے’ ’الفابیٹ“ نام منتخب کیے جانے کی دو وجوہات تھیں۔ ایک یہ کہ یہ لفط زبان کی نمائندگی کرتا ہے اور ہم اسی کی بنیاد پر اپنے سرچ انجن کو چلارہے ہیں، دوسرے ”الفابیٹ“ کے معنی سرمایہ کاری میں ہدف سے زیادہ وصولی کے بھی ہوتے ہیں،اور آج کل ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ ہم اپنے ہدف سے زیادہ منافع کما سکیں۔ انہی دو وجوہات کی بناءپر ہم نے نئی کمپنی کے نام کے لیے ”الفابیٹ“ کے لفظ کا انتخاب کیا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل کا کمپنی اور اپنی برانڈز کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

Post by چاند بابو »

چلو دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے. بعض اوقات صرف نام کی تبدیلی سے بڑے بڑے دیو ہیکل دھڑام ہو جاتے ہیں یا ناتواں کمپنیوں میں بھی جان پڑ جاتی ہے
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل کا کمپنی اور اپنی برانڈز کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

Post by افتخار »

خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل کا کمپنی اور اپنی برانڈز کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

Post by میاں محمد اشفاق »

جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس سے انکو نقصان ہی ہو گا نا کہ فائدہ،
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”