مائیکروسافٹ کی ونڈوز 2003استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ کمپنی نے ونڈوز کے اس ورژن (a.k.a.Win2K3)کی سپورٹ ختم کر دی ہے اور 14جولائی 2015ء سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ اب مائیکروسافٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ جو لوگ ابھی تک ونڈوز سرور 2003استعمال کر رہے ہیں ان کے کمپیوٹرز کو سکیورٹی خدشات لاحق ہو سکتے ہیں اور کمپنی کے سپورٹ ختم کردینے کے باعث ونڈوز کے اس ورژن صارفین کو تکنیکی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے
کمپنی کی طرف سے صارفین کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اب اپنے کمپیوٹرز کو جدت کی طرف لائیں اور مائیکروسافٹ کا ونڈوز سرور2012آر2آپریٹنگ سسٹم، Microsoft Azureاور آفس 365استعمال کریں۔مائیکروسافٹ کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے جدید ونڈوز 2012 سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان کے سرورز کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا۔ماہ فروری میں جب مائیکروسافٹ کی طرف سے ونڈوز 2003کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 80لاکھ افراد اس ونڈوز سسٹم کو استعمال کر رہے تھے۔
اس بارے میں ٹائمز آف انڈیا میں ایک کالم بھی چھاپا گیا [link]http://timesofindia.indiatimes.com/tech ... 178391.cms[/link]
مائیکروسافٹ نے ونڈوز سرور کے استعمال پر خطرے کے بارے میں آگ
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
مائیکروسافٹ نے ونڈوز سرور کے استعمال پر خطرے کے بارے میں آگ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں