اے ٹی ایم کے ذریعے پانی کا حصول

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اے ٹی ایم کے ذریعے پانی کا حصول

Post by محمد شعیب »

Image
مشرقی افریقی ملک کینیا میں اب ایک کچی آبادی کے مکینوں کو صاف پانی نقدی نکالنے کی مشینوں جیسے ڈسپنسروں سے ملا کرے گا۔
پینے کا صاف پانی دینے والی اے ٹی ایم کی طرح کی مشین دارالحکومت نیروبی میں متھارے مشیمونی کی کچی آبادی میں نصب کی گئی ہے۔
اب تک ایسی کچی آبادیوں کے مکین پانی بیچنے والوں پر انحصار کرتے رہے ہیں جو پانی مہنگا بھی دیتے تھے اور اکثر وہ آلودہ بھی ہوتا تھا۔
اب اس نئے نظام کے تحت لوگ ایک سمارٹ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم مشینوں سے پانی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سمارٹ کارڈ پانی سپلائی کرنے والے ادارے کے دفاتر یا موبائل فون کے ذریعے چارج کیے جا سکیں گے۔
ابتدائی طور پر متھارے میں ایسی چار مشینیں نصب کی جارہی ہیں لیکن توقع ہے کہ سکیم کو وسعت بھی دی جائے گی۔
اِس سے ملتی جلتی مشینیں دیہی علاقوں میں استعمال ہوتی رہی ہیں لیکن پہلی بار کسی بڑے شہر میں ان کا تجربہ کیا جارہا ہے۔
نیروبی واٹر اینڈ سیوریج کمپنی کے مطابق وہ 20 لیٹر صاف پانی کے لیے نصف کینیائی شلنگ (مقامی کرنسی) قیمت لے گی جو تجارتی طور پر پانی بیچنے والوں سے بہت کم ہے۔ پانی کے تاجر اتنی مقدار کے لیے پچاس شلنگ (مقامی کرنسی) لیتے ہیں۔
صاف پانی تک رسائی اقوام متحدہ کے ملینیئم اہداف میں سے ایک ہے لیکن اندازہ یہ ہے کہ ابھی تک ساری دنیا میں 70 کروڑ لوگ اس سے محروم ہیں۔
[link]http://www.bbc.com/urdu/world/2015/06/1 ... ter_atm_kq[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اے ٹی ایم کے ذریعے پانی کا حصول

Post by چاند بابو »

یہ منصوبہ تو بہت جلد پاکستان میں بھی شروع ہونے والا ہے

چاند بابو
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اے ٹی ایم کے ذریعے پانی کا حصول

Post by محمد شعیب »

اور کہیں ہو نہ ہو، کراچی میں تو شاید جلد شروع ہو جائے گا.
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”