سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی

مختلف ویب سائیٹس جو آپ کو پسند ہیں,ایک جہان نو،ایک جدت،ایک کمال.
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی

Post by میاں محمد اشفاق »

سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی

Image
Image
معروف ویڈیو کالنگ سروس سکائپ نے تازہ ترین فیچر سکائپ فار ویب پاکستان سمیت پوری دنیا میں متعارف کرا دیا ہے جبکہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ میک اور گوگل کروم بکس کے صارفین بھی اب یہ سروس استعمال کر سکتے ہیں اس فیچر کے پوری دنیا میں متعارف کرائے جانے کے بعد پاکستان میں بھی سکائپ صارفین اب کمپیوٹر پر ایپلی کیشن انسٹال کئے بغیر ہی ویب براﺅزر پر لاگ ان ہو کر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے میسجنگ، وائس اور ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف برطانیہ میں فراہم کی گئی تھی اور بعدازاں اسے امریکہ میں متعارف کرایا گیا۔ اس دوران کسی دوسرے ملک میں اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے پراکسی یا وی پی این سروس کا استعمال ضروری تھا لیکن کمپنی نے اس سروس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے پوری دنیا کے ممالک کیلئے متعارف کرا دیا ہے اور اب ڈائریکٹ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11، موزیلا فائر فاکس، گوگل کروم اور سفاری پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سکائپ فار ویب سروس استعمال کرنے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے انٹرنیٹ برائوزر کی ایڈریس بار میں "web.skype.com" لکھ کر اینٹر کا بٹن دبائیں، آپ کے سامنے لاگ ان پیج کھل جائے گا۔ اگر آپ پہلے سے سکائپ استعمال کر رہے ہیں تو اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان کریں بصورت دیگر سکائپ استعمال کرنے کیلئے نیا اکائونٹ بنا لیں۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے فیس بک اکائونٹ کے ساتھ بھی لاگ ان کر سکتے ہیں۔ لاگ ان ہونے کے بعد آپ کے سامنے سکائپ ویب سروس کا پیج کھل جائے گا اور آپ یہ دیکھ کر خوش ہو جائیں گے کہ بالآخر آپ بھی سکائپ کی ویب سروس استعمال کرنے کیلئے تقریبا تیار ہو چکے ہیں۔ اس پیج پر ایک ضروری پلگ ان انسٹال کرنے کی آپشن آئے گی جو اس سروس کو استعمال کرنے کیلئے ضروری ہے لہٰذا اسے انسٹال کرنےکر لیں۔ سکائپ پلگ ان انسٹال کرنے کی آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے یہ پیج کھل جائے گا۔ پلگ انسٹال ہونے کے بعد آپ کا کام ختم اور آپ ویب سروس استعمال کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ اپنے پیاروں اور دوستوں کو ویڈیو یا وائس کالز کریں اور انہیں بھی اس زبردست سروس کے بارے میں آگاہ کریں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی

Post by محمد شعیب »

اچھی خبر ہے.
لیکن واٹس ایپ، وائبر اور ایمو کی مقبولیت دن دبدن بڑھتی جا رہی ہے. اس کی کیا وجہ ہے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سکائپ فار ویب‘ سروس دنیا بھر میں لانچ کر دی گئی

Post by میاں محمد اشفاق »

اسکی وجہ یہ ہی ہے کہ سکائپ پر اب صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جسکی وجہ سے یہ انٹرنیٹ پر کچھ لوڈ لیتی ہے مگر دیگر پر صارفین کی تعداد سکائپ کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے اور اس وجہ سے وہاں آواز کی کوالٹی سکائپ کی نسبت کسی حد تک ٹھیک ہے مگر اگر سیکیورٹی کے لحاظ سے بات کریں تو میرے خیال میں سکائپ کو ہی استعمال کرنا چاہیئے.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “ویب سائیٹس”