اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا اعلان

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا اعلان

Post by محمد شعیب »

اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا اعلان
Image
کراچی: اردو سورس اور جامعہ کراچی نے پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
پیر کے روز پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے اردو سورس کے بانی عامر ملک نے کہا کہ سمٹ 8 مئی کو جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والے تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کےنیچے جمع کرنا ، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ، نئی راہیں تلاش کرنا اور مل جل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی خاص بات بلاگرز اور سوشل میڈیا ایوارڈز ہیں جو بلاگنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگرم افراد اور اداروں کو دیئے جائیں گے جن کا مقصد ان کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (کوجا) کے سربراہ عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ قومی زبان کے فروغ کے لیے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جامعہ کراچی کی ایک احسن روایت رہی ہے اور ہم نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اردو سوشل میڈیا سمٹ کے شاندار منصوبے کو اردو سورس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ میں ذہین نوجوانوں کے منفرد اور اچھوتے خیالات سامنے لائیں گے جب کہ اس سمٹ میں ای کامرس،آن لائن مارکیٹنگ ، روایتی میڈیا و نیو میڈیا کی جنگ اورسیاسی و سماجی اصلاحات پر دلچسپ مکالمے بھی ہوں گے۔
[link]http://www.express.pk/story/347284/[/link]
nizamuddin
ماہر
Posts: 605
Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی، پاکستان
Contact:

Re: اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا ا

Post by nizamuddin »

قومی زبان کے فروغ کے لیے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی ضرور کرنی چاہئے۔۔۔۔ اچھی کاوش ہے جناب
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا ا

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
یہ ایک بہت اچھی کاوش ہے اور بالکل اس کا مقصد وہی ہے جو اردونامہ کا پہلے دن سے سلوگن رہا ہے یعنی انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں.

اگر کوئی صاحب کراچی سے تعلق رکھتے ہیں یا کراچی جا کر اس سمٹ میں شرکت کے خواہاں ہیں تو وہ اردونامہ پلیٹ فارم کی طرف سے جا سکتے ہیں.
اگر کوئی صاحب جانا چاہیں تو مجھے بتایئے میں اردونامہ کی طرف سے اسے سفیر مقرر کر سکتا ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا ا

Post by میاں محمد اشفاق »

ماشااللہ یہ ایک بہت ہی اچھا اقدام ہے اور جان کر خوشی ہوئی بس اب اسکو مثبت انداز میں چلایا جائے تو کچھ بات بنے گی ورنہ اس کا بھی اللہ ہی حافظ ہو گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا ا

Post by محمد شعیب »

کراچی میں مدرس بھیا موجود ہیں. ان کی ذمہ داری لگانی چاہئیے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو کے فروغ کیلئے پہلی بین الاقوامی سوشل میڈیا سمٹ کا ا

Post by چاند بابو »

جی اگر وہ تیار ہیں تو اردونامہ کی طرف سے شمولیت کر سکتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “پاک وطن”