زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کی موجودگی، ناسا کا دعویٰ

خلا میں جھانکئے اور دیکھئے انسان علم کی کس معراج تک جاپہنچا
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کی موجودگی، ناسا کا دعویٰ

Post by محمد شعیب »

زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ناسا کا دعویٰ
Image
نیویارک: ناسا نے زمین کےعلاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کے موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے تاہم اس کے ٹھوس ثبوت 2025 تک سامنے آنے کا امکان ہے۔
ناسا کے چیف سائنس دان ایلن اسٹوفین کا کہنا ہے کہ زمین سے دور خلاؤں میں دیگر مخلوق کی موجودگی کے ٹھوس اشارے ملے ہیں اوراس سلسلے میں 20 سال کے اندر ٹھوس ثبوت دنیا کے سامنے لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان ایلین کی موجودگی کے ثبوت کا حصول کیسے اور کہاں سے کرنا ہے اوراس کے لیے ہم درست سمت میں سفر کر رہے ہیں جب کہ ہماری جدید ٹیکنالوجی ہمیں جلد ہی منزل تک لے جائے گی۔
ناسا نے نے اس سلسلے میں گرافک ویڈیو بھی ریلیز کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سائنس دان کئی سیاروں پر پانی کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت سامنے لا چکے ہیں جس میں مشتری بھی شامل ہے۔ ناسا کے مطابق اس اہم پیش رفت کو سامنے لانے میں ہبل ٹیلی اسکوپ نے اہم کردار ادا کیا ہے جس کی مدد سے مشتری کے چاند گینی میڈ پر نمکین پانی کے سمندر کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ناسا کا کہنا ہے کہ ایلین کی موجودگی سے متعلق کچھ باتیں تو خواب کی طرح ہیں اور اس سلسلے میں یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ ان سیاروں پر بہت ذہین ایلین موجود ہیں بلکہ ہو سکتا ہے کہ یہاں کوئی چھوٹی مخلوق موجود ہو۔
[link]http://www.express.pk/story/345828/[/link]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کی موجودگی، ناسا کا د

Post by چاند بابو »

اللہ تعالٰی کی بنائی کائنات بہت وسیع ہے اور بہت ممکن ہے کہ ہماری دنیا جیسی کوئی اور دنیا بھی وجود رکھتی ہو.
مگر انسان ہم ہی ہیں اور جب اس نے کہہ دیا کہ ہم اشرف المخلوقات ہیں تو بس ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: زمین کے علاوہ دیگر سیاروں پر ایلین کی موجودگی، ناسا کا د

Post by بلال احمد »

چاند بھائی آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں،

شیئرنگ کے لیے شکریہ شعیب بھائی r:o:s:e r:o:s:e
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “سپیس سائنس”