ہوائی سفر کے بارے میں وہ حقائق جو آپ کی جان نکال دیں گے.

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ہوائی سفر کے بارے میں وہ حقائق جو آپ کی جان نکال دیں گے.

Post by میاں محمد اشفاق »

انسانی جسم کا 70فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اور جب حادثے کا شکار طیارہ برق رفتاری کے ساتھ زمین سے ٹکراتا ہے تو اکثر اوقات انسانی جسم غبارے کی طرح پھٹ جاتا ہے۔

٭ اگر کندھوں کی بیلٹ نہ باندھی جائے اور صرف کمر کی بیلٹ باندھی گئی ہو تو ٹکر کی شدت کی وجہ سے جسم دو حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے۔

٭ فضائی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیاروں میں سیٹیں الٹے رخ لگائی جائیں تو مسافروں کو پہنچنے والا نقصان کم ہوسکتا ہے۔ فوجی طیاروں میں الٹے رخ لگی سیٹوں کی وجہ سے نقصان میں 10فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

٭ طیاروں میں موجود لائف جیکٹوں کا مقصد عموماً یہ ہوتا ہے کہ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار لاشوں کو بآسانی ڈھونڈ سکیں۔

٭ اکثر فضائی حادثات میں مسافروں کے جوتوں میں بند پیر ہی سلامت ملنے والے اعضاءہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایئرفرس اہلکاروں کے پاﺅں کے عکس محفوط کئے جاتے ہیں تاکہ حادثے کی صورت میں ان کی مدد سے شناخت ممکن ہوسکے۔

٭ تیزی سے گرتے ہوئے جہاز میں آکسیجن ماسک اکثر بے فائدہ ثابت ہوتے ہیں۔

٭ جہاز کا ہر پرزہ اسے سستی ترین قیمت میں فراہم کرنے والی کمپنی سے بنوایا جاتا ہے۔

٭ سمندر میں گرنے والے جہاز میں موجود افراد زندہ بچ بھی جائیں تو اکثر کم درجہ حرارت کی وجہ سے ہائپوتھرمیا کا شکار بن جاتے ہیں۔

٭ فضائی حادثوں میں سے 80فیصد لینڈنگ یا ٹیک آف کے وقت ہوتے ہیں۔

٭ آگ لگنے کی صورت میں فرار کے لئے صرف ڈیڑھ منٹ کا وقت دستیاب ہوتا ہے۔
خطروں کا کھلاڑی، انجام کیا ہوا؟

٭ تقریباً 50 فیصد پائلٹوں نے تسلیم کیا ہے کہ دوران پرواز ان کی آنکھ لگ گئی جبکہ ایک تہائی نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ جب ان کی آنکھ کھلی تو دوسرے پائلٹ کو سویا ہوا پایا۔

٭ بعض اوقات ایئرلائنیں خرچہ کم کرنے کے لئے جہاز میں مجوزہ مقدار سے کم ایندھن بھرتی ہیں جو بعض اوقات حادثے کا سبب بھی بن جاتا ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ہوائی سفر کے بارے میں وہ حقائق جو آپ کی جان نکال دیں گے.

Post by علی خان »

کافی حیران کُن مگر حطرناک معلومات ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ہوائی سفر کے بارے میں وہ حقائق جو آپ کی جان نکال دیں گے.

Post by چاند بابو »

:P :P :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: ہوائی سفر کے بارے میں وہ حقائق جو آپ کی جان نکال دیں گے.

Post by مدرس »

بڑا خوفناک تصور ہے اللہ ہی حفاظت کرنے والا ہے
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ہوائی سفر کے بارے میں وہ حقائق جو آپ کی جان نکال دیں گے.

Post by محمد شعیب »

یار اتنا مت ڈراؤ
اب تو جہاز میں بیٹھتے ہوئے بھی ڈر لگے گا ..
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”