نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار
کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو میں بدھ کو رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔
کراچی میں بدھ کو صبح سویرے رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواوراطراف کے مکانوں پر چھاپہ مارا اور متحدہ کے رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا تھا جن میں اکثر کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔
رابطہ کیمٹی کے رکن عامر خان کو رینجرز اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے جن سے تفتیش کی جائے گی۔
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار
ایم کیو ایم کے مرکز سے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس ایک رینجر اہلکار کھڑا ہے
------------------------------------------------------
نائن زیرو کے تمام شعبہ جات کی تلاشی کے دوران دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
رینجرز کا چھاپہ اور اس کے بعد کی صورتحال
ایم کیو ایم کے مطابق ان کا ایک کارکن ہلاک ہوا
رینجرزکی جانب سے کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، صرف جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے
رینجرز نے نیٹو کا چوری اسلحہ برآمد اور صحافی ولی بابر کے قاتل کی گرفتاری ظاہر کی۔
نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین رپورٹنگ کے دوران زخمی ہوا۔
ایم کیو ایم نے پر امن احتجاج کا اعلان کیا
تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار
چھاپے میں اہم ملزمان زیر حراست
رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نائن زیرو سے فیصل موٹا، عبید، نادرشاہ اور فرحان شبیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق فیصل موٹا نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے۔
اعلامیے میں ایک شخص عامر کا بھی نام ہے مگر یہ تصدیق نہ ہو سکی کہ یہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان ہیں یا کوئی اور شخص ہے۔

کراچی کا امن تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی رینجرز سندھ
میجر جنرل بلال اکبر
--------------
کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کی صورت حال کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے والے شرپسندوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہر کی صورتحال خراب کرنے والے شرپسندوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہری امن و امان کو تباہ کرنے والوں سے متعلق رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دیں جس کے تحت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی اور گرفتاریوں کے بعد شہر کی صورتحال کشیدہ ہے، ایم کیو ایم کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد شہر کے بیشتر کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ اور پیٹرول پمپس بند ہیں جب کہ املاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے مناظر
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار
حکومت نے بہت عرصے بعد کوئی ڈھنگ کا کام کیا ہے.
مگر ابھی بھی اس کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما ہوں گے یقینا.
مگر ابھی بھی اس کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما ہوں گے یقینا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: نائن زیرو سے نیٹو اسلحہ برآمد، ولی بابر کا قاتل گرفتار
جی بالکل درست کہا چاند بابو