چھٹکارا پائیں فیس بُک میں تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے!

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

چھٹکارا پائیں فیس بُک میں تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے!

Post by مسلم »

Image
آن لائن گیمز کھیلنے کی دعوتوں سے نجات حاصل کرنے کا طریقہ۔ فوٹو : فائل
ہمارے معاشرے میں جہاں اور بہت سے غلط اور تکلیف دہ رویے پائے جاتے ہیں وہیں ایک رویہ اپنا شوق دوسروں پر مسلط کرنے کا بھی ہے۔
یہی رویہ سوشل میڈیا کی سائٹس پر بھی نظر آتا ہے۔ مثلاً فیس بک پر ایسے یوزرز بہت بڑی تعداد میں ہیں جو بڑے ذوق وشوق سے آن لائن گیمز کھیلتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے فرینڈلسٹ میں موجود افراد کو دن میں کئی کئی مرتبہ اپنا پسندیدہ گیم کھیلنے کا انویٹیشن بھیجتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو یہ گیمز کھیلنے اور ان کے نوٹیفیکیشنز سے چڑ ہوتی ہے، لیکن وہ ان سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔ آئیے! ہم آپ کو ان انویٹیشنز سے جان چھڑانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
آن لائن گیمز کے نوٹیفکیشنز سے نجات پانے کے لیے سب سے پہلے آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوں۔ اپنے پیج کے اوپر دائیں جانب بنے تکون پر کلک کریں اور وہاں سے سیٹنگز کا انتخاب کیجیے۔ کلک کے نتیجے میں سیٹنگز کا صفحہ کھل جائے گا۔ سیٹنگز کے صفحے پر بائیں جانب موجود ’’بلاکنگ‘‘ کے بٹن کو کلک کریں اور اگلی اسکرین پر دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ یعنی اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کسی خاص دوست کی جانب سے ملنے والی ایپلیکیشن انوائٹ کو بلاک کردیں یا پھر کسی خاص ایپلیکیشن ہی کو بلاک کردیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ کا دوست ’’الف‘‘ آپ کو آن لائن گیم Candy Crush کا نوٹیفکیشن بھیجتا ہے، تو آپ پہلے آپشن میں اس کا نام لکھیں اور اگر آپ کو بہت سے دوست Candy Crush کھیلنے کا نوٹیفکیشن بھیج رہے ہیں تو آپ دوسرا آپشن استعمال کرتے ہوئے اس ایپلی کیشن ہی کو بلاک کردیں۔
یقیناً اس طریقے پر عمل کرنے کے بعد آپ کو دردسر بنے رہنے والے آن لائن گیمز کے نوٹیفیکشنز سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: چھٹکارا پائیں ان نوٹیفکیشنز سے

Post by محمد شعیب »

یہ مجھے بھی بہت تنگ کرتے ہیں.
ٹرائی کر کے بتلاتا ہوں.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: چھٹکارا پائیں ان نوٹیفکیشنز سے

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا بیحد شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: چھٹکارا پائیں فیس بُک میں تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے!

Post by چاند بابو »

شئیرنگ کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مسلم
کارکن
کارکن
Posts: 108
Joined: Tue May 27, 2014 2:31 am
جنس:: مرد

Re: چھٹکارا پائیں فیس بُک میں تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے!

Post by مسلم »

جی ان چیزوں نے بہت تنگ کیا ہوا ہے-
Kalimallah Sangrasi
کارکن
کارکن
Posts: 12
Joined: Sun Jul 20, 2014 9:58 am
جنس:: مرد

Re: چھٹکارا پائیں فیس بُک میں تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے!

Post by Kalimallah Sangrasi »

بہت خوب
Kalimallah Sangrasi
کارکن
کارکن
Posts: 12
Joined: Sun Jul 20, 2014 9:58 am
جنس:: مرد

Re: چھٹکارا پائیں فیس بُک میں تمام غیر ضروری نوٹیفکیشنز سے!

Post by Kalimallah Sangrasi »

زبردست شئرنگ کا شکریہ! اگر فیس بک کے بارے مین اور کوئی ٹریکس ہو تو ضرور شیئر کرنا____
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”