کعبہ کے بدر الدجیٰ تم پہ کروروں دُرود
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کعبہ کے بدر الدجیٰ تم پہ کروروں دُرود
طیبہ کے شمس الضحیٰ تم پہ کروروں دُرود
شافعِ روزِ جزا تم پہ کروروں دُرود
دافعِ جملہ بلا تم پہ کروروں دُرود
جان و دلِ اصفیا تم پہ کروروں دُرود
آب و گِلِ انبیا تم پہ کروروں دُرود
لائیں تو یہ دُوسرا دو سَرا جس کو ملا
کوشکِ عرش و دنا تم پہ کروروں دُرود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا
جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروروں دُرود
طور پہ جو شمع تھا چاند تھا ساعیر کا
نیّرِ فاراں ہوا تم پہ کروروں دُرود
دل کرو ٹھنڈا مرا وہ کفِ چاند سا
سینہ پہ رکھ دو ذرا تم پہ کروروں دُرود
ذات ہوئی انتخاب وصف ہوئے لاجواب
نام ہوا مصطفی تم پہ کروروں دُرود
غایت و علّتِ سبب بہ ہر جہاں تم ہو سب
تم سے بَنا تم بِنا تم پہ کروروں دُرود
تم سے جہاں کی حیات تم سے جہاں کا ثبات
اصل سے ہے ظِل بندھا تم پہ کروروں دُرود
مغز ہو تم اور پوست اور ہیں باہر کے دوست
تم ہو درونِ سرا تم پہ کروروں دُرود
کیا ہیں جو بے حد ہیں لَوث تم ہو غیث اور غوث
چھینٹے میں ہو گا بھلا تم پہ کروروں دُرود
تم ہو حفیظ و مغیث کیا ہے وہ دشمن خبیث
تم ہو تو پھر خوف کیا تم پہ کروروں دُرود
وہ شبِ معراج راج وہ صفِ محشر کا تاج
کوئی بھی ایسا ہوا تم پہ کروروں دُرود
نُحتَ فلاحَ الفَلاح رُحتَ فَراحَ المَراح
عُد لِیَعوُدَ الْھَنَا تم پہ کروروں دُرود
جانِ و جہانِ مسیح داد کہ دل ہے جریح
نبضیں چھُٹیں دَم چلا تم پہ کروروں دُرود
اُف وہ رہِ سنگلاخ آہ یہ پا شاخ شاخ
اے مرے مُشکل کُشا تم پہ کروروں دُرود
تم سے کھلا بابِ جود تم سے ہے سب کا وجود
تم سے ہے سب کی بقا تم پہ کروروں دُرود
خستہ ہوں اور تم معاذ بستہ ہوں اور تم ملاذ
آگے جو شہ کی رضا تم پہ کروروں دُرود
گرچہ ہیں بے حد قصور تم ہو عفوّ و غفور
بخش دو جرم و خطا تم پہ کروروں دُرود
مہرِ خدا نور نور دل ہے سیہ دن ہے دور
شب میں کرو چاندنا تم پہ کروروں دُرود
تم ہو شہید و بصیر اور میں گنہ پر دلیر
کھول دو چشمِ حیا تم پہ کروروں دُرود
چھینٹ تمہاری سحر چھوٹ تمہاری قمر
دل میں رچا دو ضیا تم پہ کروروں دُرود
تم سے خدا کا ظہور اس سے تمہارا ظہور
لِم ہے یہ اِن ہُوا تم پہ کروروں دُرود
بے ہنر و بے تمیز کس کو ہوئے ہیں عزیز
ایک تمہارے سِوا تم پہ کروروں دُرود
آس ہے کوئی نہ پاس ایک تمہاری ہے آس
بس ہے یہی آسرا تم پہ کروروں دُرود
طارمِ اعلا کا عرش جس کفِ پا کا ہے فرش
آنکھ پہ رکھ دو ذرا تم پہ کروروں دُرود
کہنے کو ہیں عام و خاص ایک تمہیں ہو خلاص
بند سے کر دو رہا تم پہ کروروں دُرود
تم ہو شفائے مرَض خلقِ خدا خود غرَض
خلق کی حاجت بھی کیا تم پہ کروروں دُرود
آہ وہ راہِ صراط بندوں کی کتنی بساط
المدد اے رہِ نُما تم پہ کروروں دُرود
بے ادب و بد لحاظ کر نہ سکا کچھ حفاظ
عفو پہ بھولا رہا تم پہ کروروں دُرود
لو تہِ دامن کہ شمع جھونکوں میں ہے روز جمع
آندھیوں سے حشر اٹھا تم پہ کروروں دُرود
سینہ کہ ہے داغ داغ کہہ دو کرے باغ باغ
طیبہ سے آ کر صبا تم پہ کروروں دُرود
گیسو و قد لام الف کر دو بَلا منصرف
لا کے تہِ تیغِ لَا تم پہ کروروں دُرود
تم نے بہ رنگِ فلق جیبِ جہاں کر کے شق
نور کا تڑکا کیا تم پہ کروروں دُرود
نوبتِ در ہیں فلک خادمِ در ہیں ملک
تم ہو جہاں بادشا تم پہ کروروں دُرود
خَلق تمہاری جمیل خُلق تمہارا جلیل
خَلق تمہاری گدا تم پہ کروروں دُرود
طیبہ کے ماہِ تمام جملہ رسل کے امام
نوشۂ مِلکِ خدا تم پہ کروروں دُرود
تم سے جہاں کا نظام تم پہ کروروں سلام
تم پہ کروروں ثنا تم پہ کروروں دُرود
تم ہو جواد و کریم تم ہو روف و رحیم
بھیک ہو داتا عطا تم پہ کروروں دُرود
خَلق کے حاکم ہو تم رزق کے قاسم ہو تم
تم سے مِلا جو مِلا تم پہ کروروں دُرود
نافع و دافع ہو تم شافع و رافع ہو تم
تم سے بس افزوں خدا تم پہ کروروں دُرود
شافی و نافی ہو تم کافی و وافی ہو تم
درد کو کردو دَوا تم پہ کروروں دُرود
جائیں نہ جب تک غلام خلد ہے سب پر حرام
مِلک تو ہے آپ کا تم پہ کروروں دُرود
مَظہرِ حق ہو تمہیں مُظہرِ حق ہو تمہیں
تم میں ہے ظاہر خدا تم پہ کروروں دُرود
زور دہِ نارساں تکیہ گہِ بے کساں
بادشہِ ماورا تم پہ کروروں دُرود
برسے کرم کی بھرن پھولے نِعَم کے چمن
ایسی چلا دو ہَوا تم پہ کروروں دُرود
یوں کہوں بیکس ہوں میں کیوں کہوں بے بس ہوں میں
تم ہو مَیں تم پر فدا تم پہ کروروں دُرود
گندے نکمے کمین مہنگے ہوں کوڑی کے تین
کون ہمیں پالتا تم پہ کروروں دُرود
باٹ نہ در کے کہیں گھاٹ نہ گھر کے کہیں
ایسے تمہیں پالنا تم پہ کروروں دُرود
ایسوں کو نعمت کھلاؤ دودھ کے شربت پِلاؤ
ایسوں کو ایسی غذا تم پہ کروروں دُرود
گرنے کو ہوں روک لو غوطہ لگے ہاتھ دو
ایسوں پر ایسی عطا تم پہ کروروں دُرود
اپنے خطا واروں کو اپنے ہی دامن میں لو
کون کرے یہ بھلا تم پہ کروروں دُرود
کر کے تمہارے گناہ مانگیں تمہاری پناہ
تم کہو دامن میں آ تم پہ کروروں دُرود
کر دو عدو کو تباہ حاسدوں کو رو بہ راہ
اہلِ وِلا کا بھلا تم پہ کروروں دُرود
ہم نے خطا میں نہ کی تم نہ عطا میں نہ کی
کوئی کمی سرورا تم پہ کروروں دُرود
کام غضب کے کیے اس پہ ہے سرکار کے
بندوں کو چشمِ رضا تم پہ کروروں دُرود
آنکھ عطا کیجیے اس میں ضیا دیجیے
جلوہ قریب آ گیا تم پہ کروروں دُرود
کام وہ لے لیجیے تم کو جو راضی کرے
ٹھیک ہو نامِ رضاؔ تم پہ کروروں دُرود
٭٭٭
)امام اعلی حضرت احمد رضان خان رحمة الله علیہ(
کعبہ کے بدر الدجیٰ تم پہ کروروں دُرود
اس ہستی کی زندگی کے اہم پہلو
Jump to
- ہم اور آپ
- ↲ اظہارَ تشکر
- ↲ قوانین و ضوابط
- ↲ مہمانوں کے لئے
- ↲ آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات
- ↲ استقبالیہ
- ↲ اعلانات / پیغامات
- مذہب اور ہم
- ↲ مذہبی گفتگو
- ↲ سیرت سرورِ کائنات
- ↲ امہات المومنین
- ↲ بنات النبی
- ↲ حیاتہ الصحابہ (رضوان اللہ علیہم اجمعین)
- ↲ روحانیات
- ↲ مذہبی مسائل اور انکے حل
- ↲ اسلامی سافٹ وئیرز
- ↲ مکتبۃ الحکیم
- ↲ مکتبۃ المکنون المفہرس للمخطوطات
- ↲ یعسوب الدین
- ↲ اردو عربی ڈکشنری
- ↲ مکنون المفھرس للمحاضرات
- اردو زبان و ادب
- ↲ اردو شاعری
- ↲ آپ کی شاعری
- ↲ مزاحیہ شاعری
- ↲ اردو کتب
- ↲ اسلامی کتب
- ↲ اردو ناول
- ↲ اردوشاعری
- ↲ معلوماتی کتب
- ↲ سیاسی کتب
- ↲ ڈراؤنےناول
- ↲ اردو ادب
- ↲ جاسوسی ادب
- ↲ شکاریات
- ↲ طنزومزاح
- ↲ متفرق
- ↲ اردومضامین
- ↲ اردو افسانہ
- ↲ چیخوں میں دبی آواز
- ↲ نثر
- ↲ اردو کالم
- ↲ معاشرہ اور معاشرت
- ↲ ادبی شخصیات کا تعارف نامہ
- ↲ باتوں سے خوشبو آئے
- ↲ نقدونظر
- کمپیوٹر کی دنیا
- ↲ ٹیکنالوجی نیوز
- ↲ ویب سائیٹس
- ↲ انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے
- ↲ مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب
- ↲ مائیکروسافٹ آفس اردو ٹوٹیوریلز
- ↲ ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب
- ↲ جوملہ سوال وجواب
- ↲ ٹوٹیوریل
- ↲ انٹرنیٹ کلاس
- ↲ تبصرے
- ↲ کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس
- ↲ فورم ڈاونلوڈز
- ↲ موبائل اپلیکشنز :: Mobile Applications
- حالاتِ حاضرہ
- ↲ تازہ ترین خبریں
- ↲ منظر پس منظر
- ↲ سیاست
- ↲ کھیل کھلاڑی
- ↲ آج کا کارٹون
- ↲ پاک وطن
- ↲ دنیا میرے آگے
- ↲ نوکری نامہ
- موج مستی
- ↲ درسگاہ اردونامہ
- ↲ تصاویر
- ↲ باتیں ملاقاتیں
- ↲ لطائف
- ↲ رائے شماری
- سائنس نامہ
- ↲ روزمرہ سائنس
- ↲ طب
- ↲ سپیس سائنس
- عکس نما : ویڈیوز
- ↲ کرنٹ افیئرز : ویڈیوز
- ↲ سیاسی ویڈیوز
- ↲ حیرت کدہ
- ↲ انسائیکلوپیڈیا
- ↲ ہنسنا منع ہے
- ↲ متفرق
- دانشکدہِ تفسیر
- ↲ دانشکدہِ تفسیر
- ↲ ناول
- ↲ افسانہ
- ↲ تحریریں
- ↲ تعلیم وتدریس
- ↲ ٹیکنالوجی
- ↲ لسانیات
- خواتین کارنر
- ↲ دسترخوان
- ↲ خوبصورتی مگر کیسے؟
- ↲ ٹوٹکے
- گوشہِ نونہال
- ↲ بچوں کی کہانیاں
- ↲ متفرقات
- جنگلی حیات کے بارے میں
- ↲ پرندوں کے بارے میں
- ↲ جانوروں کی معلومات
- ↲ سمندر نامہ
- اردو زبان وبیان
- ↲ اردو قواعد
- ↲ اصطلاح سازی
- ↲ اردو لغات
- ماں بولی پنجابی
- ↲ سانجا ویہڑا
- المنتدى العربي
- ↲ تعلم اللغة العربية