جنرل ضیاء اور جنرل مشرف (فیض اللہ خان)

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

جنرل ضیاء اور جنرل مشرف (فیض اللہ خان)

Post by محمد شعیب »

فیس بک پر فیض اللہ خان صاحب کا ایک کالم پسند آیا. سوچا شئر کروں.
--------------------------------------------
نہیں بهائی نہیں
بالکل غلط کہ صرف جنرل ضیاء و جنرل مشرف نے تن تنہا فیصلے کئے
یہ فیصلے سوچے سمجهے تهے اور همارے اداروں نے اس پہ بہت غور و فکر کیا تها
ایک لمحے کو ماضی میں جائیے ، روس افغانستان میں اتر چکا هے ، اے این پی خوشی کے شادیانے بجا رهی هے اجمل خٹک روسی ٹینکوں پر بیٹه کر آذاد پختونستان آنے کی تیاریوں میں هے روس کا هدف بحیر هند و تیل کے زخائر هیں راهداری کے طور پر هم نے بهی کچلے جانا هے هماری معیشت کمزور هے آذادی خطرے میں هے مشرقی پاکستان میں روس و هند کا دیا گیا زخم بهی هرا هے ، زمینی حقائق یہ هیں کہ غیر جانبدار رهنے کا کوئی راستہ هی نہیں بچا تو ایسے میں افغانوں کی مدد کے سوا آپشن کیا هے ؟؟؟ جہاد کے شعلے دینی جماعتیں اور مدارس هی اپنے متاثرین کے سینے میں بهڑکا سکتی تهیں ، سو هوا بهی یہی تب ریاست کا مفاد اسی میں پنہاں تها ...... سارے معاملات طے شدہ منصوبے کیمطابق هی تهے کہ القاعدہ نے امریکہ پر حملے کرکے سارے عالم کو هکا بکا کردیا ..... ساری عالمی و علاقائی قوتیں امریکی قیادت میں جنگ کے میدان کو سجانے کے لئے تیار هوگیں (هم فی الحال فلسطین، مشرقی تیمور ، بوسنیا ، کسووا، موغادیشو اور دیگر خطوں میں صاحب بہادر کی آشیرباد سے جاری جنگوں کا تذکرہ نہیں کریں گے) ایسے میں آپ یقین مانئیے مشرف تو کیا عمران خان بهی هوتا تو وہ بهی امریکا کا هی ساته دیتا یہی ان دنوں کے ماحول کا جادو تها جو سعودی عرب سے ایران کے بیچ میں جتنے اسلامی کہلانے والے ممالک آتے هیں سب کے شاهوں جرنیلوں اور سیاستدانوں پر سر چڑه کر بول رها تها بلکہ یوں کہیئے کہ چیخ رها تها ، تب جنرل مشرف کو روشن خیالی کی ضرورت پڑی موم بتی مافیا کی دوستی درکار هوئی ، ویسے هی جیسے جنرل ضیاء کو جہاد کی حمایت کیلئے دینی جماعتوں کی کبهی ضرورت پڑی تهی کہتے هیں جنرل ضیاء فوجی تاریخ کے سب سے زیادہ مذهبی مزاج و شناخت رکهنے والے جرنیل تهے انکی ٹیم بهی ویسی تهی ، قدرت خداوندی دیکهئے کہ تاریخی یو ٹرن کے موقع پر روشن خیال مشرف فوج کے سپہ سالار تهے اور حالات کیمطابق ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی این جی اوز مافیا اور سول سوسائٹی انکے فطری حلیف قرار پائے اسی طرح بریلوی و اهل تشیع بهی مشرف کے مذهبی مددگار بنے مجلس عمل سے بهی موصوف کا افیئر خوب خوب چلا لیکن قاضی حسین احمد آخر آخر میں رنگ میں بهنگ ڈال گئے (یہ الگ موضوع هیکہ همارے دینی زعماء کیسے مومن هیں جو هر بار ایک هی سوراخ سے ڈسوانے میں لطف محسوس کرتے هیں مشرف کو تقویت دینے کی ترمیم دینی جماعتوں کا ناقابلِ معافی جرم جیسا هے ، یہی وجہ تهی کہ بعد میں اس پہ معافی بهی مانگی گئی ) حالات کے تقاضوں کے عین مطابق مشرف نے مہینوں کے اندر اندر قوم کو روشن خیال بنانے کا کام شروع کیا جو حسب توقع نہ صرف ناکام هوا بلکہ ان پالیسیوں کے ردعمل میں جو عسکری تنظیموں نے جنم لیا وہ آج انتہائی شکل میں همارے اعصاب پر مسلط هوچکیں
بنیادی غلطی همارے پالیسی ساز اداروں سے هو ئی جنہوں نے عسکری تنظیموں کو جینے سے زیادہ مرنے کا راستہ دکهایا اور جب چپکے چپکے یو ٹرن لیا تو اپنی ساری عمر جہاد میں لگانے والے مخلص لوگوں کیلئے کوئی منصوبہ اور لائحہ عمل نہیں تها ، سچی بات یہ هیکہ یوٹرن لیکر هم نے راستہ تبدیل کیا جہادی تو آج بهی اسی شاہراہ پر سرپٹ دوڑے چلے جارهے هیں جس پر کبهی همی نے انہوں چلنا سکهایا تها اب ان سے گلہ کیسا ؟؟؟ کاش کہ هم میں اتنی اخلاقی جرات هو کہ اپنی بهیانک غلطیوں کا اعتراف کرسکیں اختتام ایک واقعے پر کرونگا باقی سوچنا آپکا کام هے
داعش نے پاک افغان خطے کے لئے حافظ سعید کو امیر مقرر کیا هے ، دو سال پہلے تک موصوف بیڈ طالبان یعنی کہ تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ تهے حکیم اللہ کے بعد تحریک کی امارت کے لئے چند ناموں میں سے ایک حافظ سعید بهی تها ، پهر اختلافات پر حافظ سعید تحریک سے الگ هوگیا اور گڈ طالبان میں شامل هوکر افغانستان میں کاروائیاں کرنے لگا یوں همارے والے بهی خوش هو گئے کہ چلو هم سے لڑنا تو ختم کیا اس نے ، اس دوران حافظ سعید کی اورکزئی ایجنسی میں آذادانہ آمدورفت رهی اور اسے کچه نہیں کہا گیا ، اور اب سب کے اٹهارہ طبق یوں بهی روشن هوئے هیں کہ حافظ سعید دولت اسلامیہ کے خلیفہ ابراهیم عواد المعروف ابوبکر البغدادی کے اعلان کردہ ولایہ خراسان یعنی کہ پاکستان و افغانستان کے سربراہ مقرر کر دئے گئے هیں
زیادہ سوچنے کا بهی نئی ورنہ گهٹنوں پہ زور پڑے گا جو کہ صحت کے لئے هر گز اچها نئی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جنرل ضیاء اور جنرل مشرف (فیض اللہ خان)

Post by محمد شعیب »

اس پر میرا تبصرہ
-------------
بہت خوب
جنرل ضیاء اور مشرف نے حالات کے پیش نظر جو اقدامات کئے، ان کے مستقبل میں ہونے والے نقصانات پر غور نہیں کیا۔ جنرل ضیاء جب مدارس کے بھولے بھالے طلباء کو استعمال کرنے کی پالیسی بنا رہے تھے، انہیں سوچنا چاہئیے تھا کہ اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں۔ جنرل ضیاء نے روس کے مقابلے میں براہ راست پاک فوج کو کیوں استعمال نہیں کیا ؟ مدارس کے طلباء کو قربانی کا بکرہ کیوں بنایا ؟
پھر پرویز مشرف نے بلوچوں اور طالبان کے خلاف پالیسیز بناتے ہوئے مستقبل کے بھیانک نتائج کو کیوں نہیں سوچا ؟
جنرل ضیاء اور پرویز مشرف کو بے گناہ نہیں سمجھا جا سکتا
Post Reply

Return to “سیاست”