السلام علیکم دوستوں
میں نے ابھی حال ہی میں اپنا سسٹم پی4 سے
کور2ڈیو
3giga prociser
2gb ddr3 ram
hp 8000
میں اپ گریٹ کیا ہے ۔۔۔۔ دوستوں مجھے کچھ نئی معلومات درکار ہے
1،،
32 bit;;اور؛؛64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم میں واضح کیا فرق ہے مطلب میرے اس سسٹم کے لئے کون سا آپریٹنگ سسٹم فائدہ مند ہوگا کہ جس سے سسٹم کی ااسپیڈ سلو نہ ہوں۔۔
2،،،کیا 64 بٹ آپریٹنگ کے ساتھ میں لینکس بھی انسٹال کر سکتا ہوں کیا ،،ایسا کرنے سے سسسٹم کی اسپیڈ پر کتنا فرق پڑے گا
اور آج کل کون سا لینکس آپریٹنگ جو سسٹم کے لئے ہلکا پھلکا ہو انسال کرو
میرا لینکس کو استعمال کے حوالے سے یہ پہلا تجربہ ہوگا کسی آسان سے لینکس کا بتائیں
جزاک اللہ
السلام علیکم نوٹ فرمائیں سابقہ نک نیم ali-oad کو ایم اسلم اوڈ میں تبدیل کردیا
ایم اسلم اوڈ, 21 منٹ قبل تدوین رپورٹ بک مارک
#1 + اقتباس جواب
ایم اسلم اوڈ
اپنا تبصرہ لکھیں۔۔۔
32 bit اور64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
-
- دوست
- Posts: 259
- Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی
- Contact:
32 bit اور64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
السلام علیکم نوٹ فرمائیں سابقہ نک نیم ali-oad کو m aslam oadمیں تبدیل کردیا
Re: 32 bit;;اور؛؛64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
bit بڑھنے سے دو بڑے فرق پڑتے ہیں۔
۔۔۔ زیادہ بٹ کا مطلب ہے کہ ڈیٹا کے جو پیکٹ پراسیسنگ کے بھیجے جاتے ہیں وہ زیادہ بڑے سائز کےہوتے ہیں۔
۔۔۔ اور دوسرا ہم زیادہ سائز کی ریم استعمال کر سکتے ہیں۔
سافٹ وئیر کے حوالے سے
۔۔۔ 32 بٹ آپریٹنگ سسٹم، دونوں قسم کے سی پی یو (32 بٹ اور 64 بٹ) پر چلے گا۔
۔۔۔ 64 بٹ آپریٹنگ سسٹم صرف 64 بٹ سی پی یو پر چلے گا۔
اسکے علادہ اپ نے جو سسٹم خریدا ہے. یہ اج کل مارکیٹ قیمت 8000 ہزار تک ہے. جسمیں 6 ایم بی کیشے کا 3.0 گیگا ہڑٹس پروسیسر لگا ہوا ہے. اور یہ پراسیسر 32 بٹ کے آپریٹنگ سسٹم کے لئے بنا ہوا ہے. ہاں آپ اس پر 46 بٹ کی انسٹالیشن بھی کر سکتے ہیں. مگر کوئی فائدہ نہیں.
اور باقی لینکس جو میں نے کل پرسوں ڈاون کیا ہے اسکا نام بیک بکس 4.1ہےاور اسکے فائل کا سائز تقریباََ 2 جی بی ہے. ابھی چیک نہیں کیا ہے کہ یہ آخر کیا بلا ہے. اور اسکو بالکل آپ اپنے سسٹم میں انسٹال کر سکتے ہیں. اسکے لئے آپ کو سسٹم میں وی ایم وئیر سافٹ وئیر انسٹال کرنا ہوگا. اور پھر اسمیں آپ کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم باآسانی انسٹال کر سکتے ہیں.

میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Re: 32 bit;;اور؛؛64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
بٹ بائینری ڈجٹ کا محفف ہے ،یہ دراصل ظاہر کرتا ہے کہ کمپیوٹر کس طرح ڈیٹا محفوظ کرتا ہے اور کس طرح میوری سے دوبارہ رسائی حاصل کرتا ہے ۔بٹ کی قیمت ایک یا صفر ہوتی ہے اور تمام بائینری کوڈ ایک یا صفر کی ایک سلسلہ پر مشتعمل ہوتا ہے جیسے 1000100111 ۔اب اگر آپ 32 بٹ پروسیسر استعمال کر رہے ہیںتو اس کا مطلب کہ آپ کا پروسیسر 0 سے لے کر 4,294,967,295تک جبکہ 64 بٹ کی صورت میں صفر سے لے کر 18,446,744,073,709,551,615 نمبر کا حساب کرنے کا اہل ہے ۔64 بٹ پربروسیسر چھوٹے نمبر زیادہ آسانی سے پروسیڈ کر سکتا ہے ۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کمپیوٹر میں بسیں ہوتی ہیں؟ جی ہاں ، کمپیوٹر میںبسیں ڈیٹا منتقلی کا عمل سر انجام دیتی ہیں۔یہ کمپیوٹر میموری کا تمام حصوں بشمول پروسیسر سے رابطہ کا زریعہ ہیں۔32 بٹ سسٹم میں بس 32 بٹس کی جبکہ 64 بٹ میں اس سے دگنی ہوتی ہے جس کا مطلب ہےکہ سسٹم دگنی رفتار سے ڈیٹا ارسال کر سکتا ہے ۔چناچہ 32 بٹ سسٹم کے مقابلہ میں 64 بٹ سسٹم تیز رفتار ہو گا۔عام حالات میںشاید آپ کو دونوں سسٹمز میں فرق محسوس نہ ہو لیکن اگر آپ کورل یا فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہیںتو فرق واضح ہو جائے گا۔32 بٹس سافٹ وئیر تقریبآ تمام 64 بٹ سسٹم پر چل جاتے ہیں،لیکن 64 بٹ کی اصل صلاحیت سے استفادہ کے لیے 64 بٹ آپریٹنگ سسٹم اور 64 بٹ سپورٹڈ سافٹ وئیر درکار ہوتے ہیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کمپیوٹر میں بسیں ہوتی ہیں؟ جی ہاں ، کمپیوٹر میںبسیں ڈیٹا منتقلی کا عمل سر انجام دیتی ہیں۔یہ کمپیوٹر میموری کا تمام حصوں بشمول پروسیسر سے رابطہ کا زریعہ ہیں۔32 بٹ سسٹم میں بس 32 بٹس کی جبکہ 64 بٹ میں اس سے دگنی ہوتی ہے جس کا مطلب ہےکہ سسٹم دگنی رفتار سے ڈیٹا ارسال کر سکتا ہے ۔چناچہ 32 بٹ سسٹم کے مقابلہ میں 64 بٹ سسٹم تیز رفتار ہو گا۔عام حالات میںشاید آپ کو دونوں سسٹمز میں فرق محسوس نہ ہو لیکن اگر آپ کورل یا فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہیںتو فرق واضح ہو جائے گا۔32 بٹس سافٹ وئیر تقریبآ تمام 64 بٹ سسٹم پر چل جاتے ہیں،لیکن 64 بٹ کی اصل صلاحیت سے استفادہ کے لیے 64 بٹ آپریٹنگ سسٹم اور 64 بٹ سپورٹڈ سافٹ وئیر درکار ہوتے ہیں
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Re: 32 bit;;اور؛؛64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
چونسٹھ بٹ کی کچھ اور تفصیل:
چونسٹھ بٹ پروسیسر سے مراد ایک ایسا پروسیسر ہوتا ہے جس میں اے ایل یو یعنی ارتھمیٹک اینڈ لاجک یونٹ، رجسٹرز اور ڈیٹا بس، تمام کے تمام چونسٹھ بٹس چوڑے ہوں۔ یعنی ایک وقت چونسٹھ بٹ کا ڈیٹا سٹور کر سکیں یا اگر بس ہو تو چونسٹھ بٹس ایک وقت میں گذار سکیں
اے ایل یو یعنی ارتھمیٹک اینڈ لاجک یونٹ اگر چونسٹھ بٹس کا ہو تو وہ ایک وقت میں چونسٹھ بٹس کو پروسیس کر سکے گا۔ اگر اے ایل یو بتیس بٹ کا ہوا تو بتیس بٹ کی پروسیسنگ ایک وقت میں ممکن ہوگی۔ بظاہر ہم کہہ سکتے ہیں کہ چونسٹھ بٹ کا پروسیسر جتنا ڈیٹا ایک وقت میں پروسیس کر سکتا ہے، اس کا نصف ڈیٹا بتیس بٹ کا پروسیسر اتنی ہی دیر میں پروسیس کرے گا۔ تاہم یہ زیادہ سے زیادہ ڈیٹا کی مقدار کے حوالے سے ہے۔ اگر ڈیٹا کی مقدار اتنی ہو کہ جو بتیس بٹ کا پروسیسر ایک وقت میں پروسیس کر سکے تو بظاہر بتیس اور چونسٹھ بٹ کے پروسیسر میں کوئی خاص فرق نہیں دکھائی دے گا
اس مثال کو یوں سمجھیں کہ جیسے ایک کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور دوسری کار کی حد رفتار بھی 120کلومیٹر فی گھنٹہ۔ لیکن پہلی کار میں 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور دوسری میں صرف پانچ۔ جب کل پانچ یا اس سے کم افراد نے ایک وقت میں کار استعمال کرنی ہو تو دونوں کاروں میں کوئی فرق نہیں ہوگا چاہے جونسی کار استعمال ہو۔ البتہ جب افراد کی تعداد پانچ سے بڑھ جائے، چھ ہو جائے یا چاہے دس، تو پھر دونوں کاروں کے افراد کو منزل مقصود تک پہنچانے کے وقت میں واضح فرق ہوگا۔ یعنی پہلی کار ایک ہی چکر میں کام پورا کر لے گی جبکہ دوسری کار کو دو چکر لگانے ہوں گے
فی الوقت ہمارے گھریلو کمپیوٹرز پر زیادہ سے زیادہ ریم دو سو چھپن ایم بی سے لے کر تین گیگا بائٹس تک ہے۔ بتیس بٹ کے پروسیسر ایک وقت میں دو گیگا بائٹس سے لے کر چار گیگا بائٹس تک ریم کو ایڈریس کر سکتے ہیں۔ بظاہر بتیس بٹ پروسیسر ہمارے لئے کافی ہے۔ لیکن سرور کمپیوٹر پر یا مستقبل قریب میں ہمیں یہ لمٹ بہت تنگ کر سکتی ہے۔ جیسا کہ موجودہ دور کی تھری ڈی گیمز ہیں، ایک وقت میں ڈھیر ساری ایپلیکیشنز کو استعمال کرنا ہے تو اس کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ریم کی ضرورت پڑتی ہے۔ جب ہم دو گیگا یا چار گیگا بائٹ سے زیادہ کی ریم استعمال کرنا چاہیں تو ہمارے لئے بتیس بٹ کا موجودہ پروسیسر بیکار ہو جاتا ہے۔ چونسٹھ بٹ پروسیسر میں ریم کو ایڈریس کرنے کی صلاحیت دو کی طاقت چونسٹھ ہے۔ یعنی دو کی طاقت اگر بتیس ہو تو وہ چار گیگا بائٹس بنتا ہے۔ لیکن جب دو کی طاقت چونسٹھ کو دیکھیں تو وہ کچھ یہ بنتا ہے
18446744073709551616
یعنی تقریباً 18446744073 گیگا بائٹس۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فگر تھوڑا سا کم یا زیادہ ہو۔ لیکن آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چونسٹھ بٹس کا پروسیسر کتنے مستقبل بعید کی ضروریات کے لئے کافی ہے
یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ شروع شروع میں بتیس بٹ کمپیوٹر کے لئے ریم کلو بائٹس میں استعمال ہوتی تھی اور اس وقت گیگا بائٹس میں ریم کا تصور اتنا ہی مشکل اور عجیب تھا جتنا کہ ہمیں آج 18446744073 گیگا بائٹس کا تصور لگ رہا ہے
ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ چونسٹھ بٹ کے پروسیسر سے ہم وڈیو ایڈیٹنگ، بہت بڑی تصاویر کی ایڈیٹنگ، تھری ڈی گیمز وغیرہ کو بہت آسانی اور تیز رفتاری سے استعمال کر سکتے ہیں
اگر ایک عام یوزر آفس کو استعمال کرے یا انٹر نیٹ وغیرہ، تو اس کے لئے بتیس بٹ کا پروسیسر اور چونسٹھ بٹ کا پروسیسر یکساں رہیں گے

- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: 32 bit اور64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
یعنی آپ کہنا چاہتے ہیں کہ بتیس بٹ سسٹم کی بس میں بتیس سیٹیں اور چونسٹھ بٹ سسٹم کی بس کی چونسٹھ سیٹیں ہوتی ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: 32 bit اور64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
جی جی بالکل یہی بات ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: 32 bit اور64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- دوست
- Posts: 259
- Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی
- Contact:
Re: 32 bit اور64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
جزاک اللہ علی بھائی
علی بھائی مجھے تو دوکان دار نے کہا کہ آپ اسمیں 16 جی بی تک ریم لگاسکتے ہیں اور یہ سسٹم کورکواڈ .. پروسیسر کو بھی سپورٹ کرتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
علی بھائی مجھے تو دوکان دار نے کہا کہ آپ اسمیں 16 جی بی تک ریم لگاسکتے ہیں اور یہ سسٹم کورکواڈ .. پروسیسر کو بھی سپورٹ کرتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
السلام علیکم نوٹ فرمائیں سابقہ نک نیم ali-oad کو m aslam oadمیں تبدیل کردیا
Re: 32 bit اور64 bit ونڈوز7 آپریٹنگ سسٹم
جی بالکل کوارڈ کور بھی کور ٹو ڈو سسٹم کا ایڈوانس پروسیسر ہے. اس سے اپکے سسٹم کی سپیڈ پر اتنا حاص اثر نہیں پڑہنے والا اس لئے میرا مشورہ ہے کہ اپکے لئے یہی سسٹم زبردست ہے.
باقی رہی بات ریم کی تو میرے خیال میں تقریباََ 12 سے 16 جی بی تک کی ریم لگائی جا سکتی ہے. کیونکہ اسکے ایک سلاڈ میں ہم 4 جی بی تک کی ریم لگا سکتے ہیں. ویسے میری نظر میں اس سسٹم کا انٹرنل گرافکس کارڈ بہت ہی بیکار ہے. اس لئے میرا مشورہ ہے. کہ اسمیں پی سی آئی ایکسپریس کارڈ لگا دیں. اور پھر اسکا مزہ دیکھیں.