اردو جملہ

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

a.a
کل ایک دوست کے کہنے پر نیٹ سے اردو جملہ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا.
ارردو جملہ پر بنی ہوئی ویب سائٹس حیران کن ہیں. مثلا http://www.shaheedeislam.com/
بہت کمال کا سوفٹ وئر ہے.لیکن مجھے آپریٹنگ میں مسئلہ آ رہا ہے. کیا کسی کے پاس اس کا کوئی ٹیوٹوریل ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ اور ورڈپریس میں فرق، کیا بہتر ہے۔

Post by چاند بابو »

کچھ عرصہ پہلے دو ٹوٹیوریل اردونامہ پر لکھے گئے تھے انہیں دیکھ لیجئے شاید کچھ کام کی بات مل جائے۔

Joomla، جملہ یا جوملہ کیا ہے؟

جملہ 1.5 نصب (انسٹال) کرنے کا طریقہ

لیکن آپ جملہ ہی کیوں استعمال کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس طرح کی ویب سائیٹس بنانے کے لئے ورڈ پریس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، جہاں آپ کی بطور جملہ کا نمونہ دی ہوئی سائیٹ جیسے تمام آپشن موجود ہیں۔ لیکن اس کے مقابلے میں جملہ میں یہ آپشن استعمال کرنے کے لئے دانتوں کو پسینہ آ جاتا ہے، یعنی اس کا کنٹرول پینل بہت ہی مشکل ہے اور اس کی آپشنز کو کنٹرول کرنا ایک انتہائی دشوار کام ہے لیکن اس کے مقابلے میں ورڈپریس ایک انتہائی سادہ اور یوزر فرینڈلی کنڑول پینل کے ساتھ موجود ہے اور کوئی بھی تھیم آپ باآسانی استعمال کر سکتے ہیں بس تھوڑی سی تبدیلیوں کے بعد یہ اردو کے لئے بھی کارآمد ہو جائے گا۔

البتہ جوملہ ایک بہت اچھا کنٹنٹ مینجمنٹ سسٹم ہے لیکن اسے آپریٹ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سائیٹ بنانے والے کے پاس ویب ڈویلپمنٹ کا اچھا خاصہ علم موجود ہو تو پھر اس جیسا سسٹم ایک شاندار ویب سائیٹ بنا سکتا ہے۔

لیکن اگر اس بارے میں آپ کی معلومات زیادہ نہیں ہیں تو آپ اس کے بجائے ورڈ پریس میں اس سے کہیں اچھی ویب سائیٹ تشکیل دے سکتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

شکریہ چاند بابو
یہ بتلائیں کہ کیا ورڈ پریس پر اتنا کچھ ممکن ہے جتنا جملہ میں ؟
جملہ پر بنی ہوئی http://www.shaheedeislam.com/ یہ ویب سائٹ آپ نے وزٹ کی ؟
کیا ایسی سائٹ ورڈ پریس پر بن سکتی ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by چاند بابو »

جی شعیب بھیا بالکل بن سکتی ہے بلکہ اس سے بھی اچھی سائیٹ ورڈ پریس پر بن سکتی ہے۔
دیکھئے میری ایک زیرِ تکمیل ویب سائیٹ، یہ ویب سائیٹ ورڈ پریس پلیٹ کو استعمال کرکے ہی بنائی جا رہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

ماشاءاللہ
بہت عمدہ.
لیکن ایک مسئلہ ہے.آپ کی اس زیر تکمیل ویب سائٹ اور ورڈ پریس پر بنی کچھ اور سائٹس پر میں نے دیکھا ہے کہ عبارت اور تصاویر کچھ بے ترتیب ہو جاتی ہیں.
مثلا اس صفحے میں Powered by Wordpress | Designed by Majid Chaudhry یہ عبارت سب سے نیچے ہونی چاہئیے.لیکن یہ صفحے کے درمیان میں تصاویر کے اوپر آ رہی ہے.
اور میڈیکل پروڈکٹس، کمپی وژن،پروڈکٹس،کیبلز اینڈ ایسسریز یہ سب تصاویر بے ترتیب ہیں.
آپ اس سائٹ کو فائر فوکس پر چیک کریں.کیا یہ ٹیمپلیٹ کی وجہ سے ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

آپ کی سائٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر تو صحیح شو ہو رہی ہے.
لیکن فائر فوکس پر الٹ پھلٹ.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by چاند بابو »

جی شعیب بھیا اس مسئلہ کی بابت میں پہلے سے جانتا ہوں دراصل یہ تھیم ہے ہی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لئے، فائر فاکس میں دکھانے کے لئے اس میں چند مزید تبدیلیاں کرنا پڑیں گی لیکن شاید اس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اردونامہ کے Traffic Analyser سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 80 فیصد لوگ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں 5 فیصد دوسرے براوزرز اور باقی پندرہ فیصد لوگ فائر فاکس کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان پندرہ فیصد لوگوں میں بھی فائر فاکس کے ورژن مختلف ہیں اور صرف 5 فیصد لوگ فائر فاکس کا جدید ترین ورژن استعمال کرتے ہیں، اب ان 5 فیصد کےلئے کون اتنی محنت کرتا پھرے۔
البتہ میری سائیٹ میں جو خرابی نظر آ رہی ہے اس کا علاج بغیر کچھ اور کیئے صفحہ کی لمبائی تصاویر کی لمبائی کے برابر کردینےسے بھی ہو سکتا ہے جو میں آج ہی کر لوں گا انشااللہ۔ اس کے بعد یہ مسئلہ درست ہو جائے گا۔اور مزید یہ کہ یہ مسئلہ صرف صفحہ اول پر ہی ہے باقی تمام صفحات بالکل درست حالت میں نظر آ رہے ہیں۔
دوسری بات یہ کہ اگر ورڈپریس میں ایکسپلورر اور فائر فاکس کے درمیان یہ مسائل ہیں تو جملہ کے لئے بھی سو فیصدی یہی مسائل موجود ہیں، اس کے بھی جس تھیم میں فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لئے الگ الگ CSS فائل موجود نہیں ہو گی اس میں بھی یہی مسائل درپیش آئیں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

اوہ
یہ تو بڑی پریشانی کی بات ہے.
پھر تو سب سے اچھا اپنی مرضی سے ایچ،ٹی،ایم،ایل سائٹ بنا کر اپنی مرضی کی سیٹنگ رکھی جائے.
میں نے ان جھنجھٹوں کو چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by چاند بابو »

لیکن میں آپ کی اس بات کی بھی مخالفت کروں گا، ایچ ٹی ایم ایل سائیٹ کو اپڈیٹ کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور فرض کریں ساری سائیٹ بنانے کے بعد آپ کو کوئی اور تھیم پسند آ گیا تو کیا کریں گے؟ کیا ساری سائیٹ دوبارہ سے بنائیں گے؟
یقینا نہیں بنائیں گے، تو پھر کیا کریں گے؟
بہتر یہی ہے کہ ورڈ پریس یا جوملہ (اگر بناسکیںتو) میں‌ویب سائیٹ بنائیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

یہ بات بھی آپ کی درست ہے.
لیکن تھیم کی تبدیلی بہت کم کی جاتی ہے.
اپڈیٹ کرنے کے لئے <i frame> وغیرہ استعمال کر لیئے جائیں تو یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے.
دراصل جو چیز مکمل آپ کی اپنی ڈیزائن کردہ ہو اس میں آپ خون انگلیاں مار سکتے ہیں.
اور اس کے ہر ایرر کو آپ فورا سمجھ سکتے ہیں.جبکہ دوسروں کی بنائی ہوئی چیز میں ایرر وغیرہ کو حل کرنا ایک درد سر ہوتا ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by چاند بابو »

چلئے پھر آپ کی مرضی لیکن یاد رکھئے فریم پیجز کو گوگل سخت ناپسند کرتا ہے اور ایسے پیج نا تو گوگل سرچ میں درست شامل ہوتے ہیں بلکہ پیج رینک میں تو انہیں گوگل پوچھتا ہی نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

محمد شعیب wrote:یہ بات بھی آپ کی درست ہے.
لیکن تھیم کی تبدیلی بہت کم کی جاتی ہے.
اپڈیٹ کرنے کے لئے <i frame> وغیرہ استعمال کر لیئے جائیں تو یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے.
دراصل جو چیز مکمل آپ کی اپنی ڈیزائن کردہ ہو اس میں آپ خون انگلیاں مار سکتے ہیں.
اور اس کے ہر ایرر کو آپ فورا سمجھ سکتے ہیں.جبکہ دوسروں کی بنائی ہوئی چیز میں ایرر وغیرہ کو حل کرنا ایک درد سر ہوتا ہے.
آج اپنی یہ پوسٹ پڑھ کر خود پر ہنسی آرہی ہے. سوفٹ وئرز کے معاملے میں میرا یہ مسئلہ رہا ہے کہ میں نئے سوفٹ وئر کی طرف مشکل سے مائل ہوتا ہوں.
میں ڈائنامک ویب سائٹس اور خصوصا سی ایم ایس پر بنی ہوئی ویب سائٹس کے مقابلے میں سٹیٹک ایچ ٹی ایم ایل ویب سائٹ کو بہتر سمجھتا تھا.
:lol: :lol:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by چاند بابو »

اگر کوئی ایسی ویب سائیٹ بنانی ہو جس میں مزید تبدیلیوں کی ضرورت نہیں ہے تو پھر آج بھی سٹیٹک ویب سائیٹ ہی سب سے بہترین ہے.
کیونکہ اس میں آپ کی سائیٹ کی سرچ انجن آپٹمائزیشن بہت اچھے طریقے سے ہو سکتی ہے.
مگر جیسے گوگل آئے دن اپنی سرچ پالیسی تبدیل کرتا ہے اس لحاظ سے دوبارہ تبدیلی کافی مشکل ہے ایسی ویب سائیٹ میں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by چاند بابو »

اچھا یار شعیب بھیا کیا آپ اردونامہ کا ہوم پیج یعنی اردونامہ ڈاٹ آرگ لکھنے سے کھلنے والا پیج جملہ اردو میں بنا سکتے ہیں.
ابھی وہاں ورڈپریس کام کر رہا ہے مگر جیسی سائیٹ آپ نے شہیداسلام والی ویب بتائی ہے کیا ویسی بنا سکتےہیں وہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:اچھا یار شعیب بھیا کیا آپ اردونامہ کا ہوم پیج یعنی اردونامہ ڈاٹ آرگ لکھنے سے کھلنے والا پیج جملہ اردو میں بنا سکتے ہیں.
ابھی وہاں ورڈپریس کام کر رہا ہے مگر جیسی سائیٹ آپ نے شہیداسلام والی ویب بتائی ہے کیا ویسی بنا سکتےہیں وہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت ہے.
یہ لکھنے سے لکھنے والا پیج کونسا ہے ؟
اور اردو نامہ آرگ پر فورم کا لنک کہاں ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by چاند بابو »

یہ وہی صفحہ ہے جو اردونامہ کا پہلا صفحہ ہے جس پر جانے کے لئے http://urdunama.org" onclick="window.open(this.href);return false; کا ایڈریس کھولنا ہوتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو جملہ

Post by محمد شعیب »

تو یوں کہیں ناں کہ اردو نامہ کا ہوم پیج.
جی بالکل. جوملہ پر بہت خوبصورت ڈیزائن ہو سکتا ہے.
Post Reply

Return to “تبصرے”