میرا اور آپ سب کا پاکستان

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

اسلام علیکم
میں کئی بار اپنے دوستوں اور کئی بار اکیلا بیٹھ کر پاکستان کے بارے میں جب بھی سوچتا ہوں تو مجھے پاکستان میں تو نہیں مگر پاکستان کے لگ بھگ تمام قوانین سے اختلاف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہوں یا تو میں کم علم ہوں جو ایسا سوچتا ہوں یا پھر واقعی ایسا ہی کچھ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ ہمارا پاکستان ایسا کیوں ہے کہ یہ ہمیشہ ہی آگےجانے کی بجائے پیچھے ہی جا رہا ہے ۔ہم سے علیحدہ ہوا مشرقی پاکستان جو کہ اب بنگلہ دیش کہلواتا ہے ہم سے کہیں آگے جا رہا ہے آخر ایسا کیوں ہے؟
ان تمام باتوں سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں

آخر ہم تمام الزامات سیا ستدانوں کو ہی کیوں دیتے ہیں؟
ہمارے قوانین اتنی کھلی چھوٹ کیوں دیتے ہیں کہ مجرم کو نکلنے کا موقع مل جاتا ہے؟
آخر ہم اپنے وسائل کو استعمال کیوں نہیں کر سکتے؟
کیوں ہمارے ملک کے 85٪ بچے ان پڑھ رہ جاتے ہیں ؟
ہم نے ماضی سے کیا سیکھا ؟
کیا ہماری نئی نسل بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے یا فحاشی اور عیاشی کی طرف؟


مجھے امید ہے کہ آپ سب میرے ذہن کی اس گتھی کو سلجھائیں گے !

ناچیز
میاں محمد اشفاق
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by چاند بابو »

جی میاں صاحب میں‌آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں۔
جہاں تک میری ناقص عقل سوچ سکتی ہے اس سب کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم نے اللہ کے بنائے ہوئے قوانین کو چھوڑ کر کفار کے بنائے ہوئے قواانین اپنا لیئے ہیں۔
اللہ کا قانون تو جج کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ الزام سننے کے بعد اپنی عقل گواہوں کے بیانات اور اس کیس پر کی گئی خود سے تحقیقات کی روشنی میں قرآن و سنت کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ سنائے۔ اور پھر جب یہ فیصلہ ہو جائے اور اگر قرآن و سنت کی رو سے درست ہو تو اسے معاف کرنے کا حق مدعی کو تو ضرور ہے (بعض جگہوں پر اسے بھی نہیں) مگر کسی دوسری اتھارٹی کو اس سزا کی معافی کا کوئی حق نہیں۔

اس کے بالکل برعکس ہمارے نظامِ قانون میں جج کو پولیس تفتیش پر انحصار کرنا ہوتا ہے وہ پابند ہوتا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو پولیس نے لکھ دیا یا جو گواہوں نے کہہ دیا اس کے مطابق فیصلہ سنائے چاہئے وہ خود اس بات کا صد فیصد جاننے والا ہو کہ یہ شخص جسے وہ بری کرنے پر مجبور ہے وہ پکا مجرم ہے مگر یہاں ہمارے بنائے قوانین نے اس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔

نظام تب تک ٹھیک نہیں ہو سکتا ہے جب تک نظامِ اللہ نافذ نہیں ہوتا۔
قوموں کی زندگی میں انصاف کا بہت عمل دخل ہوتا ہے اور بلاشبہ یہ کسی بھی قوم کی بقا کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے اور خیر سے ہماری ریڑھ کی ہڈی ہی انگریزی ہے تو اس نے چلنا کیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

چاند بھائی میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں مگر ایسا کیوں ہے÷
وہ ممالک بھی تو چل رہے ہیں جو مسلم نہیں ہیں؟
ہم سے ذیادہ آگے ہیں ؟
ہر کام میں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by چاند بابو »

جی بالکل ایسا ہی ہے مگر ان کے نظام پر غور کریں
ان کے نظام میں بہت ساری وہ باتیں شامل ہیں جو اسلامی نظام کی ہیں.
خاص طور پر انصاف سب کے لئے یکساں کا ایک ہی اصول ایسا ہے جو قوموں کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by پپو »

جناب یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ کفر پر مبنی معاشرے قائم رہ سکتے مگر ناانصافی پر نہیں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

اور ہم میں تو یہ دونوں عادات زیادتی کی حد تک پائی جاتی ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by پپو »

بے شک اشفاق بھائی ایسا ہی ہے اصل میں ہماری تربیت میں بہت سی خامیاں رہ گئی ہیں انگریز کی سو سالہ غلامی کے بعد بنا بنایا ملک مل گیا اللہ اللہ خیر سلہ انگریز چلا گیا مگر وہ جس منافقت سے حکومت کرتا رہا وہ ادھر ہی چھوڑ گیا ہماری لوگ یہ بھی نہ سمجھ سکے کہ وہ غاصب تھا اور غیر قوم پر مسلط ہمارے لوگ اسی طرز حکمرانی سے واقف تھے غدار لوگوں کو اس عرصہ کے دوران مراعات ملی ہوئی تھی لہذا وہ وسائل اور سوچوں پر قابض ہوتے چلے گئے آج کے حالات اسی کا نتجہ ہیں
قوم موسی پر یہ وقت چالیس سال کی صحرا نوردی کے بعد آیا کیونکہ ان کے اندر غلامیانہ سوچ تھی وہ چاہ کر بھی کسی دوسری قوم پر حملہ کرکے اسے مطیع کرنے کے
کے بارے ڈرتے تھے وہ ایک ایسا چلہ تھا جس کے دوران پہلی غلامانہ سوچ کے حامل افراد مر مٹ گئے صحرا نشینی میں ایک اور نسل پیدا ہوئی جو صحرا کی آزاد فضاؤں میں پلی بڑھی اسے پتہ ہی نہ تھا غلامی کیا ہوتی ہے
بدقسمتی سے ہمارے یہ تربیت کسی طور نہ ہوئی یہ آج اس کا نتجہ ہے کہ ہم پیٹ بھر کر بھوکے رہتے ہیں سات نسلوں کے لیے جمع خزانے بھی کم نظر آتے ہیں ہوس کی دیوارہمارے اردگرد اتنی بلند ہے کہ ہمیں سوائے اپنی ذات کے کچھ نظر نہیں آتا سو تو قانون قدرت کسی کے لیے نہیں بدلتا ہمیں اپنی کوتاہیوں کی سزا پوری ملے گی
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

کل میں نے ایک نجی نیوز چینل پر سندھ کے وزیر تعلیم کا انٹرویو سنا
بقول ان کے
“سندھ میں چوبیس لاکھ کے قریب بچے سکول نہیں جا رہے کیا ہم اپنی نسل کو ایک جاہل قوم بنا رہے ہیں “

تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے مگر ہمارے ہاں تو تعلیم انسان میں خود غرضی پیدا کرتی ہے ۔
گھر گھر میں ہم نے اسلحہ رکھا ہوا ہے اگر گھر میں کوئی چھوٹا سا جھگڑا بھی ہو تو غصے میں انسان اسلحہ اٹھا کر دوسرے کو فائر مار دیتا ہے؟
حالانکہ بے شک سب کا لائنسس بھی ہو مگر لٹنے والا یہ نہیں پوچھتا کہ بھائی آپ جو گن مجھے دیکھا کر لوٹ رہے ہیں اس کا لائنسس ہے یا نہیں ؟
سارے پاکستان میں لگ بھگ ایسا ہی ہے کہ گرلز سکول ؤ کالج کے سامنے پان سیگریٹ کی دوکانیں ہوتی ہیں یا کوئی بس سٹینڈ ہمارے ہاں تو پہلے ہی ڈش،کیبل اور انٹرنیٹ نے اپنا کمال دیکھا دیا ہوا ہے آگے جو جو ہوتا ہے آپ سب جانتے ہی ہیں۔
اذان کے ٹائم سب دوکانوں کے لوگو ں نے ٹی وی لگا رکھا ہوتا ہے جو بند کرنامناسب ہی نہیں سمجھتے اگر وہ اذان پر احسان کر کے آواز کم بھی کر لیں تو دل ادھر ہی لگا ہوتا ہے۔
ہماری عدالتیں ایسی ہیں کہ اگر کسی کا کوئی عزیز قتل بھی ہو جائے اور ثابت بھی ہو جائے تو ملزم کو سزا سنانے میں کم از کم 10 سال کا عرصہ درکار ہو گا ۔
ہمارے ہا ں چوری ،ڈکیتی کی سزا چھ مہینے ہی تو ہے واپس آ کر دوبارہ وہ ہی کام شروع۔
ہماری پولیس 10 روپے کے لئےبنا کاغذات کے گاڑی کو چھوڑ دیتی ہے تو ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہم 5000 کاغذات پر لگائیں ۔
فحاشی و ذنا کاری کا کام جب سرکاری سرپرستی میں ہو تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے اور ایسا کام تو کم از کم کسی اسلامی ملک میں ذیب نہیں دیتا پاکستان میں کہاں کہاں ایسے کام ہوتے ہیں یہ تو شرفا بھی جانتے ہیں ۔
بازار وں میں جب جوان عورتیں ننگے سر اور تنگ کپڑوں میں جانے لگیں نوجوان نسل ویسے ہی جلد بھٹک جانے والی ہوتی ہے۔

مجھے نہیں لگتا کہ ہمارا پیارا پاکستان جو کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ذیادہ دن اسلامی جمہوریہ رہ سکے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

n;a;n;a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

میری طرف سے تمام اہل وطن کو 67واں یوم آزادی مبارک

Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by چاند بابو »

ابھی میں اسی کام کے لئے اردونامہ پر حاضر ہوا تھا اور اپنی طرف سے مبارک باد کا پیغام اہلیانِ اردونامہ کے نام لکھنا ہی چاہتا تھا کہ میاں صاحب کی پوسٹ پر نظر پڑ گئی.
میاں صاحب ہمیشہ بازی لے ہی جاتے ہیں.
بہرحال میری طرف سے بھی تمام احباب کو پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by اضواء »

جی ہاں s;mi;i;e




پلیز پلیز بولے تو انگریز ملک چھوڑ کر بھاگ گئے :lol: h;a;h;a



میری جانب سے بھی آپ سبکو رضی بھیا کو جشن آزادی مبارک ہوئے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by میاں محمد اشفاق »

ہائیں اضوا جی کس ملک سے انگریز بھاگ گئے :^) :^)
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: میرا اور آپ سب کا پاکستان

Post by شاہنواز »

جناب اشفاق صاحب ہوسکتا ہے آپ کے سوالوں کا جواب یہاں مل جائے.
آزادئی پاکستان 14 اگست سب جوش و خروش منانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن
ادھر اسلام آباد اور پنچاب کا سیاسی موسم بڑا گرم ہے ۔ دھرنا ، انقلاب اور آزادی مارچ یہ سب چل رہا ہے ۔
پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ۔ ہم خود اپنے ہاتھوں اس پاکستان کی رسوائی کررہے ہیں اور پوری دنیا کو اپنا تماشا دکھار ہے ہیں کہ دیکھو کہ ہم ایسی زندہ قوم ہیں کہ اپنے یوم آزادی کو بھی نہ چھوڑا۔ آزادی کا مطلب تو ہم پاکستانی جانتے ہیں نہیں پہلے تو ہم نے 1948 میں کشمیر ہاتھ جانے دیا جبکہ کشمیر تقریبا فتح ہوچکا تھا۔ ہم نے ہی نے ہی اپنے ہاتھوں دوسری بار کشمیر پر لڑی گئی جنگ 1965 کی جیت کے باوجود کشمیر کا کچھ حصہ تو لیا لیکن پھر بھی کشمیر چھوڑ دیا۔ اب ہم پوری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے تھے ہم زندہ قوم سے مردہ قوم میں تبدیل ہوچکے تھے جی ہاں 1971 کی جنگ میں ہم نے اہنا ایک بازو اپنے بھائیوں کی مدد سے خود ہی کٹوادیا اس کے باوجود ہماری آنکھ نہ کھلی ہم ابدی نیند سوتے رہے ۔ رفتہ ناسور پکتا رہا ہمارے درمیان فرقہ پرستی اور لسانیت پرستی مکلمل طور پر سرائیت کرچکی تھی اسی بناء پر آئے دن کے فسادات ہونے لگے سب سے پہلے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور بزنس کے حب کو نشانہ بنایا گیا جی ہاں کراچی شہر کو اور آج تک کراچی نہیں سنبھل سکا ۔ ایک موقعہ آیا کہ ہم سوتے سے جاگے وہ تھا 1998 کارگل کی جنگ جو کہ ہم نے خود اپنے ہاتھ آئی ہوئی بازی ہاردی ایسے جیسے کرکٹ کا میچ ہو اور 6 بالز پر 2 رن درکا ر ہوں اور وہ ہم نہ بناسکیں یہی 1998 میں ہمارے ساتھ ہوا۔ کشمیر ایک بار پھر ہاتھ سے نکل گیا کھیل ختم نہیں ہوا جاری رہا ہم پاکستانی نہیں رہے ہم مختلف لسانی گروپوں میں تقسیم ہوگئے اور یہ سلسلہ اسی طرح چل رہا ہے یہی وہ وجہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں انتہائی شرمناک کام اس 14 اگست کو ہورہا ہے ہم اپنی آئندہ آنے والی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ بلوچستان آگ کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔ اس کے زیادہ تر حصوں میں اسکولوں پاکستانی پرچم اور قومی ترانہ پڑھنا جرم قرار دیا جاچکا ہے۔ یہ سب کیوں اور کیسے ہوا ہم سب کی کوتاہیوں کی وجہ سے کہ ہم اپنے آپ میں بس چکے ہیں۔
Post Reply

Return to “پاک وطن”