نمبر 3=مطالعہ کے مفید طریقے

اردونامہ کی درسگاہ جہاں پر کھیل ہی کھیل میں کچھ سیکھنے سکھانے کا اہتمام موجود ہے۔
Post Reply
اےآرفاروقی
ماہر
Posts: 508
Joined: Mon Apr 27, 2009 12:32 pm

نمبر 3=مطالعہ کے مفید طریقے

Post by اےآرفاروقی »

[center]
مطالعہ کے مفید طریقے
[/center]
ہم کوئی بھی کام کرتے ہیں تو کسی نا کسی فائدے کے لیے کرتے ہیں ۔ہمارا اس میں کوئی نا کوئی مفاد ہوتا ہے ۔ایک طالب علم اسکول جاتا ہے وہاں سے تعلیم حاصل کرتا ہے پھر کالج اور یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے لیے فیسیں دیتا ہے ، لاریوں میں دھکے کھاتا ہے ،تپتی دوپہروں میں پیدل چلتا ہے ، اپنا وقت لگاتا ہے ۔ کس لیے؟ تاکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے ۔ اعلیٰ ڈگریاں مل سکیں ۔ اچھی نوکوی ہو ۔ پیسے کی کمی نہ ہو،اور زندگی آرام و آسائش سے گزرے۔آپ اگر کارخانہ دار ہیں ، دوکاندار ہیں ،کسی جگہ مزدوری کرتے ہیں ، یا آپ تجارت کرتے ہیں ، کس لیے اپنا وقت اور اپنی صلاحیتیں لگاتے ہیں ؟ تاکہ اس کا بدلہ پا سکیں ۔ اپنی محنت کا صلہ حاصل کر سکیں خواہ وہ کسی بھی صورت میں ہو۔

وقت ہی سب سے بڑی دولت ہے اور اس دولت کی وجہ سے ہی ہم باقی دولتیں حاصل کرتے ہیں خواہ وہ صحت ہو،خوشیاں ہوں ، یا معاشی ،معاشرتی اور مذہبی ترقی ہو۔جب آپ پڑھنے بیٹھتے ہیں تو وقت جیسی قیمتی دولت آپ صرف کرتے ہیں ۔ اگر آپ کو مطالعہ سے کوئی فائدہ ہی حاصل نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ وقت جیسا قیمتی سرمایہ لگانے کے باوجود گھاٹے میں جا رہے ہیں ، نقصان اٹھا رہے ہیں ۔

مطالعہ ایک فن ہے ۔ جو لوگ اس فن کو جانتے ہیں ، وہ بہت کم وقت میں زیادہ فائدہ حاصل کر لیتے ہیں ۔لیکن زیادہ تر لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ پوری پوری کتاب پڑھ ڈالتے ہیں مگر انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہوں نے اس مطالعہ سے کیا حاصل کیا ہے ۔ہمارے تعلیمی اداروں میں ہر موضوع کے متعلق علم پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے مگر جو چیز بنیادی ہے ،یعنی مطالعہ ! اس کا طریقہ زیادہ تر تو کسی کو معلوم نہیں اور اگر معلوم ہے تو کوئی طلبا کو بتاتا نہیں ۔اگر شروع میں ہی طالب علموں کو مطالعہ کرنے کا طریقہ اور فن بتا دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ کامیاب نہ ہو سکیں ۔ایسا مطالعہ جس سے آپ کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو اس کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کو مدنظر رکھنا نہایت ضروری ہے ۔ آپ وقتا فوقتاََ ان نکات کو دہراتے رہیں اور ان کے مطابق مطالعہ کی عادت بنا لیں تو آپ کم وقت میں بہت زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

1. کوئی بھی تحریر پڑھنے سے پہلے خود سے یہ سوال کیجیے کہ اس کے پڑھنے سے آپ کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ کو خاص معلومات کی تلاش ہے، یا آپ نے کچھ سیکھنا ہے؟یا محض وقت گزاری کرنی ہے؟(یہ بہت اہم سوالات ہیں ۔ یہ سوالات آپ کے مقصد کو واضح کرتے ہیں)

2. شور و غل سے پاک ماحول میں مطالعہ کریں ۔مطالعہ کے وقت مکمل توجہ مطالعہ پر دیں ۔توجہ کو مبذول کرنے والی اشیا (موبائل، لیپ ٹاپ،) کو دوران مطالعہ خود سے دور رکھیں۔

3. اگر آپ تھکے ہوئے ہیں یا کسی بھی قسم کا ذہنی دباو ہے تو مطالعہ موقوف کر دیں ۔

4. اگر زیر مطالعہ کتاب اپنی ہے تو اہم حصوں کو نشان زد کریں ،یا پوائینٹر سے نمایاں کریں۔(تاکہ بعد میں خاص نکات کو تلاش کرنے میں آسانی رہے) اگر کتاب لائیبریری سے لائے ہیں یا کسی دوست سے ادھار لی ہے تو نشان زد کرنے کی بجائے خاص ،فقروں ، پیراگرافوں کو نوٹ بک میں نوٹ کر لیں ۔

5. جو چیز یاد کرنی ہو اسے بار بار دہرائیں اور چوبیس گھنٹے کے اندر اندر دوبارہ دہرا لیں ۔ماہرین کے مطابق ہمارا دماغ چوبیس گھنٹے بعد چیزوں کو بھولنا شروع کر دیتا ہے ۔ اگر ایک بار ان کی تکرار کر لی جائے تو اسے ہفتوں یاد رکھا جا سکتا ہے۔

6. دوسروں کو پڑھانے، پڑھا ہوا سنانے یا لکھنے سے بھی کوئی بات یا تحریر زیادہ عرصہ ہمارے ذہن میں مخفوظ رہتی ہے۔

7. کسی بھی مضمون ، تحریر کو پڑھتے وقت اس میں اپنی ذات کو شامل کر لیں ۔ ماہرین نفسیات کے مطابق جس کام میں ہماری اپنی ذات شامل ہو تی ہے وہ ہمیں زیادہ دیر تک یاد رہتی ہے ۔

8. حاصل مطالعہ: مطالعہ کرنے کے بعد خود سے سوال کریں کے آپ نے کیا سیکھا ، کیا حاصل کیا؟ یا یہ کہ اگر مجھے متعلقہ تحریر کے متعلق کسی کو بتانا ہو تو کیا بتاوں گا؟(خلاصہ) حاصل مطالعہ کو نوٹ بک پر لکھنے کی عادت بنائیں ، ورنہ کم از کم مطالعہ کے بعد حاصل مطالعہ ہلکی آواز میں دہرا لیں۔

9. مطالعہ کرتے وقت ایک نوٹ بک اپنے پاس رکھیں جس لائنیں اور کالمز کے ذریعے ٹیبل بنا لیں(ٹیبل کا خاکہ نیچے ملاحظہ فرمائیں) اور مطالعہ کے دوران نئے الفاظ، دلکش اور موثر جملے،مترادف و متضاد،پسندیدہ اشعار،محاورات،ضرب المثال،تشبیہات،استعارات اور تحقیق طلب الفاظ لکھتے رہیں ۔کچھ عرصے بعد آپ کی نوٹ بک میں بہت سا نیا مواد آپ کے پاس ہو گا ۔جو آپ کی تحریروں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

حاصل مطالعہ:
1. وقت قیمتی سرمایہ ہے اس سوچ سمجھ کر صرف کریں۔
2. مطالعہ کرنا فن ہے ۔جس سے آپ کم وقت میں زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
3. مطالعہ کا مقصد؟
4. شور و غل سے پاک ماحول
5. اہم حصوں کو نشان زد کرنا یا نمایاں کرنا
6. تکرار۔ پڑھے ہوئے کو دہرانا۔
7. مطالعہ کے وقت اپنی ذات کو تحریر میں شامل کرنا ۔
8. دوران مطالعہ نئے الفاظ ،موثر فقرات اور پسندیدہ اشعار وغیرہ کو نوٹ بک میں نوٹ کرنا۔

نوٹ۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.اس آرٹیکل کو بغیر اجازتِ مصنف کسی اور جگہ( میڈیا،انٹر نیٹ، اخبار،رسائل و جرائد وغیرہ میں) شائع نہیں کیا جا سکتا ۔

[center]ٹیبل سیمپل
Image[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نمبر 3=مطالعہ کے مفید طریقے

Post by اضواء »

بہترین مضمون ہے اور مفید معلومات پر آپ کا بہت بہت شکریہ ...

ان شاء اللہ بہت جلد عمل ہوتے رہیگا ....

الله يجزاكــ خير
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نمبر 3=مطالعہ کے مفید طریقے

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم بہت ہی بہترین مضمون شئیر کیا ہے آپ نے.
واقعی جس طریقہ سے آپ ہمیں بتا رہے ہیں ایسے پہلے کبھی پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کی.
انشااللہ بہت سا آفاقہ ہو گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “درسگاہ اردونامہ”