ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، نوازشریف
ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، نوازشریف
گورنر پنجاب کے مثبت کردار کی وجہ سے ملک انتشار کے صورتحال سے بچ گیا، وزیر اعظم فوٹو: فائل
لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز کی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے مثبت کردار کی وجہ سے ملک انتشار کے صورتحال سے بچ گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ایک جانب ملک کو دہشتگردی کا سامنا ہے تو دوسری جانب ملک کو توانائی بحران جیسے مسائلہ کا سامنا ہے، ایسی صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، نوازشریف
اللہ رحم کرے ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، نوازشریف
پتہ نہیں کیا ڈرامہ چل رہا ہے.
میرے خیال سے یہ مشرف کو نکالنے کے لئے حکومت پر پریشر ڈالا جا رہا ہے.
میرے خیال سے یہ مشرف کو نکالنے کے لئے حکومت پر پریشر ڈالا جا رہا ہے.