چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ
چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ
برطانیہ میں ایک لیگ میچ کو چور پکڑنے کے غرض سے منسوخ کردیا گیا۔ اس شخص کو پویلین میں چوری کرتے دیکھا گیا تھا۔
ملزم نے پچاس اوور کے اس میچ کے دوران ڈریسنگ روم سے 12 آئی فون چرائے تاہم ہوم ٹیم کے وکٹ کیپر نے اس شخص کو مزکزی ہال سے نکلتے ہوئے دیکھ لیا۔
انہوں نے آف ڈیوٹی پولیس اہلکار کو مطلع کیا جو کہ اوے ٹیم ہسلنگڈن کے لیے بلے بازی کرنے والے تھے۔
اس موقع پر میچ کو روک دیا گیا اور جی بی ایس ٹریکر کی مدد سے چور کو ڈھونڈنے کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جدوجہد شروع کردی۔
اس سلسلے میں ایک پولیس کے کتے کو بھی طلب کیا گیا جبکہ کرکٹرز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
لینکاشائر پولیس کے مطابق 29 سالہ شخص کا تعلق ڈانکاسٹر ساؤتھ یورکس سے تھا اور انہیں چوری کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹیم چرچ کے وکٹ کیپر سیم ٹکر کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس شخص کو ہم نے پویلین میں بیٹھے دیکھا۔
'میں سمجھ رہا تھا کہ یہ کوئی کلب آفیشل ہے لیکن وہ بار بار ڈریسنگ روم کو چکر لگا رہا تھا۔'
انہوں نے کہا 'میں اس پر نظر رکھے ہوئے تھا کہ وہ باہر کی جانب بڑھنے لگا۔ ہم نے اس کا پیچھا کیا۔ ایک فون میں جی پی ایس چل رہا تھا جس کی وجہ سے اسے پکڑنے میں آسانی ہوئی۔'
'ٹیکنالوجی کی ہی مدد سے ہم اس شخص تک پہنچ پائے، میں کبھی کرکٹ فیلڈ پر ایسا نہیں دیکھا۔'
بشکریہ ٹیلی گراف۔
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ
چور اناڑی تھا.
کسی اچھے پاکستانی استاد سے ٹریننگ کی ضرورت ہے اسے.
کسی اچھے پاکستانی استاد سے ٹریننگ کی ضرورت ہے اسے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: چور پکڑنے کیلئے میچ منسوخ
چاند بابو wrote:چور اناڑی تھا.
کسی اچھے پاکستانی استاد سے ٹریننگ کی ضرورت ہے اسے.