ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

ملائشین مسافر بردار طیارے کو لاپتہ ہوئے 8 روز گزر گئے لیکن اس کا پتہ اب تک نہیں چل سکا
لاپتہ طیارے میں ایسا شخص ضرور تھا جس نے مواصلاتی نظام ناکارہ بنایا، ملائیشین وزیراعظم

Image
کوالالمپور: ملائشین مسافر بردار طیارے کو لاپتہ ہوئے 8 روز گزر گئے لیکن اس کا پتہ اب تک نہیں چل سکا تاہم اب ملائشیا کے وزیر اعظم نے بھی یہ کہہ دیا کہ طیارے میں کوئی ایسا شخص ضرور موجود تھا جس نے دانستہ طور پر اس کے مواصلاتی نظام کو ناکارہ بنایا۔
کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گذشتہ ہفتے غائب ہونے والے طیارے کی تلاش نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے، ممکنہ ہائی جیکنگ کی افواہوں کے باوجود حکام اس سلسلے میں تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سیٹیلائٹ سے ملنے والے تازہ شواہد کی روشنی میں یہ بات انتہائی وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ طیارے کے موصلاتی نظام کو جان بوجھ کر ناکارہ بنایا گیا، طیارے میں ایسا شخص ضرور موجود تھا جس نے یہ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ اپنی منزل بیجنگ سے واپس مڑا اور اس نے دو مرتبہ اپنی سمت میں تبدیلی کی تھی۔ لاپتہ طیارے نے آخری مرتبہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ملائیشیا کے مشرق میں بحیرۂ جنوبی چین کے اوپر رابطہ کیا تھا لیکن غائب ہونے کے 4 گھنٹے بعد بھی وہ ایک مخصوص سیٹیلائٹ کو سگنل بھیجتا رہا۔ وہ جنوبی چینی سمندر میں طیارے کی تلاش ختم کررہے ہیں لیکن دو ممکنہ راہداریوں پر تلاش جاری رہے گی۔
دوسری جانب ملائشین سیکیورٹی اداروں نے لاپتہ طیارے کے پائلٹس اور دیگر عملے کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے زیر استعمال اشیا کو تحویل میں لے لیا ہے اس کے علاوہ ان کے موبائل فونز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والا مسافر طیارہ ایم ایچ 370 گزشتہ جمعے اور ہفتےکی درمیانی شب پرواز کے بعد غائب ہوگیا تھا اور اس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by میاں محمد اشفاق »

لو جی بات تو ان کی ٹھیک ہے مگر یہ بھی سنیں کے مغربی میڈیا نے کہا ہے کہ طیارہ پاکستان میں ہے اس اغوا کر کے پاکستان لے جایا گیا ہے پاکستان نے مدد کی پیشکش کی ہی تھی کہ بھارت نے بھی مدد کی پیشکش کر دی اور ساتھ ہی پاکستان کے اطراف میں تلاش شروع کر دی جیسے بھی ہو آج یا کل بھارت کا اس پر بیان بھی آںے والا ہے کہ طیارہ پاکستان والوں نے ہی کہیں ادھر ادھر کیا ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

ملائیشیا کے خفیہ اداروں نے کزکستان کی طرف لے جائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے.
میرے خیال سے یہ طیارہ تباہ ہو چکا ہے.
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by شاہنواز »

امریکی میڈیا کا ایک نیا شوشہ ہے اب کہا جارہا ہے کہ اس کو کہیں اور لے جایا گیا ہے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

لاپتہ مسافر طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا، ملائیشین وزیراعظم کی تصدیق
Image
کوالالمپور: ملائیشا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ مسافر طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ 17 روز کی کھوج اور تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحرہند کے وسط میں تھی اور وہ بحرہند کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے طیارے میں سوار مسافروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کو تمام ترصورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے وہ جلد اپنا تفصیلی بیان بھی جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو ملائشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چینی شہر بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی جس میں 239 مسافر سوار تھے، ملائشیا نے طیارے کی تلاش کیلئے پاکستان سمیت 25 ممالک سے تعاون کی بھی اپیل کی تھی۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

چینی بحری جہاز کا لاپتہ ملائیشین طیارے کے بلیک باکس کے سگنل موصول ہونے کا دعویٰ
5-04-2014
5:45 پی ایم

بیجنگ: بحر ہند کے پانیوں میں ملائیشین طیارے کی تلاش میں مصروف چینی جہاز نے بلیک باکس کے سگنل موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ماہرین کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین ایئر لائنز کے لاپتہ طیارے کے بیلک باکس کی تلاش کے کام میں مصروف بین الاقوامی ٹیمیں اپنی سرگرمیوں میں مزید تیزی لے آئی ہیں، سرچ آپریشن میں 13 طیارے اور 11 بحری جہاز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جنوبی بحر ہند میں لاپتہ طیارے کا ممکنہ ملبہ تلاش کرنے میں مصروف ہیں، سرچ آپریشن کے دوران لاپتہ ملائیشین مسافربردار طیارے کی تلاش میں مصروف چینی جہاز کے ماہرین کو بلیک با کس کے سنگنل موصول ہوئے ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سگنل اسی طیارے کے بلیک با کس کے ہیں تاہم اب تک ماہرین نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو ملائیشین ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ 239 مسافروں لے کر کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا، ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے کا بلیک باکس ایک ماہ تک سگنل بھیجتا رہتا ہے اگر اس دوران اسے تلاش نہ کیا جاسکا تو طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ شائد کبھی معلوم نہ ہوسکے۔
[link]http://www.express.pk/story/242640/[/link]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by یاسر عمران مرزا »

ایک کہانی یہ بھی ہے کہ یہ طیارہ امریکہ نےاغوا کر کے اس علاقے میں اپنی بیس پر اتارا، اس طیارے میں چین، طالبان سے خریدئی ہوئی کوئی مشینری اپنے ملک لے کر جا رہا تھا جو طالبان نے افغانستان میں امریکی فوج پر حملے کے بعد مال غنیمت کے طور پر حاصل کی اور اسے ملائشیا منتقل کر دیا.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

جی ہاں
یہ بھی سنا ہے
واللہ اعلم
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

سمندر میں لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش ناکام رہی، امریکی حکام
واشنگٹن…امریکی حکام کاکہناہے کہ لاپتاملائیشین پرواز کی تلاش میں کئی سال لگ سکتے ہیں،امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق ملائیشین پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے بحر ہند میں کی زیر آب تلاش ناکام رہی ہے ۔اب اس کی تلاش کئی سال پر محیط ہوسکتی ہے۔کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا ملائیشین طیارہ 8مارچ کو لاپتا ہوگیا تھا، جس میں 153 چینیوں سمیت 239افراد سوارتھے۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by اضواء »

اب یہ ایک معمہ ہی رہے گیا ہے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by یاسر عمران مرزا »

{أضواء} wrote:اب یہ ایک معمہ ہی رہے گیا ہے
اب تک تو ایسا ہی لگ رہا ہے. اس حادثے میں بڑی طاقتوں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

ملائیشین لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا: آسٹریلوی میرین کمپنی کا دعویٰ
کوالالمپور (آن لائن) ایک آسٹریلوی میرین کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ملائیشین لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آسٹریلین میرین ایکسپلوریشن کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکو یہ ملبہ بحر ہند کی موجودہ تلاش کی جگہ سے پانچ ہزار کلو میٹر دور خلیج بنگال سے مل گیا ہے۔
[link]http://www.nawaiwaqt.com.pk/internation ... 014/299588[/link]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by اضواء »

کیا بلیک باکس کے سگنل کا موصول ہونے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے یا نہیں ..........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

میرے خیال سے بلیک باکس کے سگنل 8 مارچ تک موصول ہو سکتے تھے. اس کے بعد بلیک باکس بند ہو جاتا.
اس لئے اس کے سگنل تو موصول نہیں ہوئے ہونگے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

ملائشین طیارے کو امریکا اور تھائی لینڈ کی جنگی مشقوں کے دوران گرائے جانے کا انکشاف
لندن: ایک برطانوی مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائشین طیارے کو امریکا اور تھائی لینڈ کی جنگی مشقوں کے دوران گرا دیا گیا۔
برطانوی مصنف نیجل کیتھرون نے اپنی کتاب ”فلائیٹ ایم ایچ 370 “ میں دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی چین میں امریکا اور تھائی لینڈ کی جنگی مشقوں کے دوران ملائشین طیارے کو مار کر گرایا گیا، مشقوں کے دوران طیارے کو اس وقت نہایت مختصر وقت میں نشانہ بنایا گیا جب اس کا رابطہ ایئرٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوا۔
نیجل کیتھرون کے مطابق طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد اس کے ملبے کو جان بوجھ کر بحرہ ہند میں تلاش کیا گیا تاکہ اصل جگہ کے بارے میں معلوم نہ ہو سکے جب کہ طیارے کے ملبے کی اصل جگہ چھپائی گئی۔ اس طیارے میں سوار 239 افراد سوار تھے جو سب کے سب مارے گئے تاہم مارے جانے والے افراد کے خاندانوں کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ان کے پیارے کے ساتھ کیا ہوا۔
واضح رہے کہ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 370، 8 مارچ کو کوالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس میں 239 افراد سوار تھے۔ طیارے کو بحرہ ہند سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں امریکا سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ماہرین نے تلاش کیا تاہم اس کا کچھ پتا نہیں چلا۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by چاند بابو »

خبر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by افتخار »

خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by محمد شعیب »

ایم ایچ 370: لواحقین کو رقوم کی ادائیگی شروع
بہت سے لواحقین یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں کہ ان کے رشتے دار اس واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں
ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے ایم ایچ 370 کے مسافروں کے لواحقین کو ہرجانے کے سلسلے میں معاوضے کی رقوم کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ معاوضہ 50 ہزار امریکی ڈالر ہے۔
اب تک چھ ملائیشیائی اور ایک چینی خاندان کو رقوم ادا کی گئی ہیں اور بیمہ پالیسی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وہ 40 مزید خاندانوں کے دعووں پر غور کر رہے ہیں۔
ایم ایچ 370 کے مسافروں کے لواحقین پونے دو لاکھ امریکی ڈالروں تک کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا یہ مسافر بردار طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہو گیا تھا اور اس پر 239 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر چینی باشندے تھے۔
سیٹلائٹ معلومات کی بنیاد پر حکام کا خیال ہے کہ مسافر طیارہ اپنے متعین راستے سے بھٹک کر بہت دور بحرِ ہند کے جنوبی حصّے میں سمندر میں گر گیا تھا۔
اس طیارے کی تلاش میں کئی ممالک کی متعدد ماہ سے جاری مشترکہ کوششیں بھی رنگ نہیں لا سکیں، البتہ ملائیشیا کی حکومت نے باضابطہ طور پر اس طیارے کی تلاش ختم نہیں کی۔
ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ حمزہ زین الدین کا کہنا تھا کہ لواحقین کو مکمل رقم اسی وقت دی جا سکے گی جب اس افسوس ناک واقعے کے انجام کے بارے میں سرکاری طور پر اعلان کر دیا جائے۔
ملائیشیا ایئرلائن نے مختلف کمپنیوں کے ایک گروپ سے بیمہ پالیسی لے رکھی ہے جن میں جرمنی کی آلی آنز شامل ہے۔
بہت سے لواحقین یہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں کہ ان کے رشتے دار اس واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
گمشدہ طیارے کے مسافروں کے لواحقین نے رقم اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ پرواز ایم ایچ 370 آخر گئی کہاں۔
بدقسمت طیارے کے مسافروں کے گھر والوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ’اس شخص کی حوصلہ افزائی کے لیے کم از کم 50 لاکھ ڈالر اکٹھے کرنا چاہتے ہیں جسے اندر کی خبر ہے اور وہ سامنے آ کر ہمیں بتائے کہ طیارہ کیونکر غائب ہوا۔‘
خیال رہے کہ مختلف ممالک کے طیارے اور بحری جہاز سمندر میں ایم ایچ 370 کے کسی بھی قسم کے شواہد تلاش کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ .. ایک معمہ

Post by اضواء »

معلوماتی خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”